DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; A peaceful protest rally was held from Mator Chowk to Kallar Chowk against the Israeli atrocities on unarmed Palestinian

کہوٹہ میں اسرائیل کے فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و تشدد اور قبلہ اول پر کیے گے حملوں کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے مٹور چوک سے لیکر کلر چوک تک ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور جماعت اسلامی کے رہنماء حاجی ملک عبد الروف زیر اہتمام کہوٹہ میں اسرائیل کے فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و تشدد اور قبلہ اول پر کیے گے حملوں کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے مٹور چوک سے لیکر کلر چوک تک ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تما م سیاسی سماجی جماعتوں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، وکلاء برادری، تاجر برادری،صحافی برادری،کہوٹین یوتھ اور غیور عوام نے شرکت کی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، تحصیلدار عارف انجم،مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر محمد عارف قریشی، پی ٹی آئی کے راہنما راجہ وحید احمد خان، پی پی پی کے مرکزی رہنما آصف شفیق ستی، قاری عثمان عثمانی،صاحبزادہ ادریس ہاشمی، مولانا ظہور اعوان نقیبی، مولانا تنویر عباسی، ملک عبدالراؤف، سردار محمد مسعود،علامہ ہاشم ظہور، حافظ عبداللہ عباسی، مولانا عبداالشکور حمادی، حافظ غلام، قاری زبیر چشتی،صدر بار ایسو سی ایشن راجہ تنویر ایڈووکیٹ، حاجی ملک منیر اعوان، مولانا غلام مرتضیٰ صابری، مولانا غلام حبیب، حافظ انتحاب، چیئرمین ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، چیئر مین بیور راجہ فیاض، راجہ رفاقت جنجوعہ،امیر کہوٹین یوتھ راجہ ناصر، جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ملک عبدالوہاب و دیگر نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے مسلمانوں پر کیے گے ظلم و تشدد کا نوٹس لیا جائے مسلم امہ متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف کاروائی کرے اس موقع پر اسرائیل اور سلامتی کونسل کے خلاف نعرہ بازی کی گئی مقررین نے پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی اور انکی پوری ٹیم کو اتنا بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے اور عوام کو مسلسل 5دنوں سے بیدار کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اخر میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta; President Press Club Kahuta (Registered) Raja Imran Zameer Janjua and Jamaat-e-Islami leader Haji Malik Abdul Rauf in Kahuta organised a protest against Israeli atrocities on unarmed Palestinian Muslims and attacks on the Al aqsa Mosque and express solidarity with Palestinian. A peaceful protest rally was held from Mator Chowk to Kallar Chowk in which scholars of all political and social parties, schools of thought, lawyers, business community, journalist community, Kahutin Youth and public participated in the rally.

سنیئر صحافی اکرام الحق قریشی اور احسان الحق قریشی کا غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کا دورہ

Senior Journalists Ikram-ul-Haq Qureshi and Ehsan-ul-Haq Qureshi visit Ghulam Rabbani Qureshi Kidney Center

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راولپنڈی ڈویژن کے معروف صحافی صوفی محمد ایوب (مرحوم) اور راجہ گلشن ضمیر (مرحوم) کے درینہ ساتھی سنیئر صحافی اکرام الحق قریشی اور احسان الحق قریشی کا غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کا دورہ۔صدر پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیر جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے۔ اکرام الحق قریشی اور احسان الحق قریشی نے غلام ربانی قریشی کڈنی اینڈ ڈیلائسیز سنٹر کے چیئرمین آصف ربانی قریشی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل صدر پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کے ہمراہ تحصیل کلر سیداں کے سنیئر صحافی اکرام الحق قریشی اور احسان الحق قریشی نے غلام ربانی قریشی کڈنی اینڈ ڈیلائسیز سنٹر کا درہ کیا اس موقع پر انہوں نے مریضوں کی صحت یابی دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اکرام الحق قریشی اور احسان الحق قریشی نے غلام ربانی قریشی کڈنی اینڈ ڈیلائسیز سنٹر کے چیئرمین آصف ربانی قریشی کو نیک کام پر خراج تحسین پیش کی اور ان کے اس نیک کام میں مزید آسانیوں کے لیے دعا کی۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین چوہدری شفقت محموداور چیئرمین راجہ ندیم احمد کا چیئرمین راجہ پرویز قادری کے داماد کی وفات پرفاتحہ خوانی۔بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پرویز قادری کے داماد ابرار حسین کی وفات پر حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محموداور چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدواربرائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button