DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Diagnosis of a patient infected with dengue virus in village Manjotha

بیول کے نواحی گاؤں منجوٹھہ میں ڈینگی وائرس سے متاثر ایک مریض کی تشخیص

گوجر خان,بیول :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ ,راجہ طارق ایوب ،14اکتوبر 2021)—بیول کے نواحی گاؤں منجوٹھہ میں ڈینگی وائرس سے متاثر ایک مریض کی تشخیص،محکمہ صحت کی دوڑیں لگ گئیں۔موضع منجوٹھہ کے رہائشی محمد احسن نامی نوجوان کو گزشتہ دن ڈینگی بخار کی تشخیص کی گئی جس کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔معلوم ہوا کہ اس کے خون میں وائیٹ سیلز کی تعداد کافی کم ہو گئی تھی اور اس کی حالت بھی غیر ہو گئی تھی تاہم ہاسپٹل میں مسلسل علاج پر اب اس کی حالت سنبھل گئی ہے اوروہ خطرہ سے باہر ہے۔ تاہم ابھی تک وہ ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔احسن پولیس ملازم ہے اور راولپنڈی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔اس خبر کے ساتھ ہی محکمہ صحت کی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے اس تمام آبادی میں گھروں کے اندر اور باہر گلیوں میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لئے فوگ سپرے کیا۔

Gujar Khan, Bewal: (Representative Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, 14 October 2021) Ahsan of village Manjotha was diagnosed with dengue fever yesterday and was immediately referred to District Headquarters Hospital, Rawalpindi.

With continued treatment, his condition has now improved and he is out of danger. However, he is still undergoing treatment at the hospital. Ahsan is a policeman and was on duty in Rawalpindi.

After the incident the health department went to all the homes in the village and sprayed as well as all the streets in Manjotha.

Show More

Related Articles

Back to top button