DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A married woman in Sahot Badhal, who fainted after taking poisonous pills four days ago dies at Rawalpindi Hospital.

سہوٹ بدہال ,چارایام قبل زہریلی گولیاں کھا کر بے ہوش ہونے والی شادی شدہ خاتون راولپنڈی ہسپتال میں چل بسی

کلرسیداں/برطانیہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چارایام قبل زہریلی گولیاں کھا کر بے ہوش ہونے والی شادی شدہ خاتون راولپنڈی ہسپتال میں چل بسی۔24 مئی کو متوفیہ کے خاوند مسمی مبین اختر سکنہ سہوٹ بدہال نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا تھا کہ ڈیڈھ برس قبل میری مسماۃ (ا) سکنہ میرپور آزاد کشمیر سے ہوئی تھی جس کے بطن سے 7 ماہ کا بیٹا بھی ہے۔میں روزگار کے سلسلہ میں فرانس میں مقیم ہوں اور بیوی کی خواہش پر چند دن قبل وطن واپس آیا ہوں۔وقوعہ کے روز ہم میاں بیوی شاپنگ کر کے گھر واپس آئے اور بیوی کھانا تیار کرنے میں مصروف ہو گئی اور اس دوران مجھے شک گزرا کہ میری بیوی شاپر سے کوئی چیز نکال کر کھا رہی ہے۔دریافت کرنے پر پر بیوی نے جواب دیا کہ سر درد ہے جس کی وجہ سے دو گولیاں کھائی ہیں۔اس سے قبل اس کی خالہ مسماۃ (ر) اور اس کا خاوند ہمارے گھر آئے اور ان دونوں نے میری بیوی کو پٹیاں پڑھائیں جس کے بعد خالہ اپنے میاں کے ساتھ مسکراتی ہوئی چلی گئی۔کچھ دیر بعد میری بیوی کی طبیعت بگڑنا شروع ہو گئی میں سمجھا شاہد خالی پیٹ دوائی کھانے سے ایسا ہوا۔جب حالت زیادہ خراب ہونے لگی تو ریسکیو1122کی گاڑی کو بلوا لیا اور اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال لے گیا جہاں سے اسے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔متوفیہ کے خاوند نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ میری بیوی کو اس کی خالہ اور خالو نے کوئی زہریلا مواد دیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Kallar Syedan; A married woman who fainted after consuming poisonous pills four days ago died at the Rawalpindi hospital. The dead women was born in Mirpur, Azad Kashmir. She has a 7-month-old son. Her husband Mobin Akhtar of Sahot Badhal living in France for employment and I came back home a few days ago at the request of his wife. He told my wife was busy preparing food and meanwhile I suspected that my wife was taking something out of the shopper and eating it. Earlier, her aunt Mismat (R) and her husband came to our house and they both wound up my wife, after which the aunt left smiling with her husband. After a while, my wife’s health deteriorated. When her condition started getting worse, i called the Rescue 1122 and took her to THQ hospital where She was shifted to Rawalpindi Hospital. The deceased’s husband has expressed suspicion that my wife was given some poisonous substance by her aunt and uncle which caused her death. Police are investigating.

Show More

Related Articles

Back to top button