DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Funds being given to friends after restoration of local body, Asif Rabbani Qureshi

بلدیاتی ادارے ختم ہونے کے بعد بھی من پسند افراد کو فنڈز دئیے گے, الفتح گروپ کے قائد آصف ربانی قریشی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اکتوبر2021)
الفتح گروپ کے قائد آصف ربانی قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپوزیشن میں تھے ہمیں پہلے بھی نظر انداز کیا گیا اور بلدیاتی ادارے ختم ہونے کے بعد بھی من پسند افراد کو فنڈز دئیے گئے انہوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر کی حالت دیکھ کر شرم آتی ہے ہم سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں جس نے نچلی سطح پر نمائندوں کی بات سنی ہمارا وقت ضائع کیا گیا ہم عوام کے ووٹ لے کر آئے تھے اج کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں دیگر مسائل بھی ہیں انہوں نے کہا کہ جو فنڈز ایم سی میں پڑے ہیں ان کو فوری طور پر خرچ کیا جائے سابقہ فنڈز کی شفاف انکوائری کی جائے آوارہ مویشیوں کے لیے پھاٹک جبکہ باولے اور آوارہ کتوں کے خلاف کاروائی کی جائے عدالت ہمارے دو سال کا عرصہ بھی دے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے بحال ہو گئے ہیں اگر ان کو وقت نہیں دیا جاتا تو فوری الیکشن کرائے جائیں کہوٹہ شہر کے مسائل کے حل کے لیے راجہ وحید احمد کردار ادا کریں منتخب نمائندوں کو ہاؤس میں بلائیں ہم سب سیاسی وابستگی سے ہٹ کر اس شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں انشائاللہ کہوٹہ شہر کی بہتری کے لئے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 31 October 2021)
Al-Fatah group leader Asif Rabbani Qureshi while talking to reporters said that we were in opposition, we were ignored before and even after the end of local bodies, funds are given to like-minded people. He said that look at the condition of Kahuta city, Shame on you. We are grateful to the Supreme Court which listened to the representatives at the lower level. Today the streets of Kahuta city look like ruins. He said that the funds lying in the MC should be spent immediately. The previous funds should be investigated transparently. Raja Waheed Ahmed should play a role in solving the problems of Kahuta city.

ملک کلیم حسین اعوان کی رہائش گاہ پر عید میلاد النبیﷺ

Eid Milad-un-Nabi held at the residence of Malik Kaleem Hussain Awan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اکتوبر2021)
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کی رہائش گاہ پر عید میلاد النبیﷺ کی پررونق محفل۔ چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان، عہدیدان و ممبران سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی بھر پور شرکت۔محفل سے خطیب اعظم پاکستان مفتی سلیم شہزاد قریشی اور دیگر علما ء خطاب کیا جبکہ علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات ممبران مونسپل کمیٹی صدر الفتح گروپ آصف ربانی قریشی، مظہر اقبال بھٹی، عبد الحمید قریشی نے خصوصی شر کت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کی رہائش گاہ پر عید میلاد النبیﷺ کی پررونق محفل کا انعقاد کیا گیا جس سے خطیب اعظم پاکستان مفتی سلیم شہزاد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہی وجہ تخلیق کائنات ہے ربیع الاول کامہینہ امت مسلمہ کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، اس ماہ مبارک میں اللہ پاک نے اپنے محبوب حضورانور سرور کونین حضرت محمدﷺ کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بھیجا گیانبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے، وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی آئندہ آئے گااس موقع پر مولانا عبد المجید نقشبندی،حافظ صغیر احمدچشتی، مولانا حافظ تاج، حافظ توقیر نقشبندی،حافظ ذوالفقار چشتی، حافظ قمر رضاء، حافظ حسین نعیمی،ملک ڈاکٹر ریاض،ملک محمد رفیق، صوبیدار ملک وزیر، ماسٹر ملک معروف حسین، ملک رمضان، عنائت جنجوعہ، ملک حماد، ملک جواد، ملک رفیع عالم، ملک حاجی ابرار، ملک اسرار الحق، ملک وسیم وارث، ملک حفیظ وارث،جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی، ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ،نوجوان صحافی و اینکر پرسن ارسلان اصغر کیانی،احتشام اصغر کیانی،ملک ارشد محمود، صوبیدار ملک فاروق،ملک شبیر اعوان جنجور،ملک عمران بشیر،ملک عمر بشیر سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان نبیﷺ نے شر کت کی آخر تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی شر کت کی اور شر کاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button