DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Proposals Considered to make Murree, Kahuta and Kotli Sattian tourist attractions

مری،کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کو سیاحوں کیلئے پرکشش بنانے کی تجاویز پر غور

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10اکتوبر2021)— کوٹلی ستیاں مری اتھارٹی بارے اعلی سطحی اجلاس زیر صدارت کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ ہوا۔جس میں صداقت عباسی ، سیکرٹری ٹورزم،ڈپٹی کمشنر، ڈی جی آر ڈی اے،چیئرمین آر ڈی اے،انجینئرنگ افسران، اے سی کوٹلی ستیاں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مری،کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کو سیاحوں کیلئے مزید پرکشش اور خوبصورت بنانے کیلئے مختلف متبادل روڈ بنانے بارے مختلف انتظامات اور تجاویز پر غور کیا گیا ۔صداقت عباسی نے کہا کہ کہوٹہ ،کوٹلی ستیاں اور مری کے بلڈنگ بائی لاز کاغان کی طرح ہونے چاہیے۔ مری کے کچھ علاقوں میں تعمیراتی کاموں پر 3 ماہ تک سختی سے پابندی لگا دی جائے تا کہ سڑک کی تعمیر کے وقت کوئی مشکل درپیش نہ آئے-انہوں نے کوہسارمری ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے پر زور دیا۔ کمشنر نے کہاکہ بلڈنگ بائی لاز کو 9 اکتوبر تک فائنل کر کے کوٹلی اور کہوٹہ کے بلڈنگ بائی لاز پیش کیے جائیں۔ دریں اثناء کمشنرکی زیر صدارت لئی ایکسپریس وے بارے جائزہ اجلاس بھی ہوا۔اجلاس کے دوران لئی نا لہ ایکسپریس وے پر تیزی سے عملدرآمد کروانے اور تیز رفتار تکمیل کے مراحل کا جائزہ لیا گیا۔

Rawat ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 10, 2021) – A high level meeting on Kotli Sattian and Murree Authority was held under the chairmanship of Commissioner Rawalpindi Division Syed Gulzar Hussain Shah. Chairman RDA, Engineering Officers, AC Kotli Sattian and concerned officers participated. During the meeting, various arrangements and suggestions for making alternative roads to make Murree, Kahuta and Kotli Sattian more attractive and beautiful for tourists were considered. Should be In some areas of Murree, construction work should be strictly banned for three months so that there would be no problems during the construction of the road – he called for the creation of a Kohsar Murree Development Authority. The Commissioner said that building bye-laws should be finalized and building bye-laws of Kotli and Kahuta should be presented. Meanwhile, a review meeting was also held under the chairmanship of the Commissioner regarding the expressway.

Show More

Related Articles

Back to top button