DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Heavy rains wreaked havoc with the worst storms in and around Kallar Syedan

کلرسیداں اور گردونواح میں بدترین آندھی طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی شدید آندھی طوفان اور تیز بارش سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے چاردیواریاں اور فصیلیں ہوا میں اڑتی نظر آئیں۔

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں اور گردونواح میں بدترین آندھی طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی شدید آندھی طوفان اور تیز بارش سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے چاردیواریاں اور فصیلیں ہوا میں اڑتی نظر آئیں۔یوسی سالگراں کے متعدد گھروں کی چھتین طوفان لے اڑا آم کی فصل بھی بری طرح متاثر ہوئی۔آئیسکو کلرسیداں کے درجن بھر کھمبے اور اتنے ہی اڈے گر گئے متعدد کھمبے سرنگوں ہوئے کئی علاقوں میں بجلی کی تاریں ٹوٹ جانے سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوا۔ایس ڈی او کلرسیداں بابر ضیا کی سربراہی میں بجلی کی بحالی کے لیئے علی الصبح شروع ہونے والا آپریشن شام تک جاری رھا اور بیشتر علاقوں میں بجلی کا نظام بحال کر لیا گیاجبکہ سب ڈویزن نارہ مٹور میں تو کھمبوں پر لگے ٹرانسفامر بھی دور دور تک زمینوں پر بکھرے پڑے تھے حالیہ برسوں میں یہ بدترین طوفان تھا۔

Kallar Syedan; Heavy rains wreaked havoc with the worst storms in and around Kallar Syedan. Heavy storms and heavy rains uprooted trees, walls and crops were seen flying in the wind. Dozens of poles and as many bases of IESCO Kallar Syedan collapsed. Numerous poles were damaged and power lines were broken in many areas. The operation, which started in the morning to restore electricity , continued till evening and power supply was restored in most of the areas.

حکومت نے پہلی بار عوامی امنگوں کے عین مطابق بجٹ پیش کرکے قوم کے دل جیت لیئے ہیں۔

For the first time, the government has won the hearts of the nation by presenting a budget in line with the aspirations of the people

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی یوتھ ونگ کلرسیداں کے صدر عاقب علی نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلی بار عوامی امنگوں کے عین مطابق بجٹ پیش کرکے قوم کے دل جیت لیئے ہیں۔اپوزیشن اپنی مسلسل ناکامیوں پر نوحہ کناں ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے عوامی بجٹ پیش کرکے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے جس میں عام افراد کی مشکلات کا خیال رکھا گیا ہے۔بجٹ اس بات کا بھی غماض ہے کہ ملکی تباہ حال معیشت میں جان پڑ چکی ہے آنے والا وقت قوم کے لیئے مزید خوشخبریاں لائے گا ملک وقت مشکل وقت سے نکل آیا ہے اور بہتر سمت کا تعین کر لیاگیا ہے۔وفاقی بجٹ میں مری کلرسیداں کوہسار ٹورازم ہائی وے کے لیئے پونے دوارب کی رقم کا مختص ہونا حلقہ این اے ستاون کے لوگوں کے لیئے بڑی خبر ہے جس سے نہ صرف راولپنڈی ضلع کی پانچ تحصیلیں باہم منسلک ہو جائیں گی بلکہ اس سے کلرسیداں کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں غربت کا بھی خاتمہ ممکن ہو گا۔

پنجاب حکومت کلاس فور ملازمین کو بھی اپ گریڈ کر کے یکساں حقوق کا تعین کرے

The Punjab government should also upgrade class four employees and determine equal rights

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن کی اپیل پر کلر سیداں سے بھی ایپکفا کے عہدے داروں تیمور اسحاق، غضنفر علی، سردار عدنان شبیر، ارشد محمود، محمد عدنان اور دیگر نے لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج میں بھر پور شرکت کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت کلاس فور ملازمین کو بھی اپ گریڈ کر کے یکساں حقوق کا تعین کرے۔

کیمسٹ ایسوسی ایشن تحصیل کلر سیداں کے عہدیداروں نے صدر محمد رشید کی قیادت میں گزشتہ روز ایم این اے صداقت علی عباسی سے ملاقات

Officials of Chemist Association Tehsil Kallar Syedan led by President Muhammad Rashid met MNA Sadaqat Ali Abbasi

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کیمسٹ ایسوسی ایشن تحصیل کلر سیداں کے عہدیداروں نے صدر محمد رشید کی قیادت میں گزشتہ روز ایم این اے صداقت علی عباسی سے ملاقات کی اور انہیں کیمسٹ لائسنس کی تجدیدکے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر ایم این اے نے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ڈاکٹر خالد حسین،حاجی شکیل احمد،پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے عہدیدار وسیم اکرم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

معروف سماجی کارکن راجہ افتخار بھٹو انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں دھمالی میں ادا کی گئی

Leading social activist Raja Iftikhar Bhutto passed away. Funeral prayers were offered in Dhamali village

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف سماجی کارکن راجہ افتخار بھٹو انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں دھمالی میں ادا کی گئی جس میں سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف سائیں شعبان فرید،آزاد کشمیر کے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق، راجہ ندیم احمد، چوہدری شاہدگجر، ٹھیکیدار بشارت،مسعود بھٹی، چوہدری زین العابدین عباس، سردار آصف محمود، نمبردار اسد عزیز، راجہ ناصر منہاس، راجہ محمد طفیل، نمبردار عصمت اللہ، راجہ محمد لطیف، چوہدری شبیر گجر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button