DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Zafar Mahmood arrested by Interpol. The arrested criminal had shot dead a citizen over a land dispute and fled abroad.

تھانہ مندرہ پولیس کی اہم کاروائی، قتل اور اقدام قتل کا اشتہاری مجرم ظفر محمود انٹرپول کے ذریعے گرفتار، گرفتار اشتہاری مجرم نے سال 2010میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا تھا اور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ مندرہ پولیس کی اہم کاروائی، قتل اور اقدام قتل کا اشتہاری مجرم انٹرپول کے ذریعے گرفتار، گرفتار اشتہاری مجرم نے سال 2010میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا تھا اور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بیرون ملک فرار ہونے والے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انٹر پول سے رابطہ کرکے مجرم کی گرفتاری کو یقینی بنایا، ایس ایچ او مندرہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم ظفر محمود کو بیرون ملک ابو ظہبی سے واپسی پرائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، ایس ایچ ا ونے بتایا کہ گرفتار اشتہاری مجرم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سال 2010میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے عبدالکریم اور محمد ندیم کو زخمی کر دیا تھا،عبدالکریم دوران علاج و معالجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا تھا، مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے والد اسحاق کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، نامزدملزم ظفر محمود کی گرفتاری کیلئے متعدد ریڈکیے گئے جو اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوااور بعد ازاں بیرون ملک فرار ہوگیا تھا جو بعدمیں اشتہاری مجرم قرار دیا گیا،اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہو چکے ہیں، سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدر، ایس ایچ او مندرہ اور پولیس ٹیم کو قتل جیسے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کی گرفتاری سے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھتا ہے، اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Gujar Khan; Mandra police arrested a notorious criminal of murder and attempted murder through Interpol. The arrested criminal had shot dead a citizen in 2010 over a land dispute and fled abroad. According to details, Rawalpindi police The arrests of the accused involved in serious cases are continuing. SHO Mandra along with his team fulfilled the legal requirements for the arrest of the fugitive convict by contacting Interpol and ensuring the arrest of the culprit. SHO Mandra and his team arrested Zafar Mahmood from Abu Dhabi on his way back from abroad. SHO said. The notorious criminal along with other accomplices had shot and injured Abdul Karim and Mohammad Nadeem in a land dispute in 2010. Abdul Karim succumbed to his injuries while undergoing treatment. The case of murder of the victim was filed by his father Ishaq. Several raids were carried out for the arrest of accused Zafar Mahmood who went into hiding to avoid his arrest and later fled abroad who was later declared a notorious criminal. Other accomplices of the notorious criminal have already been arrested and challaned, CPO Mohammad said. Ahsan Younis commended SP Saddar, SHO Mandra and the police team for arresting the notorious criminals involved in cases like murder and said that arrest of criminals involved in serious cases increases public confidence in the police.

Show More

Related Articles

Back to top button