DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Among the recent promotions from Punjab Police to Sub-Inspector to Inspector are seven police officers from Kallar Syedan.

پنجاب پولیس کی جانب سے حال ہی میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے سات پولیس آفیسرز شامل ہیں

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،29اکتوبر2021)—پنجاب پولیس کی جانب سے حال ہی میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے کلرسیداں میں خدمات سرانجام دینے والوں میں سات پولیس افیسرز شامل ہیں جن میں چوآ خالصہ کے فرخ صغیر بھٹی،بگلہ راجگان کے حبیب الرحمان کیانی، سروھا کلرسیداں کے علی قمر،قیصر رشید کیانی،راجہ حماد جنجوعہ،محمد افضل،ظہور احمد،رفاقت حسین شامل ہیں مقامی حلقوں نے ان کی محکمانہ ترقی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی کامیابیوں کی دعا کی ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 29, 2021) * Among the recent promotions from Punjab Police to the rank of Sub-Inspector are seven police officers serving in Kallar Syedan . Farrukh Saghir Bhatti of Choa Khalsa, Habib-ur-Rehman Kayani of Bagla Rajgan, Ali Qamar of Saroha , Qaiser Rashid Kayani, Raja Hamad Janjua, Muhammad Afzal, Zahoor Ahmed, Rafaqat Hussain were promoted.

انجمن پٹواریان کی ہڑتال دسویں روز میں داخل ہو گئ

Anjuman Patwarian’s strike entered its tenth day

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،29اکتوبر2021)—دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں میں بھی انجمن پٹواریان کی ہڑتال دسویں روز میں داخل ہو گئی۔جام پور میں اسسٹنٹ کمشنر کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر پٹواری وسیم اختر نے خود کشی کر لی تھی جس پر انجمن پٹواریان کے ضلعی صدر شاہد عنصر گوریہ کی ہدایت پر 21 اکتوبر سے صوبہ بھر کے پٹوار ی ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے محکمہ مال کے معاملات ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں اور سائلین کو فرد کے حصول کیلئے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔

بریسٹ کینسر کی اگاہی کے حوالے سے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد

Breast Cancer Awareness Seminar Held At THQ Hospital

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،29اکتوبر2021)— بریسٹ کینسر کی اگاہی کے حوالے سے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس میں ایم ایس ڈاکٹر خالد انصاری،سرجن ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل سمیت دیگر میڈیکل افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر گائنی کالوجسٹ ڈاکٹر عاصمہ صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آج بھی بریسٹ کینسر کی پہلی سٹیج چار فیصد سے بھی کم ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ہر 9میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کے خطرے کا شکار ہے۔کسی بھی قسم کی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنے میں تاخیر نہیں کی جائے۔

نقیب اللہ اور عبدالمجید کی دعوت ولیمہ مرید چوک کے قریب ہوئی

Naqibullah and Abdul Majeed Walimaheld in Mureed Chowk

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،29اکتوبر2021)—کلرسیداں کے معروف کاروباری اسد اللہ خان کے بھائیوں نقیب اللہ اور عبدالمجید کی دعوت ولیمہ مرید چوک کے قریب ہوئی جس میں شیخ حسن ریاض،سردار اخلاق،حاجی طارق تاج،راجہ اعجاز مصطفی،ڈاکٹر محمد حیات،جاوید خان،حمید اللہ خان،حاجی وارث خان،حشمت علی خان،نمبردار محمود حسین،نمبردار مسعود،لالہ ابراہیم خان،امیر عالم خان،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

عاصم مشتاق کیانی انتقال کر گئے، نماز جنازہ کلرسیداں کے گاؤں بشندوٹ میں ادا کی گئی

Asim Mushtaq Kayani passed away, Funeral prayers were offered in the village of Bishondot

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،29اکتوبر2021)—سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے معتمد ساتھی قاسم مشتاق کیانی کے بھائی عاصم مشتاق کیانی انتقال کر گئے،یہ لندن سے رخصت پر پاکستان آئے ہوئے تھے۔ نماز جنازہ کلرسیداں کے گاؤں بشندوٹ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،محمد زبیر کیانی،شیخ ساجد الرحمان،راجہ محمد یونس،راجہ شہزاد یونس،راجہ پرویز اشرف،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،حاجی طارق تاج،ماسٹر محمد ظہیر،راشد کیانی، چوہدری توقیر اسلم،جابر عباس،شیخ حسن فیاض،صغیر بھولا،سردار بشارت سدوزئی،ہمایوں کیانی،سید مداح حسین شاہ،ماسٹر عبدالمجید،شعیب بھٹی،حاجی محمد آمین،عاصم گجر،قاضی حماد یاسراور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button