DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Primary school child left with broken leg at village Sakot school

پرائمری سکول کا طالب سکول کے صحن میں کھیل کے دوران پاؤں پھسل جانے کے باعث ٹانگ تڑوا بیٹھا

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18نومبر2021ء)— پرائمری سکول کا طالب سکول کے صحن میں کھیل کے دوران پاؤں پھسل جانے کے باعث ٹانگ تڑوا بیٹھا۔یہ واقعہ گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سکوٹ میں پیش آیا جہاں پرائمری سکول کا دس سالہ طالبعلم محمد عقیل سکنہ بھیائی مہر علی سکول کے صحن میں کھیلتے ہوئے پاؤں پھسل جانے کے باعث گر گیا اور اس کی ٹانگ فریکچر ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی طالب علم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔
Klar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 18 November 2021) – A primary school student lost his leg due to slipping his foot while playing in the schoolyard. The incident took place at Government Boys High School Sakot,  Mohammad Aqeel, a 10-year-old student of the school, fell while playing in the schoolyard and his leg was fractured. Rescue 1122 vehicle rushed to the school and the student was rushed to THQ Hospital Kallar Syedan.

سی ای او محکمہ تعلیم راولپنڈی کی اساتذہ کو جھوٹ بولنے کی ترغیب کے فون میسجز وائرل ہوگئے

CEO Education Department Rawalpindi’s phone messages went viral urging teachers to lie

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18نومبر2021ء)—سی ای او محکمہ تعلیم راولپنڈی کی اساتذہ کو جھوٹ بولنے کی ترغیب کے فون میسجز وائرل ہوگئے۔سی ای او راولپنڈی اعظم کاشف نے تمام ہائیر سیکنڈری سکولز،ہائی اورمڈل سکولز کے پرنسپل اور ہیڈ ماسٹرز صاحبان کو اپنے ریکارڈ میسج میں بتایا کہ آج کل معزز جج صاحبان سکولوں کے دورے کر رہے ہیں اور وہ پوچھتے ہیں کہ آپ ناظرہ قران شریف کب سے پڑھا رہے ہیں تو آپ نے انہیں یہ نہیں بتانا کہ ہم نے اکتوبر نومبر سے قرآن ناظرہ پڑھانے کا سلسلہ شروع کیا ہے بلکہ آپ نے ان کو یہ بتانا ہے کہ ہم اگست سے بچوں کو ناظرہ قرآن پڑھا رہے ہیں۔

پریس کلب کلرسیداں کا اجلاس , سوہاوہ کے صحافی فیصل کیانی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان سے رقم چھیننے والوں کے خلاف دھشتگردی ایکٹ کے تحت کاروائی کا مطالبہ

Press club Kallar Syedan stand in solidarity with Sohawa journalist Faisal Kiyani

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18نومبر2021ء)—پریس کلب کلرسیداں کا اجلاس زیرصدارت شیخ قمرالسلام منعقد ہوا جس میں سوہاوہ کے صحافی فیصل کیانی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان سے رقم چھیننے والوں کے خلاف دھشتگردی ایکٹ کے تحت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان نے نہ صرف فیصل کیانی کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی ویڈیو بھی وائرل کی ہے مگر اس کے باوجود پولیس دھشتگردی کی دفعہ کے اندارج سے پہلو تہی کرکے ملزمان کی مددگار ثابت ہورہی ہے۔انہوں نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چوہدری روشن دین کو کلر سیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا

Namaz e janaza of Ch Roshan Din held in Kallar

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18نومبر2021ء)— چوہدری ارشد محمود کے والد اور چوہدری طارق تاج کے تایا،پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما چوہدری روشن دین کو کلر سیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،شیخ ساجدالرحمان،وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،چوہدری شفقت محمود،حاجی غلام ظہیر بھٹی، صاحبزادہ بدر منیر، چوہدری شاہد اکبر گجر،راجہ جاوید اشرف،محمد اعجاز بٹ،شیخ محمد اکرم، شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق،عاطف اعجاز بٹ،راجہ ظفر محمود، لطیف بھٹی، شیخ خورشید احمد،مولانا احسان اللہ چکیالوی، چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،الحاج محمد اسلم بانی،محسن نوید سیٹھی،سید سجاد حسین شاہ،چوہدری توقیر اسلم،نمبردار اسد عزیز اور دیگر نے شرکت کی۔

میونسپل کمیٹی کلرسیداں کا بجٹ اجلاس آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے طلب کیا ہے

The budget meeting of the Municipal Committee has been convened on Thursday at 11 o’clock

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18نومبر2021ء)—وائس چیئرمین چوہدری محمد ضیارب منہاس نے میونسپل کمیٹی کلرسیداں کا بجٹ اجلاس آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے طلب کیا ہے۔جس میں بجٹ کے بعد چیئرمین شیخ عبدالقدوس اور دیگر خطاب کریں گے۔

News in brief …

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18نومبر2021ء)—انصاف یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات خاکسار مخدوم حسین موٹرسائیکل،سائیکل اور رکشے میں تصادم کے باعث زخمی ہو گئے۔انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مرہم پٹی کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمعرات خواجہ فیڈر سالانہ مرمت کے لیئے صبح نوبجے سے دن دوبجے تک بند رہے گا اس دوران پیکاں،چنام،کوٹ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،18نومبر2021ء)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے رات کے پچھلے پہر کاروائی کرتے ہوئے شکیل احمد عرف شکیلہ سے چھ بوتل شراب برآمد کر لی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button