DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Victims of Dam Nabin Janjua meet former PM Raja Parvez Ashraf

متاثرین ڈیم نابن جنجوعہ کی سابق وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات

دولتالہ,گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نجیب جرال،12نومبر2021ء)— متاثرین ڈیم نابن جنجوعہ کی سابق وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات آہدی آئل فیلڈ کے ظلم و ستم سے آگاہ کیا، سابق وزیر اعظم نے انہیں اپنے تعاون کا بھر پور یقین دلاتے ہوئے آہدی آئل فیلڈ کی انتظامیہ کو خبردار کیا کہ متاثرین کا ازالہ کیا جائے اس موقع پرامیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ کاشف انجم جنجوعہ اور چئیرمین یوسی موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز بھی متاثرین کے ہمراہ تھے، تفصیلات کے مطابق آہدی آئل فیلڈ کی انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے نابن جنجوعہ میں واقع ڈیم میں کیمیکل مکس ہونے کی وجہ سے پانی آلودہ ہوگیا تھا، گاؤں کے دو نوجوان عاصم رضوان اور دانیا ل احمد نہاتے ہوئے کیمیکل کی وجہ سے ڈوب کر جانبحق ہوگئے تھے، پی پی ایل کی انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے اہل علاقہ مشتعل ہوگئے لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، گزشتہ روز جانبحق نوجوانوں کے لواحقین نے سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور آہدی آئل فیلڈ کی انتظامیہ کے اس رویے سے انہیں آگاہ کیا، راجہ پرویز اشرف نے انہیں اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلاتے ہوئے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ لواحقین کے دکھوں کا ازالہ نہ کیا گیا تو بیس نومبر کو آہدی آئل فیلڈ کی گیٹ بندی کردیں گے اور میں خود اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرونگا۔

Daultala, Gujar Khan (Pothwar.com, Mohammad Najeeb Jarral, November 12, 2021) – The victims of Dam Nabin Janjua’s meeting with Raja Parvez Ashraf the former Prime Minister of Pakistan informed about the persecution of Ahdi Oil Field company, the former Prime Minister assured them of his full cooperation. He warned the management of Ahadi Oil Field that the victims should be rehabilitated. Candidate for Member Provincial Assembly Raja Kashif Anjum Janjua and Chairman UC Mohra Noori Raja Irfan Aziz were also with the victims on this occasion. Due to negligence and incompetence, the water in the dam located in Naban Janjua was contaminated due to chemical mix. Due to the indifference of the people of the area, they became enraged but did not listen to them. Raja Pervez Ashraf assured them of his full support He warned the administration that if the grievances of the bereaved were not alleviated, the gates of Ahadi Oil Field would be closed on November 20 and I would personally lead the protest.

میاں نعمان لطیف کی دعوت ولیمہ کی تقریب

Wallima of Mian Noman Latif celebrated in Gujar Khan

دولتالہ,گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نجیب جرال،12نومبر2021ء)— عمرانی کی حکومت نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا۔مہنگائی نے غریبوں کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔حکمران آئی ایم ایف کے آگے سر نگوں ہو چکے ہیں۔ ملکی تاریخ میں پٹرول بلند ترین سطح پر پہنچ چکا۔کرپٹ ٹولے کو اب گھر جانا ہوگا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے صحافی میاں عمران لطیف کے بھائی میاں نعمان لطیف کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی۔نالائق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ چکا۔یہودی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عمران حکومت کو لایا گیا۔کرپٹ مافیا عمرانی حکومت میں بیٹھا ہے، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہوگئی ہے۔نوجوان روزگار کے لیے ڈگریاں ہاتھوں میں لئے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن ظالم حکومت کو کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے ہی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔اگر ان کی حکومت مزید رہی تو ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا۔اب وقت آ گیا ہے کہ کرپٹ ٹولے سے نجات کے لیے عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button