DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Swept away car recovered as bodies of including Kashmir Assembly member Saghir Chughtai and other still not found in river Jhelum

گذشتہ روز قبل دریائے جہلم میں گرنے والی دوگاڑیوں میں سے ایک گاڑی کو نکال لیا گیا۔ رکن کشمیر اسمبلی صغیر چغتائی سمیت3افراد کی ڈیڈ باڈی اور ان کی گاڑی کا سراغ تاحال ناں مل سکا۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گذشتہ روز قبل دریائے جہلم میں گرنے والی دوگاڑیوں میں سے ایک گاڑی کو نکال لیا گیا۔ رکن کشمیر اسمبلی صغیر چغتائی سمیت3افراد کی ڈیڈ باڈی اور ان کی گاڑی کا سراغ تاحال ناں مل سکا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ 4روز قبل کہوٹہ کے علاقہ آزاد پتن میں دوگاڑیوں کا آپس میں تصادم ہوا اور آپس میں ٹکرانے کے بعد دونوں گاڑیاں دریائے جہلم میں گر گئی تھیں جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنماء ورکن کشمیر اسمبلی صغیر چغتائی سمیت4افراددریائے جہلم میں جا گرئے تھے جس میں ایک شخص کی ڈیڈھ باڈی کو اس کے ساتھ بیٹھے ہوئے بیٹے نے نکال لی مگر رکن کشمیر اسمبلی صغیر چغتائی ان کا ڈرائیور اور پرسنل سیکرٹری جو دوسری گاڑی میں بیٹھے تھے وہ گاڑی سمیت در یا میں گر گے تھے گذشتہ روز ریسکیو ٹیم نے ہیوی کرین کے ذریعے ایک گاڑی کلٹس کو نکال لیا مگر رکن کشمیر اسمبلی صغیر چغتائی سمیت3افراد کی ڈیڈ باڈی اور ان کی گاڑی کا سراغ تاحال ناں مل سکا۔

Kahuta; One of the vehicles that fell into the Jhelum River yesterday was pulled out. The dead bodies of three persons including Kashmir Assembly member Saghir Chughtai and their vehicle have not been traced yet. According to details, two vehicles collided in Azad Patan area of ​​Kahuta four days ago and after colliding with each other both vehicles fell into Jhelum river As a result, four persons, including PTI leader and Kashmir Assembly member Saghir Chughtai, fell into the Jhelum river, in which the body of a man was recovered by his son sitting next to him, but Kashmir Assembly member Saghir Chughtai, his driver and personal secretary Those who were sitting in the other vehicle fallen into the river along with the vehiclehave not been found. Yesterday, the rescue team pulled out the car by a heavy crane but the dead bodies of 3 persons including Kashmir Assembly member Saghir Chughtai and their vehicle could not be traced yet.

کہوٹہ شہر اور گرد نواح کے علاقوں میں شدید طوفانی بارش۔بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے بجلی منقطع،شدید طوفان سے متعدد گھروں کی چھتیں اڑھ گیں جبکہ بڑھے بڑھے درخت جڑھوں سے اکھڑ گئے

Severe storms tore down the roofs of several houses and uprooted trees

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گرد نواح کے علاقوں ڈیرہ مشتاق شاہ بازار، بٹالہ،لونہ اور دیگر علاقوں میں شدید طوفانی بارش۔بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے بجلی منقطع،شدید طوفان سے متعدد گھروں کی چھتیں اڑھ گیں جبکہ بڑھے بڑھے درخت جڑھوں سے اکھڑ گئے۔ تفصیل کے مطابق طویل گرمی کے بعد گذشتہ روز شام کو شدید طوفانی بارش ہوئی جس سے گرمی سے ستائے ہوئے چہرئے کھل گئے جہاں بارش سے ہر طرف جھل تھل ہو گیا وہاں پر ہی کہوٹہ شہر اور اس کے علاقوں ڈیرہ مشتاق شاہ بازار، بٹالہ،لونہ سیداں، بملوٹ،نارہ، مٹور، بیور،پنجاڑ اور دیگر علاقوں میں شدید طوفان کی وجہ سے بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے بجلی منقطع،شدید طوفان سے متعدد گھروں کی چھتیں اڑھ گیں جبکہ بڑھے بڑھے درخت جڑھوں سے اکھڑ گئے محکمہ واپڈا نے طویل وقت کے بعد بجلی کے سلسلے کو بحال کیا۔

سیاسی و سماجی شخصیات کی بزرگ صحافی و تجزیہ نگار حاجی اصغر حسین کیانی کی عیادت انکی جلد صحتیاب کے لیے خصوصی دعا

Prayers for Haji Asghar Hussain Kayani for his speedy recovery.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سیاسی و سماجی شخصیات کی بزرگ صحافی و تجزیہ نگار حاجی اصغر حسین کیانی کی عیادت انکی جلد صحتیاب کے لیے خصوصی دعا۔ تفصیلات کے مطابق بزرگ صحافی و تجزیہ نگار حاجی اصغر حسین کیانی کا دو روز قبل کامیاب آپریشن ہوا اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی چوہدری ظہیر، نائب صدر، سٹی صدرپی ایم ایل(ن) ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، خطہ پوٹھوار کے معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی،ممبران حاجی عبدالرشید، راجہ شاہد اجمل، راجہ رومان سعید، ترجمان ایم این اے سکندر ستی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے عیادت کی جبکہ اندرون و بیرون ممالک مقیم چاہنے والوں نے ٹیلی فون میں خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر اصغر حسین کیانی اور انکے صاحبزادگان سہیل اصغر کیانی، دانش اصغر کیانی، احتشام اصغرکیانی اور ارسلان اصغر کیانی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button