DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Husband and wife passed away on same day in village Nambal

نمبل سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کا ایک ہی دن انتقال

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11نومبر2021ء)—جیون بھر ساتھ نبھانے کے وعدے اور دعوے سبھی کرتے ہیں مگر کلر سیداں کے گاؤں نمبل سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی نے ایک ہی دن انتقال کر کے اس وعدے اور دعوے کو عملی شکل دے دی۔نمبل کی ڈھوک دھیرو باڑی پے محمد یاسر کے والدین ایک ہی روز دار فانی سے کوچ کر گئے۔ محمد تبریز ریٹائرڈ فوجی تھے وہ کچھ عرصے سے علیل تھے انہیں علاج کے لیے راولپنڈی لے جایا گیا جہاں انہوں نے بدھ کے روز دم توڑ دیا۔ان کے بیوی بچے ان کی میت کو لے کر کلر سیداں آ رہے تھے کہ راستے میں ان کی اہلیہ بھی خاوند کے انتقال کا صدمہ برداشت نہ کر سکی اور انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور اس طرح دونوں میاں بیوی کی نماز جنازہ بدھ کی شام کلر سیداں کے گاؤں نمبل میں ایک ساتھ ادا کر دی گئی۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 11 November 2021) * Everybody makes promises and claims to live together for life Muhammad Yasir’s parents passed away on the same day keeping their promise. Muhammad Tabriz was a retired soldier, he had been ill for some time, he was taken to Rawalpindi for treatment where he died on Wednesday, his wife could not bear the trauma of her husband’s death and suffered a heart attack which proved fatal and she died, the pair were buried in village Nambal.

اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بھاری اور ریکارڈ اضافے کے بعد یوٹیلٹی اسٹوروں پر بھی سستی اشیا کا حصول ممکن نہیں رھا

After heavy and record increase in daily commodity prices, it has not been possible to get cheap items even at utility stores

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11نومبر2021ء)—اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بھاری اور ریکارڈ اضافے کے بعد یوٹیلٹی اسٹوروں پر بھی سستی اشیا کا حصول ممکن نہیں رھا۔یوٹیلثی اسٹوروں پر سبسڈی والی اشیا دستیاب ہی نہیں،لوگ قدرے سستے داموں اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیئے دوردراز سے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر پہنچتے ہیں اور وہاں آٹا،چینی،گھی اور دالیں دستیاب ہی نہیں ہیں جس کے بعد لوگ بازار سے اشیا مہنگیداموں خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں حکومتی دعوں اور اعلانات کے باوجود اسٹور ضروری اور سستی اشیا سے خالی پڑے ہیں

تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی

One person’s leg was broken when he was hit by a speeding motorcycle in Sakot

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11نومبر2021ء)—تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر بھی چوٹیں آئیں۔ پولیس نے مضروب کے بھائی صداقت علی سکنہ سکوٹ کی درخواست پر موٹر سائیکل سوار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جس میں صداقت علی نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کا بھائی جو سکوٹ شہر میں دکان کرتا ہے گزشتہ شام حسب معمول اپنی دکان بند کر کے پیدل گھر جا رہا تھا کہ راستے میں فیضان نامی لڑکا موٹر سائیکل سوار جو اپنی موٹر سائیکل کو انتہائی غفلت اور لاپروائی سے چلا رہا تھا نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ فریکچر ہو گئی اور شدید چوٹیں بھی آئیں۔

راجہ عرفان فانی کے اعزاز میں دعوت عشائیہ

Reception held in honour of Raja Irfan Fani

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11نومبر2021ء)—چیئرمین پوٹھوہار کبڈی کلب کلرسیداں راجہ عرفان فانی کے اعزاز میں راجہ قمر زمان،عمران مانی نے دعوت عشائیہ دی جس میں سابق ٹاون ناظم،حافظ سہیل اشرف ملک،چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،چیئرمین چوہدری شفقت محمود،شیخ قمرالاسلام،ملک ندیم اختر،مسعود بھٹی،ابرار بھٹی،اظہر محمود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

نذر فاطمہ میموریل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر پیر کے روز دن بارہ بجے سے ایک بجے تک چوآ روڈ کلر سیداں میں کھانا تقسیم کیا جائے گا

Food will be distributed at Choa Road every Monday from 12 noon to 1 pm under the auspices of Nazar Fatima Memorial Foundation

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11نومبر2021ء)—نذر فاطمہ میموریل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر پیر کے روز دن بارہ بجے سے ایک بجے تک چوآ روڈ کلر سیداں میں کھانا تقسیم کیا جائے گا۔جس کا اہتمام مقامی گاؤں سدا کمال کے راجہ محمد تاج نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے کیا ہے۔

حمنہ علی نے راولپنڈی بورڈ میں کلاس نہم کے سالانہ امتحانات میں 505 میں سے 501 نمبرز حاصل کر کے سکول میں اول پوزیشن حاصل کی

Hamna Ali scored 501 marks out of 505 in the annual examinations of class 9 in Rawalpindi board and got the first position in the school

کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11نومبر2021ء)—چوآ خالصہ کے شیخ تراب علی کی دختر حمنہ علی نے راولپنڈی بورڈ میں کلاس نہم کے سالانہ امتحانات میں 505 میں سے 501 نمبرز حاصل کر کے سکول میں اول پوزیشن حاصل کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button