DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Sui gas load shedding and reduction in emissions has added to the problems for public

کلرسیداں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پر یشر میں کمی نے مسائل میں سنگین اضافہ ہوگیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09نومبر2021)—کلرسیداں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پر یشر میں کمی نے مسائل میں سنگین اضافہ ہوگیا ہے روزانہ شب گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک سوئی گیس مہیا کی جاتی ہے جبکہ صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک سوئی گیس کے پر یشر میں مسلسل کمی ر ہتی ہے۔جس سے کاروباری حلقوں کے علاوہ گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ صبح کے ناشتے دن اور رات کے کھانے کے وقت سوئی گیس مکمل طور پر بند رہتی ہے جس سے وہ اپنے گھروں میں سوختہ لکڑی اور ایل پی جی گیس جلانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔گیس کے نرخوں میں ریکار ڈ اضافے کے باوجود گیس کی عدم فراہمی ناقص منصوبہ بندی کا شاہکار ہے

Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 09 November 2021) Sui gas consumption is rationed from 11pm to 6am daily after that gas consumers suffer with low pressure gas supply. As a result, business as well as domestic consumers are facing severe difficulties. Home consumers say that breakfast, lunch and dinner Sui Gas is completely shut down, forcing them to burn firewood and LPG in their homes. Despite the record increase in gas prices, the non-supply of gas is a masterpiece of poor planning.

شہر میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور اہل خانہ کی عدم موجودگی میں موبائل فون،طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔

Unidentified thieves stole mobile phones, gold jewellery and other belongings in the absence of the family

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09نومبر2021)—کلر سیداں شہر میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور اہل خانہ کی عدم موجودگی میں موبائل فون،طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔نثار احمد سکنہ غوثیہ محلہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں گزشتہ روز اپنی تائی جان کے سالانہ ختم کے سلسلہ میں اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ پھلینہ گاؤں گیا ہوا تھا اور رات وہاں قیام کرنے کے بعد صبح جب گھر واپس لوٹا اور گیٹ کا تالا کھول کر اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ مین دروازے کا تالا اور کنڈا کٹا ہوا اور تمام کمروں کی کنڈیا کھلی ہوئی تھیں اور سامان بکھرا پڑا تھا۔چھان بین کرنے پر پتہ چلا کہ نامعلوم ملزمان گھر میں موجود ایک عدد موبائل فون مالیتی 15 ہزار روپے،طلائی بالیاں ایک جوڑی مالیتی پچاس ہزار روپے،پانچ ہزار روپے کی نقدی،دو عدد پرفیومز بمعہ میک آپ سامان مالیتی 8500روپے چوری کر کے لے گئے ہیں۔

پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور اور ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے شخص سے ایک ایک بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

Police recovered a bottle of liquor from person sitting next to driver

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09نومبر2021)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور اور ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے شخص سے ایک ایک بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اسی دوران ڈڈیال آزاد کشمیر سے کلر سیداں کی طرف آنے والی گاڑی کو مشکوک جان کر روکا گیا اور جامع تلاشی کے دوران ڈرائیور عاطف جاوید کے دائیں ڈب میں اڑیسی ہوئی ایک بوتل شراب جبکہ ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص وقاص حسین سے ایک عدد بوتل شراب جو کہ اس نے اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

حافظ محمد دانیال نے حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کر لی

Hafiz Muhammad Danial memorized the Quran

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09نومبر2021)— معارف القرآن اکیڈمی کلرسیداں سے ارشد محمود عرف بھولاکے صاحبزادہ حافظ محمد دانیال نے حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کر لی اس موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس نیمولانا مصطفیٰ سیالوی اور مولانا مفتی بلال عمر نے خطاب کیا تقریب میں انجمن تاجراں کلرسیداں کے سرپرست اعلیٰ حاجی ریاست حسین،غلام مصطفےٰ سیالوی،ظفر اقبال مغل،خرم خالد، سردار محمد وسیم،سید سیماب حیدر شاہ نقوی، منظور حسین،عمران خان،محمد حفیظ بٹ،سرفراز،محمد مشتاق،شیر افضل،ملک پرویز،ملک جاوید دکھی،بلال بنارس سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مہنگائی کے ستائے لوگوں کے اصرار پر کلرسیداں سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے,شیخ کامران نسیم

Sheikh Kamran Naseem has decided to contest local body elections at the insistence of people who are suffering from inflation

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09نومبر2021)—پیپلز لیبرز بیورو کلرسیداں کے نائب صدر شیخ کامران نسیم نے کہا ہے کہ انہوں نے مہنگائی کے ستائے لوگوں کے اصرار پر کلرسیداں سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ تبدیلی سرکار نے نئے پاکستان کے نام پر ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے عمران خان کوئی ایک بھی وعدہ پورا کرنے میں مسلسل ناکام ہیں عوام اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ عوام پر ظلم ہے۔

حاجی نواز وڑائچ مرحوم کی تقریب چہلم چک گجراں میں ہوئی

Dua e chelum observed for late Haji Nawaz Warraich

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09نومبر2021)—صوبیدار (ر) طارق محمود وڑائچ کے والد حاجی نواز وڑائچ مرحوم کی تقریب چہلم چک گجراں میں ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود، راجہ پرویز اختر قادری، راجہ صفدر کیانی، راجہ ندیم احمد، چوہدری شاہد گجر،صوبیدار غلام ربانی،شیخ حسن فیاض، شیخ ندیم احمد،نمبردار اسد عزیز،سردار محمد آصف،راجہ جاوید کیانی،چوہدری ابرار حسین،راجہ عاصم صدیق،چوہدری محمد شفیق گجر،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،چوہدری توقیر اسلم،،راجہ اظہر اقبال،ماسٹر شبیر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button