DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Chairman Baldia Sheikh Abdul Qadoos urged the citizens not to pay property tax at all

چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ہرگز پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کریں

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،31اکتوبر2021)—چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلفا ًکہتے ہیں کہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ میں ایوان سمیت انہیں بھی بے خبر رکھا گیا یہ محکمہ ایکسائز کی گہری سازش تھی جس کو وہ بے نقاب کرکے دم لیں گے۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ہرگز پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کریں اور اس بابت ملنے والے نوٹسز ڈسٹ بن میں ڈال دیں اگر عمران خان بجلی کا بل پھاڑ سکتے ہیں تو ہم یہ نوٹسز بھی پھاڑ سکتے ہیں۔وہ یہ وصولی زبردستی کرنے والوں کے سامنے خود مزاحمت کریں گے۔انہوں نے زور دیا کہ شہری اجنبی ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں پر نگاہ رکھیں ان میں جرائم پیشہ لوگ بھی ہو سکتے ہیں۔چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر نے کہا کہ کوئی ریڑھی بان ان کا عزیز رشتہ دار نہیں ہے جب بھی ان کے خلاف کاروائی کی جاتی یے تو سیاسی لوگ بیجا مداخلت کرتے ہیں یہ ایسے لوگوں کی سفارش نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کو شہر میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے کلرسیداں میں سہولت بازار میں توسیع کی جا رہی ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 31 October 2021) * Chairman Baldia Sheikh Abdul Qadoos while addressing the House said that he swears that he and the House were kept unaware in the implementation of property tax. He urged the citizens not to pay property tax at all and put the notices received in this regard in the dustbin. If Imran Khan can rip the electricity bill, we will also issue these notices. He urged the citizens to keep an eye on strangers, rickshaw drivers, including criminals. Chief Officer Sahibzada Imran Akhtar said that No wheelbarrow are not his relative, whenever action is taken against them, political people interfere unnecessarily. He said that Sui Gas has been stopped from operating in the city. The convenience market in Kallar Syedan is being expanded.

پولیس نے مکان کا مین گیٹ اکھاڑنے اور دیواریں گرا کر میٹریل چوری کرنے کے الزام میں دو خواتین سمیت 9افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Police have registered a case against 9 persons including two women for tearing down the main gate of the house and stealing materials by tearing down the walls in Dhok Goar Wali, Takal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،31اکتوبر2021)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے مکان کا مین گیٹ اکھاڑنے اور دیواریں گرا کر میٹریل چوری کرنے کے الزام میں دو خواتین سمیت 9افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔نرگس جان زوجہ بشارت حسین سکنہ ڈھوک چوہدری گوہر والی ٹکال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مجھے میرے بھتیجے نازک محمود نے گزشتہ روز بذریعہ فون اطلاع دی کہ آپ کے گھر کا مین گیٹ اور دیواریں مسمیان مسعود احمد عرف مندری،محمد عدنان،محمد رضوان،مسماۃ رخسان کوثر،مسماۃ عروج اور چار کے قریب نامعلوم اشخاص توڑ رہے تھے۔جب میں موقع پر پہنچی تو ملزمان وہاں سے جا چکے تھے۔ مکان میں داخل ہو کر سامان چیک کیا تو 10/15ڈبے رنگ اور10 عددبوری سیمنٹ موجود نہ تھا جنہیں مذکورہ بالا ملزمان میرے مکان کا مین گیٹ اکھاڑ کر اور دیواریں گرا کر چوری کر کے لے گئے ہیں۔

راجہ شاہ رخ پرویز کیانی کی شادی ہردو پنڈورہ کے کیپٹن محمد ایوب کی پوتی سے سرانجام پائی

Raja Shah Rukh Pervez Kayani’s marriage to granddaughter of Captain Muhammad Ayub of Hardo Pandora took place in dhok Sangal, Choa Khalsa

