DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; One person was killed and three others injured in various traffic accidents

ٹریفک کے تین حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی

کلرسیداں : (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ ,اکرام الحق قریشی ،13اکتوبر 2021)— ٹریفک کے تین حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا۔ٹریفک کا پہلا حادثہ کلر سیداں کہوٹہ کے سنگم پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 46 سالہ زبیر انجم سکنہ موہڑہ راجگان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔ٹریفک کا دوسرا حادثہ شاہ باغ کے مقام پر ہوا جہاں دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکراگئے جس سے عمر فاروق اور آفتاب حسین زخمی ہو کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچ گئے۔شاہ باغ کے مقام پر ہی ڈمپر الٹ جانے سے ڈرائیور محمد رضوان کو معمولی چوٹیں آئیں۔ڈمپر الٹ جانے سے ٹریفک کی آمدورفت شدید تعطل کا شکار رہی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کے راجہ سہیل صابر اور بیٹ انچارج عادل منیر موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے کرین کے ذریعے ڈمپر کو روڈ سے ہٹا کر گاڑیوں کی آمدو رفت بحال کروا دی۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 13 October 2021) – One person was killed and three others were injured in three traffic accidents. The injured were rushed to THQ Hospital Kallar Syedan. The incident took place when a speeding car hit a motorcyclist as a result of which 46-year-old Zubair Anjum, a resident of Mohra Rajgan, died on the spot. The body of the man was taken to THQ Hospital Kallar Syedan. The second traffic accident took place in Shah Bagh where two motorcyclists collided with each other injuring Omar Farooq and Aftab Hussain. Driver Mohammad Rizwan sustained minor injuries due to overturning of dumper at Shah Bagh. Traffic was severely disrupted due to overturning of dumper. City Traffic Police Raja Sohail Sabir and Adil Munir Arrived on the spot who removed the dumper from the road by crane and restored the flow of vehicles.

Show More

Related Articles

Back to top button