DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Corona vaccination has been introduced for children between the ages of 15 and 17

پندرہ سےسترہ سال سے نو عمر شہریوں کیلئے ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،27اکتوبر2021)— 15 سے 17سال سے نو عمر شہریوں کیلئے ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 30اکتوبر تک جاری رہے گا۔اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی ٹیمیں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور گاؤں محلے میں جا کر ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر رہی ہیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر عابد حسین شاہ نے ایسے تمام طلباء و طالبات جن کے ابھی تک شناختی کارڈز نہیں بنے انہیں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے حاصل کردہ ”ب فارم”ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔ہفتہ کرونا ویکسی نیشن کے سلسلے میں ایل ایچ ویز/ایل ایچ ڈبلیوز اور تمام ویکسی نیٹرز اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ڈی ڈی ایچ او نے بتایا کہ حکومت کے اس اقدام سے وہ تمام افراد جن کی عمر 15 سال سے زائد ہے وہ کرونا وبا ء جیسی بیماری سے نہ صرف محفوظ ہو جائیں گے بلکہ ان میں بیماری کی تشویش ناک صورتحال کے خطرات کم ہو جائیں گے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 27 October 2021) – Vaccination has been started for the children between the ages of 15 to 17 years which will continue till October 30. In this regard, teams of Health Department Dr. Abid Hussain Shah, Deputy District Health Officer, Kallar Syedan, directed the National Database and Registration Authority (NADRA) to provide all the students who have not yet got their identity cards. LHVs / LHWs and all vaccinators are participating in the program in connection with the Saturday corona vaccination. The move will not only protect all people over the age of 15 from diseases such as the coronary heart disease, but will also reduce their risk of developing a life-threatening illness.

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف کلرسیداں میں بھی یوم سیاہ منایاگیا

A black day was also observed in Kalrasidan against Indian aggression in occupied Kashmir

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،27اکتوبر2021)— مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف کلرسیداں میں بھی یوم سیاہ منایاگیا میونسپل کمیٹی کلرسیداں میں کشمریوں کے حق خودارادیت کے حق میں ریلی نکالی گئی جس جی قیادت چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس اور چیف افیسر صاحبزادہ عمران اختر نے کی ریلی میں بلدیہ کے وائس چیئرمین چوہدری ضیارب منہاس،ارکان حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ،محمد حنیف،جنید بھٹی،کامران عابد،راجہ طارق محمود کے علاوہ بلدیہ کے ملازمین نے شرکت کی تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں حکمران جماعت پی ٹی ائی سے تعلق رکھنے والے کسی کارکن یا عہدیدار سمیت کسی تاجر نے بھی شرکت نہیں کی۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے حلقہ جاتی انتخابات 21 نومبر کو ہوں گے

Punjab Teachers Union constituency elections will be held on November 21

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،27اکتوبر2021)— پنجاب ٹیچرز یونین کے حلقہ جاتی انتخابات 21 نومبر کو ہوں گے۔مرکز کلر سیداں سے ایک جبکہ چوآ خالصہ مرکز سے دو پینلز سامنے آئے ہیں جنہوں نے اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔کلر سیداں مرکز سے بوائز ہائی سکول کلر سیداں کے ٹیچر چوہدری عبدالوحید صدار ت جبکہ مدثر احمد خالد جنرل سیکرٹری کے عہدے کے امیدوار ہونگے چوآ خالصہ مرکز سے دو پینلز ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔ ریفارمز پینل کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنوہا کے ٹیچر نمبردار عدنان عباس جبکہ پرفارمر پینل سے ہائی سکول بھلاکھر کے معلم عبدالرؤف صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔پولنگ 21نومبر کو ہو گی۔

آج بروز جمعرات دوبیرن کلاں اور نیو چوآخالصہ فیڈر صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہیں گے

The Doberan Kallan and New Choa Khalsa feeders will be closed from 9 a.m. to 2 p.m. on Thursday

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،27اکتوبر2021)— آئیسکو سب ڈویژن کلرسیدا ں اور چوآخالصہ کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمعرات دوبیرن کلاں اور نیو چوآخالصہ فیڈر صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہیں گے جس سے منگلورہ،موہڑہ پھڈیال،کنوہا،سہوٹ،چوآخالصہ،پیر حالی،میرگالہ خالصہ،سروہا،جوچھہ ممدوٹ،چک مرزا،دھمالی،سکوٹ،صدہ کمال،کھناہدہ،دوبیرن اور پنڈ بینسو میں بجلی بند رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button