DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Roads reopened in Pindi after 11 days, metro service also restored

راولپنڈی میں 11 روز بعد راستے کُھل گئے، میٹرو سروس بھی بحال

روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی، یکم نومبر 2021ء)— حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان نئے معاہدے کے بعد جڑواں شہروں میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کا لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد راولپنڈی میں 10 روزسےبندراستےکھول دیئےگئے۔
راولپنڈی کی مصروف مری روڈپر لگے کنٹینرز ہٹادیئے گئے۔ ٹریفک پولیس نےتمام رکاوٹیں ہٹادیں۔مری روڈصدرسےفیض آبادتک ٹریفک بحال ہو گئی۔مری روڈ پر قائم تمام تعلیمی ادارے، بینک اور کاروباری مراکز آج معمول کے مطابق کھلے ہیں، مظاہرین کو روکنے کے لیے مری روڈ پر لگائی گی تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، مری روڈ کو مریڑ چوک سے فیض آباد انٹرچینج تک کھول دیا گیا، مری روڈ کی تمام رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بحال ہے۔
اس کے علاوہ میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق رحمان آباد اسٹیشن پولیس کی موجودگی کے باعث بند ہے، باقی تمام اسٹیشنز مسافروں کے لیے کھلے ہیں۔ دوسری جانب جی ٹی روڈ جہلم سے وزیرآباد تک بند ہے، نیشنل ہائی ویز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر کل تک ٹریفک بحال ہوجائے گی۔ راولپنڈی سے اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس سروس بھی بحال کر دی گئی۔ سڑکیں اور میٹرو بس بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز حکومت پاکستان اور کالعدم تنظیم کے مابین اعتماد باہمی کے ماحول میں تفصیلی مذاکرات کے بعد اتفاق رائے سے معاہدہ طے پا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ٹی ایل پی کے احتجاج اور دھرنے کی دھمکی کے پیش نظر جُڑواں شہروں میں مختلف شاہراہوں کو بند کیا گیا تھا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ سڑکیں اور میٹرو بس بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Rawat; After a new agreement between the government and the banned organization, normalcy was restored in the twin cities 11 days later.

After successful negotiations between the government and the banned organization, normalcy has been restored in Rawalpindi as in other cities. The Faizabad Interchange has been reopened to all types of traffic after 10 days.

All educational institutions, banks and business centers on Murree Road are open as usual today. All obstacles on Murree Road have been removed to stop the protesters. Murree Road has been opened from Merid Chowk to Faizabad Interchange. Traffic is also flowing on all the connecting roads of Murree Road, metro bus service and public transport has also been restored.

Metro bus management says Rehmanabad station is closed due to police presence, all other stations are open for passengers.

On the other hand, GT Road from Jhelum to Wazirabad is closed. According to National Highways Police, traffic on GT Road will be restored by tomorrow.

Show More

Related Articles

Back to top button