DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Inter-provincial Mama robbery gang wanted in several cases of house robbery and burglary is arrested

گھروں میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب بین الصوبائ ماما ڈکیت گینگ کے 06 ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار

روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،30اکتوبر2021)—تھانہ واہ کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی,گھروں میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب بین الصوبائ ماما ڈکیت گینگ کے 06 ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار، پولیس گھروں میں ڈکیتی اور راہزنی کے مختلف مقدمات میں ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم 10لاکھ روپے,اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے 06 پسٹل معہ ایمونیشن برآمد، پولیس گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ گل اکبر عرف ماما,طاہر,شاہد,ندیم,فقیر اورنثار شامل ہیں,پولیس ملزمان نے تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، پولیس ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی، ڈکیت گینگ کا سرغنہ گل اکبر عرف ماما قبل ازیں لاہور,اسلام آباد,پشاور اورراولپنڈی میں ڈکیتی کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے,گینگ کے ارکان کو ایس پی پوٹھوہار کی زیر نگرانی ایس ایچ او واہ کینٹ اور ان کی ٹیم نے ٹریس کر کے گرفتار کیا،سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی ٹیکسلا،ایس ایچ او واہ کینٹ اور ٹیم کو شاباش,شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او محمد احسن یونس

Rawat ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 30 October 2021) * Wah Cantt Police Station Major Operation, 06 suspects wanted in various incidents of house robbery and burglary, including the ringleader of inter-provincial Mama robbery gang is arrested,

Rs 10 lakh looted from the possession of the accused in different cases, and 06 pistols used in the incident with ammunition recovered, police arrested the accused gang leader Gul Akbar alias Mama, Tahir, Shahid, Nadeem, Faqir and Nisar, police The accused have revealed several incidents during the investigation.

The stolen goods were recovered from the accused by the police after the identification parade. The gang members have been traced and arrested by SHO Wah Cantt and his team under the supervision of SP Pothohar.

Show More

Related Articles

Back to top button