DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Police have traced the accused involved in daytime robbery at a mobile phone shop

تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک ماہ قبل کلر سیداں شہر میں موبائل فونز کی شاپ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17نومبر2021ء)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک ماہ قبل کلر سیداں شہر میں موبائل فونز کی شاپ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر ان کے قبضے سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹرسائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد کر لئے ہیں۔گرفتار ہونے والے تین ملزمان کا تعلق راولپنڈی شہر سے ہے جبکہ ان کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے بھی چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔پولیس کی ملزمان تک رسائی موبائل فونز ڈیٹا کی مدد سے ہوئی ہے۔یاد رہے کہ 23 نومبر کی شام پانچ سے ساڑھے پانچ بجے کے دوران چوآ روڈ پر واقع ایک موبائل فون شاپ میں تین نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر 17 عدد ڈبہ پیک موبائل فونز اور پونے دو لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی تھی جبکہ دکان میں موجود زین نامی گاہک سے بھی پچاس ہزار روپے کی رقم چھین لی تھی اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے تھے۔مجموعی طور پرنقصان کا اندازہ سات لاکھ روپے بتایا جاتا ہے۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 17, 2021) Between 5:30 pm and 5:30 pm on November 23, three masked armed robbers attacked a mobile phone shop on Choa Road and stole 17 boxes of mobile phones. They also looted Rs 50,000 in cash from a customer named Zain in the shop and fled on a motorbike. The total loss is estimated at Rs 700,000.
Motorcycles and mobile phones used during the operation have also been recovered. The three arrested accused belong to Rawalpindi city while raids are also being carried out for the arrest of their other two accomplices. Police have access to the accused mobile phones. With the help of data.

رانا شمیم کے بیان سے بہت سارے لوگ بے نقاب ہوں گے۔راجہ محمد علی

Rana Shamim’s statement will expose many people. Raja Muhammad Ali

www.pothwar.com
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17نومبر2021ء)—مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی نے کہا کہ رانا شمیم کے حلفیہ بیان نے گزشتہ عام انتخابات کے متنازعہ ہونے پر مہر ثبت کر دی ہے، میاں نواز شریف جلد سرخرو ہوں گے۔ان خیالات کا اظہارڈویژنل کوآرڈینیٹر جاسم کنول راہی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رانا شمیم کے بیان سے بہت سارے لوگ بے نقاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں اور کمر توڑ مہنگائی نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا شمیم کے بیان نے میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز صاحبہ کو سرخرو کرنے کے ساتھ الیکشن 2018 کو بھی متنازعہ بنا دیا۔

خواجہ عبدالرحمن بگھاروی رحمتہ اللّہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب

Annual Urs Mubarak of Khawaja Abdul Rehman Bagharvi Rehmat-ul-Allah Alayh to take place on 23rd November

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17نومبر2021ء)—23 نومبربروز منگل دربار عالیہ مجددیہ نقشبندیہ بگھار شریف میں حضرت خواجہ عبدالرحمن بگھاروی رحمتہ اللّہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد ھو رھی ھے جس میں ملک کے ممتاز علماء اور ثناخوان شرکت کر یں گے۔خصوصی خطاب و اختتامی دعا ممتاز علمی وروحانی شخصیت حضرت پیر پروفیسر ڈاکٹر ساجدالرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کریں گے۔

چوہدری روشن دین نوے برس جی عمر میں انتقال کر گئے

Chaudhry Roshan Din passed away at the age of 90

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17نومبر2021ء)—معروف تاجر چوہدری محمد اشرف کے والد،انجمن تاجراں چوآ روڈ کے صدر حاجی طارق تاج کے تایا پیپلزپارٹی کے بنیادی کارکن چوہدری روشن دین نوے برس جی عمر میں انتقال کر گئے نمازجنازہ آج بروز بدھ دن گیارہ بجے کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی مرحوم نت طویل عرصے تک کلرسیداں کی سیاست میں بڑا فعال کردار ادا کیا یہ کلرسیداں سے کونسلر بھی رہے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button