DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The first formal meeting after the restoration of Municipal Committee Kahuta was held at Qadeer Municipal Library

میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا بحالی کے بعد پہلا باضابطہ اجلاس قدیر میو نسپل لائبریری ہال کہوٹہ میں منعقد ہوا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر،30اکتوبر2021)—میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا بحالی کے بعد پہلا باضابطہ اجلاس قدیر میو نسپل لائبریر حال کہوٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلا س کی صدارت کنونیئرو وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ نے کی۔ جبکہ چیئرمین میو نسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے ہاؤ س سے خطاب کیا۔اجلاس میں میونسپل آفیسر فنانس ایم سعید قریشی،میونسپل آفیسر انفراسٹکچرعمرنواز خان،میونسپل آفیسر پلاننگ میڈم شمائلہ خان، سب انجینیئر حبیب اللہ شہزاد، کونسل آفیسر نمبردار خالد، ٹیکس انسپکٹر راجہ عمر حیات نے شرکت کی۔ ممبران نے اتفاق رائے سے کونسلر ایم سی کہوٹہ راجہ وحید احمد سٹی صدر تحریک انصاف کہوٹہ سٹی کو کہوٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیئے ذمہ داری لگاتے ہوئے اتفاق رائے سے قرار داد منظو ر کی۔جس پر راجہ وحید احمد سٹی صدر تحریک انصاف و کونسلر ایم سی کہوٹہ نے کہاکہ کہوٹہ شہر کی تعمیر و ترقی ذاتی گروہی، اختلافات سے ہٹ کر مشاورت اور ہاؤ س ممبران کی رہنمائی سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر کی واٹر سپلائی کے لیئے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے (30) کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ منظور کی ہے۔ جس پر اہلیان کہوٹہ ان کے مشکور ہیں۔ جبکہ کہوٹہ شہر میں بوائز و گرلزگورنمنٹ کالجز کے لیئے 39کروڑ اور تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال کہوٹہ کے لیئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ منظو ر کی ہے۔ 80کروڑ روپے کا کہوٹہ شہر کے لیئے خصوصی پیکج دینے پر انہوں نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی صداقت عباسی اورراجہ صغیراحمد کا شکریہ ادا کیا۔ اور مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی، سابق ایم پی اے، سابق وزیر، مشیر اور سابق سنیٹر نے کہوٹہ کے شہریوں کے لیئے کچھ نہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبران قاضی عبدالقیوم، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، آصف ربانی قریشی، مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ، عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، قاضی اخلاق احمد، حاجی ملک عبدالرؤف اور دیگر نے کہوٹہ شہر میں سٹریٹ لائٹس کے لاکھوں روپے ضائع اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایم سی کے (8) کروڑ روپے سے روکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کلر بائی پاس اور کہوٹہ شہر کی سٹرکوں پر فوری کام شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ممبران نے کہا کہ (8) کروڑ روپے کہوٹہ کے شہریوں کے ٹیکس کا پیسہ ہے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی کوئی گرانٹ کہوٹہ شہر میں نہ آئی ہے۔ جبکہ سہالہ پل صرف زبانی اعلان ہے۔ ممبران نے اتفاق رائے سے کہوٹہ شہر میں ترقیاتی فنڈز لانے کے لیئے راجہ وحید احمد کو ذمہ داری سونپی۔جبکہ سٹریٹ لائٹس کے حوالے سے کونسلر و رہنما ء جماعت اسلامی حاجی ملک عبدالرؤف کو کمیٹی کا سربراہ اتفاق رائے سے بنایا۔ اجلاس میں کونسلر ایم سی کہوٹہ شازیہ نورین، کونسلرز ایم ذرین شاہ، راجہ فیصل عزیز، حاجی ارشد، ماسٹر (ر) نواز، اسحاق کھٹڑ نے شرکت کی۔ اجلاس میں محسن پاکستا ن ڈاکٹر عبدالقدیر خان اورکونسلر قاضی اخلاق احمد کے بھائی کی وفات پر ممبران نے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ بھی کی۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 30 October 2021) — The first formal meeting of the Municipal Committee after the restoration of Kahuta was held at Qadeer municipal Library hall, Kahuta.

The meeting was chaired by Vice Chairman Municipal Committee Kahuta Malik Ghulam Murtaza. The Chairman Municipal Committee Kahuta Raja Zahoor Akbar addressed the House.

Municipal Officer Finance M Saeed Qureshi, Municipal Officer Infrastructure Omar Nawaz Khan, Municipal Planning Officer Madam Shumaila Khan, Sub Engineer Habibullah Shehzad, Council Officer Nambardar Khalid, Tax Inspector Raja Umar Hayat attended. The members unanimously passed a resolution unanimously agreed for Councillor MC Kahuta Raja Waheed Ahmed City President PTI Kahuta City for the construction and development of Kahuta city.

Councilor MC Kahuta said that the construction and development of Kahuta city will be done through personal group, consultation without differences and guidance of House members. He said that Member National Assembly Sadaqat Abbasi and Member Provincial Assembly Raja Sagheer Ahmed have approved a huge grant of Rs. 30 crore for water supply of Kahuta city. The people of Kahuta are grateful to him. In Kahuta city, a grant of Rs. 39 crore has been sanctioned for Boys and Girls Government Colleges and Rs. 10 crore has been sanctioned for Tehsil Headquarters Hospital Kahuta. He thanked the members of National and Provincial Assemblies Sadaqat Abbasi and Raja Saghir Ahmad for providing a special package of Rs. 80 crore for Kahuta city.

He further said that former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, former MPA, former minister, advisor and former senator did nothing for the citizens of Kahuta. Addressing the meeting, members Qazi Abdul Qayyum, Raja Saeed Ahmed Advocate, Asif Rabbani Qureshi, Mazhar Iqbal Bhatti Advocate, Abdul Hameed Qureshi Advocate, Qazi Akhlaq Ahmed, Haji Malik Abdul Rauf and others wereted millions of rupees on street lights in Kahuta city and poor sanitation.

The meeting was attended by Councillor MC Kahuta Shazia Noorin, Councillors M Zarin Shah, Raja Faisal Aziz, Haji Arshad, Master (R) Nawaz and Ishaq Khattar. During the meeting, the members offered condolences on the death of Mohsin Pakistan Dr Abdul Qadeer Khan and brother of Councillor Qazi Akhlaq Ahmed.

Show More

Related Articles

Back to top button