DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; AC Ramsha Javed Awan evicts people who moved in to empty building of Government Girls Primary School Ghazanabad

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول غزن آباد کی عمارت خالی کرا لی

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول غزن آباد کی ملحقہ ایک خالی عمارت میں کے پی کے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بے دخل کر کے عمارت خالی کرا لی اور وہاں غزن آباد کا پٹوار خانہ قائم کر دیا۔یہ عمارت کئی برسوں سے کے پی کے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے زیر استعمال تھی۔ادھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں ثوبیہ خورشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرلز پرائمرسی سکول غزن آباد کی ایک خالی عمارت میں پٹوار خانہ قائم کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

Kallar Syedan; Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan evicted people belonging to KPK in an empty building adjacent to Government Girls Primary School Ghaznabad and vacated the building and set up a patwar house in Ghaznabad. Building had been used by people belonging to KPK for many years. Meanwhile, District Education Officer Kallar Syedan Sobia Khurshid while talking to media said that there is no justification for setting up Patwar Khana in an empty building of Girls Primary School Ghazniabad.

کلرسیداں سے راجہ بازار چلنے والی اے سی کوسٹر کی بیشتر گاڑیاں کرایہ اے سی کا وصول کرتی ہیں اور اے سی چلاتی نہیں ہیں

Most of the AC coaster vehicles from Kallar to Raja Bazaar charge AC fare but do not provide ac service

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں سے راجہ بازار چلنے والی اے سی کوسٹر کی بیشتر گاڑیاں کرایہ اے سی کا وصول کرتی ہیں اور اے سی چلاتی نہیں ہیں پھر سونے پر سہاگہ یہ کہ درجن کے لگ بھگ مسافر گاڑی کے اندر کھڑے بھی کر لیئے جاتے ہیں گزشتہ روز بھی راولپنڈی سے کلرسیداں آنے والی اے سی کوسٹر آر آئی ایس 1511 نے شام پانچ کے بعد مسافروں سے بھری گاڑی میں اے سی بند کر رکھا تھا شدید گرمی اور حبس میں مسافر چلاتے رہے مگر ڈرائیور نے اے سی آن نہ کیااور اس دوران گاڑی کلرسیداں اڈے پر پہنچ گئی جس کے بعد مسافروں نے سٹی ٹریفک پولیس انچارج کلرسیداں عمران خان کو اس بابت شکایت کردی مسافروں نے اس بارے میں سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کی غیرزمہ دارانہ پالیسی پر بھی احتجاج کیا جنہوں نے اے سی کوسٹر سروس کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے

چوکپنڈوری میں قائم الصفحہ سکول میں ساتویں کلاس کے طالب علم کو ٹیسٹ کی تیاری نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا بازو فریکچر کر دیا

A seventh-grade student at Qaim-ul-Safa School in Chowk Pindori was tortured for not preparing for the test

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوکپنڈوری میں قائم الصفحہ سکول میں ساتویں کلاس کے طالب علم کو ٹیسٹ کی تیاری نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا بازو فریکچر کر دیا جس پر والدین سے شدید احتجاج کیا ہے۔ادھر سکول انتظامیہ نے معاملات کو دبانے کیلئے بچے کے والدین پر راضی نامے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔متاثرہ بچے کے ماموں جنید نے بتایا کہ سکول میں اساتذہ کے روپ میں جلاد ہیں جنہوں نے سکول میں بچوں کو مارنے کیلئے ڈنڈے رکھے ہوئے ہیں۔ادھر عوامی حلقوں نے بچے کے تشدد پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل و ضلعی محکمہ تعلیم سے فوری نوٹس لینے اور سکول ٹیچر اور پرنسپل کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس نے کلر سیداں کے گاؤں کنوہا سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے انسپکٹر قمر جاوید مرزا کو اعلیٰ کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ دیا

CPO Rawalpindi Muhammad Ahsan Younis awarded high performance certificate to Punjab Police Inspector Qamar Javed Mirza of Kanoha

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس نے کلر سیداں کے گاؤں کنوہا سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے انسپکٹر قمر جاوید مرزا کو اعلیٰ کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برو ے کار لاتے ہوئے پنجاب پولیس کے لیے نیک نامی کا موجب بنیں گے۔

انسپکٹر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن (پراپرٹی ٹیکس) راجہ محمد قاسم نے ٹیکسز کی متعدد عمارتوں کو سر بمہر کر دیا

Inspector Excise and Taxation (Property Tax) Raja Muhammad Qasim seals several buildings

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—انسپکٹر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن (پراپرٹی ٹیکس) راجہ محمد قاسم نے ٹیکسز کی متعدد عمارتوں کو سر بمہر کر دیا جن میں پنڈی روڈ پر واقع یوٹیلیٹی سٹور اور دو بلاک فیکٹریاں بھی شامل ہیں۔سیل کی گئی تمام عمارتوں کچھ ادائیگی کرنے پر ڈی سیل بھی کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button