DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan police take immediate action, arrest accused for raping 12-year-old boy

کلرسیداں پولیس کی فوری کاروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,05نومبر2021)—کلرسیداں پولیس کی فوری کاروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں پولیس کو چوک پنڈوری سے تعلق رکھنے والے متاثرہ لڑکے کے بھائی نے درخواست دی کہ اس کا بارہ سالہ بھائی سکول جا رہا تھا کہ راستے میں ملزم احسن اسے اپنی ورکشاپ میں لے گیا اور زیادتی کی، کلرسیداں پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم احسن کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ اوکلرسیداں قیصر محمود ستی نے بتایاکہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا،ایس پی صدرکامران عامر کا کہناتھاکہ بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، راولپنڈی پولیس خواتین اور بچوں سے زیادتی کے حوالے سے زیروٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 05, 2021) * Kallar Syedan police took immediate action, arrested the accused who raped a 12-year-old boy. Victim’s brother said his 12-year-old brother was going to school when the accused Ahsan took him to his workshop on the way and raped him, the police immediately registered a case and arrested the accused Ahsan. The victim boy has been given medical treatment, the accused will be challaned with solid evidence, SP President Kamran Amir said that child abuse is intolerable, all legal requirements will be met to get the accused sentenced, there is a zero tolerance policy on child abuse, which is being ensured in all cases.

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص سے سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

Police, acting on an informant’s report, recovered fireworks from a man and registered a case

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,05نومبر2021)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص سے سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اسے مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ ایک شخص بھاری تعداد میں آتش بازی کا سامان لے کر پیدل جا رہا ہے جس پر پولیس نے ایک مشکوک شخص جس نے اپنا نام و پتہ انجم پرویز سکنہ موہڑہ ہیراں بتایا کے ہاتھوں میں موجود دو عدد شاپنگ بیگ کی چیکنگ کی گئی تو اس میں انار 45 عدد،پٹاخے 30 عدد،سٹک 15 عدد،چائینہ چاک 2 عدد، ہوائی 50 عدد،کلاشنکوف پٹاخے 8 عدد اورسوتر گولا 50 عدد برآمد کر کے آتش بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

حکومت دھرنے کے باعث بے نقاب ہوئی,چوہدری محمد ریاض

The government was exposed due to the sit-in, Chaudhry Muhammad Riaz

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,05نومبر2021)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ حکومت دھرنے کے باعث بے نقاب ہوئی یے ملک کے ہر شہری کو یہ بات سمجھ میں آ گئی کہ نظام مملکت میں پی ٹی ائی بے بس اور بے اختیار یے انہوں نے یہاں سابق رکن ضلع کونسل راجہ محمد فیاض کے فرزند راجہ دریز کی دعوت ولیمہ کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت دھرنے والوں کو بھارتی ایجنٹ اور کاالعدم جماعت قرار دیتی تھی وہ سب کے سامنے انہی کے اگے سرنڈر کر گئی دھرنا والوں کے تمام مطالبات تسلیم کر لیئے گئے انہوں نے کہا کہ دنیا نے یہ دیکھا کہ فیصلے کہیں اور ہوئے اور حکومت کو کہیں سے بھی اعتماد میں نہ لے کر انہیں اپنی اوقات یاد دلادی کیونکہ یہ منتخب لوگ نہیں ہیں انہوں نے ہمارا الیکشن چرایا ہوا ہے

ملک فرحت اعجاز کی دعوت ولیمہ گاؤں موہڑہ ڈریال میں ہوئی

Malik Farhat Ijaz Williama held in village Mohra Dariyal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,05نومبر2021)—ریٹائرڈ پولیس آفیسر ملک محمد طارق کے بھتیجے ملک فرحت اعجاز کی دعوت ولیمہ گاؤں موہڑہ ڈریال میں ہوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی چوہددی محمد ریاض،راجہ جاوید اخلاص،افتخار احمد وارثی کے علاوہ سابق ٹاون ناظم کلرسیداں حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ شوکت وارثی،ملک محمد فیاض،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،چوہدری جمیل وارثی،چوہدری نعیم بنارس،راجہ امیرداد،ملک فیاض سندھو،سب انسپکٹرز راجہ جمشید،ملک عامر،چوہدری خالد رضا،مرزا عمران سرور اور دیگر نے شرکت کی۔

راجہ دریز فیاض رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding celebrations of Raja Dariz Fayyaz

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,05نومبر2021)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن ضلع کونسل راجہ محمد فیاض کے فرزند راجہ دریز فیاض رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،محمود شوکت بھٹی،محمد ظریف راجا،بزرگ لیگی رہنما شیخ محمد اکرم،چوہدری طارق محمود،راجہ محمد یعقوب،حاجی اخلاق حسین،راجہ جاوید اشرف،راجہ محمد افتاب،چوہدری توقیراسلم،مرزا عمران سرور،صوبیدار غلام ربانی،راجہ شیراز چوہان،شیخ ندیم احمد،شفیق بھٹی،راجہ اظہر سلطان،راجہ افتخار پکھڑال اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button