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،31اکتوبر2021)—برطانیہ کے شہر اسٹوک آن ٹرینٹ میں مقیم مسلم لیگی رہنما راجہ سلطان پرویز کیانی کے بیٹے راجہ شاہ رخ پرویز کیانی کی شادی ہردو پنڈورہ کے کیپٹن محمد ایوب کی پوتی سے سرانجام پائی۔دعوت ولیمہ چوآ خالصہ کے قریب ڈھوک سنگال میں ہوئی جس میںراجہ صغیر احمد,افتخار احمد وارثی, سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،چوہدری عظیم،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،ملک پرویز آف کنگر،محمد ظریف راجا،پیر سید حسن ناصر نقوی،شیخ قمرالاسلام صدر پریس کلب،چوہدری شفقت محمود،راجہ گلستان خان،چوہدری محمد ایوب،چوہدری توقیر اسلم،راجہ ندیم احمد،راجہ صفدر کیانی,راجہ جاوید کیانی,یاسر بھٹی،بابو لیاقت بھٹی،سردار محمد آصف،نمبردار اسد عزیز،شیخ خورشید احمد،کرنل خورشید اکبر،شیر افگن قریشی،صوبیدار غلام ربانی،تنویر اختر شیرازی،عبدالوحید بھٹی،راجہ اورنگزیب،ظہور کیانی،ماسٹر منظور کیانی،ملک طیفور،بابو محمد عجائب،راجہ داؤد اکبر،تنویر قریشی،سردار محمد آصف،ظفر اقبال کیانی،شیخ ندیم اکرم،انجینئر بلال,راجہ عمران مانو,حاجی طارق تاج اور دیگر نے شرکت کی۔

مرزا عمر تنویر رشتہ اذدواج سے منسلک ہو گئے

Wallima ceremony of Mirza Umar Tanveer held in Kallar Syedan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،31اکتوبر2021)— مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرزا تنویر کے فرزند مرزا عمر تنویر رشتہ اذدواج سے منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ میں سابق ارکان پنجاب اسمبلی انجینئر قمر السلام راجہ، محمود شوکت بھٹی، افتخار احمد وارثی،حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری شفقت محمود،چوہدری اخلاق حسین، حاجی محمد اسحاق، عابد زاہدی،چوہدری زین العابدین عباس،صوفی امجد حسین،حاجی ریاست حسین،چوہدری توقیر اسلم، شیخ ندیم احمد،حاجی محمد حسین،ڈاکٹر عنصر جنجوعہ،شیخ حسن فیاض،مسعود احمد بھٹی، چوہدری سہیل گجر، چوہدری عاصم گجر،شاہد صراف،ماسٹر شفیق بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے واقعہ کی شدید مذمت

Strong condemnation of the death threat

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،30اکتوبر2021)—پریس کلب کلرسیداں کے صدر شیخ قمرالسلام،جنرل سیکرٹری جواد مجید،سرپرست اعلی اکرام الحق قریشی،راجہ محمد سعید،حافظ کامران حاشر،دلنواز فیصل خان،پرویز اقبال وکی،مرزا عتیق الرحمان،جاوید اقبال،عبدالرحمان بٹ،دانیال نزاکت اور دیگر نے ل روزنامہ سرکار کے چیف ایڈیٹر ملک صدیق اعوان کو ملک رضوان نامی شخص جو خود کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹیلیجنس بتاتا ہے نے جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی غنڈہ گردی قرار دیا اور کہا کہ اور ڈی ایچ اے کے خلاف لگائی گئی خبر کا سامنا کرنے کی بجائے روزنامہ سرکار کے چیف ایڈیٹر ملک صدیق اعوان اور سٹاف رپورٹر آصف شاہ کو بھی مزکورہ شخص نے دھمکیاں دے کر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی ہے جس پر صحافی نہ صرف سراپا احتجاج ہیں بلکہ وہ اس واقعہ کی بھرپور مزمت بھی کرتے ہیں اور اسے ازادی صحافت پر کھلا حملہ بھی تصور کرتے ہیں انہوں نے حکومت سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک صدیق اعوان یا آصف شاہ کو کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان ہوا تو مذکورہ شخص ملک رضوان زمہ دار ہو گا

کونسلر ملک زبیر احمدکی خوشدامن اور چوہدری اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ ڈھوک مک میں ادا کی گئی

Chaudhry Ajmal’s mother passed away, Funeral prayers were offered at Dhok Mak

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،31اکتوبر2021)—بلدیہ کلرسیداں کے کونسلر ملک زبیر احمدکی خوشدامن اور چوہدری اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ ڈھوک مک میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز بٹ،حاجی محمد اسحاق، صوفی ضابر حسین،چوہدری مشتاق حسین،راجہ پرویز اختر،محمد حنیف،جنید بھٹی کے علاوہ ملک الطاف صراف،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن فیاض،صوبیدار غلام ربانی،حاجی طارق تاج اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button