DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; People of UC Maniyanda’s, Dhok Karatha demand immediate implementation of Link Road and Bridge from the provincial government.

یوسی منیاندہ کے موضع بناھل کی ڈھوک کڑاتھا کے لوگوں نے صوبائی حکومت سے لنک روڈ اور پل کی فوری تعمیل کا مطالبہ

کلرسیداں/برطانیہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—یوسی منیاندہ کے موضع بناھل کی ڈھوک کڑاتھا کے لوگوں نے صوبائی حکومت سے لنک روڈ اور پل کی فوری تعمیل کا مطالبہ کیا ہے،مقامی لوگوں نے برطانیہ کے شہر کو ونٹری میں مقیم محمد مجید اور کڑاتھا کے یاسر حسین نے ایک تحریری درخواست میں کہا ہے کہ ان کے گاؤں سے دریا ئے جہلم گزرتا ہے جس کی وجہ سے زمین کا کٹاؤ معمول بن چکا ہے ڈھوک کڑاتھا کے لوگ اپنے موضع بناھل تک رسائی سے محروم ہیں علاقہ زیر آب آنے کے باعث کشتیوں کے ذریعے سفر کیا جاتا ہے اور پانی اترنے کے بعد کیچر اور دلدل کے باعث آمدورفت ممکن نہیں رہتی۔تین کلو میٹر کا یہ علاقہ موت کے کنوئیں میں بدل جاتا ہے طالبات تعلیمی اداروں میں پہنچ نہیں پاتے اور کئی ماہ تک مقامی لوگ پانی کے محاصرے میں بسر کرتے ہیں پیدل چلنا ممکن نہیں مقامی لوگ قیام پاکستان کے وقت سے اس صورتحال سے عاجز آئے ہوئے ہیں کوئی ان کا پرسان احوال نہیں ہے ہر حکومت لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے دعویٰ کرتے دکھائی دیتی ہے مگر کڑاتھا کے لوگوں کی پون صدی بعد بھی قسمت نہ بدل سکی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گاؤں کڑاتھا میں پل اور رابطہ سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی آبادی اتنی مالی استطاعت نہیں رکھتی کہ یہ پل اور سڑک تعمیر کر سکیں۔

Kallar Syedan; The people of Dhok Karatha in Mouza Banhal of Union Council Maniyanda have demanded immediate implementation of the link road and bridge from the provincial government. The river Jhelum flows through their village due to which erosion of land has become a norm. The people of Dhok Karatha are deprived of access to their destinations, Due to the inundation of the area, people travel by boat and the water recedes, later, due to swamps, and transportation is not possible. This area of ​​three kilometers turns into a well of death. Students cannot reach educational institutions and locals live under water siege for many months, It is not possible for people to walk. The locals have been frustrated by this situation since the founding of Pakistan. No one cares about them. Every government seems to be claiming to raise the living standards of the people, but even after fifty years, the people of Karatha, Fate could not change. A Request has been made to Punjab Chief Minister Usman Bazdar to build a bridge and link road in village Karatha. Demanding that the local population could not afford to build these bridges and roads.

موٹر سائیکل سوار ٹرک کیساتھ ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گیا

The motorcyclist was seriously injured in a collision with a truck

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— موٹر سائیکل سوار ٹرک کیساتھ ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ٹریفک کا یہ حادثہ روات کلر سیداں روڈ پر مانکیالہ کے قریب پیش آیا جہاں محمد ضمیر نامی ٹرک ڈرائیور اپنی گاڑی کو ریورس کر رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والا نعیم نامی موٹر سائیکل سوار ٹرک کیساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید قسم کی چوٹیں آئیں۔موٹر سائیکل سوار مانکیالہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

مین شاہراہ پر دو لوڈر ٹرکوں نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں ریس

On the main highway, two loaded trucks raced in an attempt to overtake each other

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— مین شاہراہ پر دو لوڈر ٹرکوں نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں ریس لگا دی جنہیں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز نے تعاقب کر کے قابو کر لیا اور پولیس طلب کر لی۔بیٹ انچارج عادل منیر جو کلر سیداں بائی پاس پر ڈیوٹی پر موجود تھے کہ دو عدد ہینو ٹرکز جن میں سیمنٹ اور پھٹے لوڈ ہوئے تھے نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں خطرناک طریقے سے ریس لگا رکھی تھی جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر انہوں نے رکنے کی بجائے رفتار کو اور تیز کر لیا جس پر بیٹ انچارج نے باامداد ہمرائیاں ٹریفک وارڈنز تعاقب کر کے چوکپنڈوری کے قریب انہیں روک لیااور پولیس طلب کر لی جس کے بعد دونوں ڈرائیوروں جعفر حسین سکنہ لاوہ اور رضا حسین سکنہ حطار کو گاڑیوں سمیت پولیس کے حوالے کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری فیصل حفیظ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ بھلاکھر میں ادا کی گئی

PML-N leader Chaudhry Faisal Hafeez’s sister passed away. Funeral prayers were offered at village Bhalakhar

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری فیصل حفیظ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ بھلاکھر میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجنئیر قمر الاسلام راجہ،تحصیل صدر چوہدری عبدالغفار، سٹی صدر حاجی اخلاق حسین، راجہ ندیم احمد، چوہدری صداقت حسین، تنویر ناز بھٹی، شاہد اکبر گجر، چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ، چوہدری عرفان ایڈووکیٹ، چوہدری محمد نذیر، محمد صفدر کیانی، جبران صفدر کیانی، چوہدری محمد شیراز، زین العابدین عباس،حاجی طارق حسین، مسعود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button