DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police case registered against British Pakistani on day of his daughters wedding

کلرسیداں میں اوورسیز پاکستانی کی بیٹی کی شادی کے روز اسے اور اس کے بیٹے کو فائرنگ کے مقدمے میں ملزمنامزد کردیا گیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،30اکتوبر2021)—کلرسیداں میں اوورسیز پاکستانی سے ذیادتی،بیٹی کی شادی کے روز اسے اور اس کے بیٹے کو فائرنگ کے مقدمے میں ملزمنامزد کردیا گیا۔باراتی رخصتی کے لیئے دلہن کے والد کے سارا دن منتظر رہے،برطانیہ کے شہر کیتھلے میں مقیم گاؤں گہدر چوآخالصہ کے راجہ اشتیاق ولد لال خان چند ایام قبل اپنی بیٹی کی شادی کے لیئے اپنے بیوی بچوں اور بہو کے ہمراہ پاکستان پہنچے وہ جمعہ کی نماز ادا کرنے دربار عالیہ بگھارشریف گئے ہوئے تھے کہ انہیں کسی عزیز نے اطلاع کی کہ ان کے مخالفین نے انہیں آج ایک جھوٹا مقدمہ بنا کر ملوث کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی آر کے لیئے تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں جس پر راجہ اشتیاق گھر واپس آنے کی بجائے سیدھا کلرسیداں تھانے جا پہنچے اور وھاں ساری صورتحال کے بارے میں تحریری درخواست بھی دے دی جس کے ڈیڑھ دو گھنٹے بعد کلرسیداں پولیس نے پہلی درخواست موجود ہونے کے باوجود ربنواز کی درخواست پر راجہ اشتیاق اور ان کے برٹش پاکستانی بیٹے حمزہ اشتیاق کے خلاف زیردفعات 324,148,149 ت پ مقدمہ درج کر لیا جس میں ربنواز نے موقف اختیار کیا کہ وہ رات ساڑھے آٹھ بجے اپنے بھانجے عمر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گہدر سے موہڑہ بھٹیاں جا رہے کہ بیکڑآباد کے قریب اشیاق ولد لال مسلح پستول،حمزہ اشتیاق مسلح پستول اور دیگر تین اشخاص موجود تھے اشتیاق نے مجھے روکا اور للکارا کہ آج زندہ نہیں جانے دیں گے۔اشتیاق نے فائر کر کے مجھے زخمی کیا حملہ کی فائرنگ سے عمر زخمی ہوا ہمارے درمیان وجہ تنازعہ زمین ہے۔کلرسیداں پولیس نے درخواست پر اوورسیئز پاکستانی باپ بیٹا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ادہر سمندر پار لاکستانی راجہ اشتیاق حسین نے مقدمہ کے اندارج کو بالکل جھوٹ پر مبنی کاروائی قرار دیا اور کہا کہ میری درخواست تھانے میں دینے کے بعد پولیس نے میرے اور میرے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور یہ سب کچھ اس وقت کیا گیا جب صبح کو میری بیٹی کی شادی تھی بارات کے استقبال کے انتظامات میں مصروف تھے کہ پولیس ہمیں پکڑنے کے لیئے رات کو میرے گھر پہنچ گئی جن کو دیکھ کر برطانیہ سے ساتھ آئی ہوئی میری بہو بے ہوش ہو گئی میں نے اپنے بیٹے کے ہمراہ رات کسی دوست کے گھر گزاری اور بارات کے روز میں اور میرا بیٹا عبوری ضمانت کے لیئے راولپنڈی کچہری چلے گئے جہاں سے عدالت نے ہماری عبوری ضمانت 9 نومبر تک منظور کر لی۔میں اپنے بیٹے کے ہمراہ سہ پہر گھر پہنچا تو باراتی انتظار کررہے تھے جس کے بعد میں نے اپنی بیٹی کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔راجہ اشتیاق نے وزیراعظم عمران خان سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسے انصاف نہ دیا گیا تو وہ اور اس کے بچے واپس پاکستان کبھی نہیں آئیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 30, 2021) Waiting, Raja Ishtiaq son of Lal Khan of village Gahdar Choa Khalsa arrived from Keighley, Bradford with his wife, children for his daughter’s wedding a few days ago. Allegedly his opponents decided to implicate him in a fake FIR, which Raja Ishtiaq, instead of returning home, went straight to Kallar Syedan police station and He also lodged a written complaint about the whole situation. Two and a half hours later, due to the first petition, the Kallar Syedan police registered a case against Raja Ishtiaq and his British Pakistani son Hamza Ishtiaq under sections 324,148,149. In which Rabnawaz took the position that he At 8.30 am, along with my nephew Omar, I was going from Ghadar to Mohra Bhattian on a motorcycle. There were IIshtiaq son of Lal armed pistol, Hamza Ishtiaq armed pistol and three other persons near Baikarabad, Ishtiaq stopped me and challenged me and shouted will not let you alive today. Ishtiaq fired and injured me. Omar was injured in the attack. The reason for the dispute is the land dispute between us. According to Ishtiaq, false case registered against me and my son and all this was done while my daughter was getting married in the morning. The police arrived at my house at night to arrest us. My daughter-in-law, who had come with her from the UK, fainted when she saw them. I spent the night with my son at a friend’s house. We went to Rawalpindi court from where the court granted our interim bail Approved. When I reached home with my son in the afternoon, Wedding guest were waiting, after which I bid farewell to my daughter with prayers. Raja Ishtiaq appealed to Prime Minister Imran Khan for justice and said that If justice is not done, he and his children will never return to Pakistan.

