DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Wajid Ali, arrested for the brutal murder of an innocent infant and his mother in Chontra

چونترہ کے علاقہ میں معصوم شیر خوار بچے اور اس کی والدہ کے بے دردی سے قتل کے مقدمہ میں ملزم واجد علی کو چونترہ پولیس نے گرفتارکر لیا

روات: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16نومبر2021ء)—چونترہ کے علاقہ میں معصوم شیر خوار بچے اور اس کی والدہ کے بے دردی سے قتل کے مقدمہ میں بڑی کامیابی،سفاک ملزم واجد علی کو چونترہ پولیس نے گرفتارکر لیا، ملزم کی سفاکیت نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا، افسوسناک اور اندوہناک واقعے میں ملوث ملزم کڑی سزا کا مستحق ہے،سی پی اوراولپنڈی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقے مہوٹہ موہڑہ میں 03روز قبل لرزہ خیز واردات ہوئی،جس میں واجد علی نے انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14ماہ کے بچے کو اس کی والد ہ کے سامنے تیز دھار آلے سے قتل اوراس کی والدہ نسیم بی بی کو زخمی کردیاتھا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی اومحمد احسن نے واقعہ کا نوٹس لیااورملزم کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ،ایس پی صدر کامران حمید،اے ایس پی صدرسعود خان اورایس ایچ اوچونترہ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے، بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم اورزخمی خاتون کوعلاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا،نسیم بی بی دوران علاج معالجہ زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا،ملزم واجد علی وقوعہ کے بعد فرار ہوگیاتھا،سی پی او کی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں 72 گھنٹے سے ملزم کی گرفتاری کے لئے دن رات کام کر رہی تھیں اورسی پی او محمد احسن یونس و سینئر افسران لمحہ بہ لمحہ کیس کی اپ ڈیٹ لے رہے تھے، ٹیموں نے انتھک محنت کے بعد ملزم واجد علی کو 72گھنٹوں کے اندر گرفتارکرلیا،اس موقعہ پر سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ درندہ صفت ملزم سے تفتیش کر کے واقعہ کے حقائق اور محرکات کو سامنے لایا جائے گا، ملزم کی سفاکیت نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا، ایسا ملزم کڑی سزا کا مستحق ہے،افسوسناک اور اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزم کو ٹھوس فرانزک شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Rawat: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 16 November 2021) * A 14-month-old baby was killed with a sharp instrument in front of her mother and the mother Naseem Bibi was injured.

SSP Investigation Syed Ghazanfar Ali Shah, SP President Kamran Hameed, ASP President Saud Khan and SHO Chontra arrived at the spot along with the police team. Naseem Bibi died of his injuries while undergoing treatment.

Accused Wajid Ali had fled after committing the murder. Police teams under the supervision of CPO were working day and night for 72 hours to arrest the accused. The teams arrested the accused Wajid Ali within 72 hours after working tirelessly.

On this occasion, CPO Mohammad Ahsan Younis said that the facts and motives of the incident would be brought to light by interrogating the accused. Cruelty has embarrassed humanity, such an accused deserves severe punishment, the accused involved in the tragic and tragic incident will be challaned with solid forensic evidence and will surely be punished.

Show More

Related Articles

Back to top button