DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Ch Hasnain Shehzad (Ranial Rajput) marriage celebrated with family and friends

چوہدری حسنین شہزاد ولد چوہدری بابر شہزاد (رنیال راجپوت) رشتہ ازواج میں منسل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،06نومبر2021)
چوہدری حسنین شہزاد ولد چوہدری بابر شہزاد (رنیال راجپوت) رشتہ ازواج میں منسلک۔ راجگان مکھیالہ جھاورہ راجہ الطاف حسین جنجوعہ، راجہ مشتاق احمد جنجوعہ کی خصوصی شر کت۔شادی کی مبارکباد پیش کی۔تفصیل کے مطابق چوہدری بابر شہزاد (رنیال راجپوت) کا صاحبزادے چوہدری حسنین شہزادرشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا چوہدری بابر شہزاد صاحب کی خصوصی دعوت پر راجگان مکھیالہ جھاورہ راجہ الطاف حسین جنجوعہ،تاریخ جنجوعہ راجپوت کے مصنف راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ اشتیاق احمد جنجوعہ اور راجہ مدثر جنجوعہ نے شادی کی اس پروقار تقریب میں شرکت کی اسی محفل میں چیئرمین لکھن جناب راجہ فیصل اقبال (جٹال جنجوعہ) سے ایک خوشگوار ملاقات رہی۔ راجہ فیصل اقبال حاجی ظفر (رئیس آف لکھن) کے بھائی ہیں۔ حاجی ظفر بھی محفل میں موجود تھے تقریب میں راجگان مکھیالہ جھاورہ نے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر چوہدری حسنین شہزادکو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ چوہدری حسنین شہزاد نے راجگان مکھیالہ جھاورہ راجہ الطاف حسین جنجوعہ،تاریخ جنجوعہ راجپوت کے مصنف راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ اشتیاق احمد جنجوعہ،راجہ مدثر جنجوعہ اورمعزز مہمانان گرامی کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا راجگان مکھیالہ ہاؤس کی جانب سے چوہدری بابر شہزاد کو اس پرمسرت موقعہ پر خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنی محبتوں کے اظہار کے لیے تہہ دل سے آپ کے لئے دعا گو ہیں۔

عبد المجید مغل کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان سے ان کے آفس میں ملاقات

Abdul Majeed Mughal meets Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan in his office

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،06نومبر2021)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان سے ان کے آفس میں ملاقات۔تحصیل آفس کہوٹہ میں بہترین کام کرانے،تمام پٹواریوں کے آفس تحصیل آفس میں ایک ہی چھت تلے بنانے پر خراج تحسین پیش کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے عبد المجید مغل کو تحصیل آفس میں رنگ و روغن کا کام کرانے کے لیے 1لاکھ روپے دینے اور مزید تعاون کر نے پر شکر یہ ادا کیا ہے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزحلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان سے ان کے آفس میں ملاقات کی بہترین محکمانہ کام کرانے پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کوتحصیل آفس کہوٹہ میں مزید کام کرانے کے لیے اپنی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دیلایا ا سسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے عبد المجید مغل کو تحصیل آفس میں رنگ و روغن کا کام کرانے کے لیے 1لاکھ روپے دینے اور مزید تعاون کر نے پر شکر یہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button