FIR copy registered by Rabnawaz

کھناہدہ کے ماسٹر عاصم علی اور حمید رضا کے پالتو بیل ایف 16 نے فتح جنگ میں بیل دوڑ کا مقابلہ جیت لیا

Khanaheda’s Master Asim Ali and Hameed Raza’s F-16 racing bulls won the bull race in Fateh Jang

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،30اکتوبر2021)—کلرسیداں کے گاؤں کھناہدہ کے ماسٹر عاصم علی اور حمید رضا کے پالتو بیل ایف 16 نے فتح جنگ میں بیل دوڑ کا مقابلہ جیت لیا اور درجنوں بیلوں کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ایف 16 نے چارسو گز کی دوڑ کا مقابلہ پلک جھپکتے صرف 29سیکنڈ میں سر کر کے اپنے مالکان اور کلرسیداں کا نام روشن کیاجس پر مقابلے کی انتظامیہ نے ایف 16 کے مالکان عاصم علی اور حمید رضا کو ٹرافی کے علاوہ ایک عمدہ نسل کا قیمتی گھوڑا انعام میں دیاہے۔جس کے بعد بیل اور گھوڑا گھر پہنچنے پر مبارکبادیں دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔بیل مالکان بھی بیل کی کامیابی اور انعام میں ملنے والے قیمتی گھوڑے پر بے حد مسرور تھے۔

نجی سکول کے گراؤنڈ پر قبضہ کرنے کی کوشش

Attempt to occupy private school grounds

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،30اکتوبر2021)—نجی سکول کے گراؤنڈ پر قبضہ کرنے،سکول میں داخل ہو کر عمارت کو توڑ پھور کرنے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے الزام میں سکول انتظامیہ نے 12 کے قریب افراد کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی۔جہانگیر اختر نے اپنی درخواست میں تحریر کیا کہ میں کلر سیداں میں واقع ایک نجی تعلیمی ادارے کا مالک ہوں۔گزشتہ روز قریب بوقت صبح دس بجے،12 کے قریب افراد جو اسلحے،کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے مسلح تھے سکول میں داخل ہو کر بچوں اور سٹاف کو ہراساں کرنا شروع کر دیا اور ٹریکٹر لے کر سکول کی دیوار کو توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔ سکول کے چوکیدار مسمیان محمد ساجد، عزیز الرحمان بشیر نے انہیں منع کیا تو انہوں نے کہا کہ جو آگے آئے گا اپنی جان سے جائے گا۔تمام افراد نے سکول کی عمارت میں توڑ پھوڑ شروع کر دی اورکھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے بعد سکول کے گراؤنڈ میں ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلا گراؤنڈ کو شدید نقصان پہنچایا۔

بروز اتوار گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول سروھا چوہدریاں میں ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا جا رھا ہے

A free medical camp is being set up at Government Girls Secondary School Saroha Chaudhrian on Sunday.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،30اکتوبر2021)—آج بروز اتوار گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول سروھا چوہدریاں میں ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا جا رھا ہے جس میں معروف ہومیو پروفیسر ڈاکٹر فیصل ارشد مریضوں کا مفت معائینہ کریں گے اور ادویات تجویز کریں گے۔فری کیمپ کا اہتمام سابق سٹی نائب ناظم زین العابدین عباس نے کیا ہے۔

ریٹائرڈ مدرس فر ا غت حسین کی ا ہلیہ ا نتقا ل کر گئیں،نما ز جنا ز ہ گا ؤ ں بٹا ہری میں ا د ا کی گئی

Retired Master Farhat Hussain’s wife passed away in Batari village

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،30اکتوبر2021)—ریٹائرڈ مدرس فر ا غت حسین کی ا ہلیہ ا نتقا ل کر گئیں،نما ز جنا ز ہ گا ؤ ں بٹا ہری میں ا د ا کی گئی جس میں راجہ ظفر محمود، چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س،ظفر عباس مغل،سید آصف علی شاہ، شیخ غلام شبیر، شیخ میثم تمار،سر د ار محمد آ صف،سید سجا د حسین شا ہ،مسعو د ا حمد بھٹی،ا کر ا م ا لحق قر یشی،ر ا جہ طا ر ق محمو د،محمد غا لب،ر ا جہ ا فتخا ر،جا و ید ا قبا ل سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button