DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; A ninth grade student of a private school drowned while bathing in Nala Ling Kahuta

نالہ لنگ کہوٹہ میں نہاتے ہوئے نجی سکول کا نویں جماعت کا طالب علم ڈوب کر جانبحق

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نالہ لنگ کہوٹہ میں نہاتے ہوئے نجی سکول کا نویں جماعت کا طالب علم ڈوب کر جانبحق۔نعش نکالنے کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی گئی تفصیل کے مطابق نالہ لنگ کہوٹہ نے نوجوان کی زندگی لے لی نجی سکول کا طالب علم ابو بکر ولد شبیر ساکن ڈھوک کرم شاہ دوپہر کو سکول سے چھٹی کے بعد نہاتے ہوئے نالہ لنگ ڈوب کر جانبحق ہو گیا اطلاع ملتے کی ریسکیو 1122 نے فوری نعش کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں سے نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاگیا۔

Kahuta; A ninth grade student of a private school drowned while bathing in Nala Ling Kahuta. According to the details handed over to his heirs after exhumation, Abu Bakar son of Shabir a resident of Dhok Karam Shah, drowned while taking a bath after school holidays in the afternoon. It was learned that Rescue 1122 immediately removed the body and shifted it to the hospital from where the body was handed over to heirs after necessary procedure.

چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم کا جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی کی عیادت

Chairman MC Kahuta Raja Zahoor Akbar and Member MC Kahuta Qazi Abdul Qayyum visit General Secretary Press Club Kahuta Haji Asghar Hussain Kayani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم کا جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی کی عیادت۔جلد صحت یابی کی دعا دی۔گذشتہ روز چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم نے معروف کالم نگار جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی کی رہائش گاہ جا کر ان کی عیادت کی صحت یابی دریافت کی اور جلد مکمل صحت یابی کی دعا دی اس موقع پر جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی کے صاحبزادگان سہیل اصغر کیانی،دانش اصغر کیانی،احتشام اصغر کیانی اور ارسلان اصغر کیانی نے معزز مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔

انجینئر راجہ نزاکت حسین مری موٹروئے پر لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ایک بڑا پتھر روڈ پر آ گرا جس کو اپنی مدد آپ کے تحت روڈ سے ہٹا یا

During a landslide on the Murree Motorway, Engineer Raja Nazakat Hussain, helped in landslide

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جو لوگ دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں اللہ پاک ان کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔ایک انسان کی زندگی بچانا ساری کائنات کی زندگی بچانے کے برابر ہے ہمارے بہت ہی پیارے بھائی انجینئر راجہ نزاکت حسین مری موٹروئے پر لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ایک بڑا پتھر روڈ پر آ گرا جس کو اپنی مدد آپ کے تحت روڈ سے ہٹارہے ہیں۔ انجینئر راجہ نزاکت حسین میں ہمیشہ مخلوق خدا کی خدمت اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کی ہے اور اسی خدمت کا جذبہ لے کر حلقہ پی پی 7 اور حلقہ پی پی 10 میں ہر وقت عوام کے درمیان موجود رہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button