DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Arsonist set fire to Wheat crops in Morra Bhattan near Sardar market

کلر سیداں روات روڈ پر سردار مارکیٹ کے قریب موہڑہ بھٹاں میں نا معلوم افراد نے گندم کی باقیات کو تلف کرنے کیلئے کھیتوں میں آگ لگا دی

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں روات روڈ پر سردار مارکیٹ کے قریب موہڑہ بھٹاں میں نا معلوم افراد نے گندم کی باقیات کو تلف کرنے کیلئے کھیتوں میں آگ لگا دی جو چند ہی لمحوں میں پھیلتی ہوئی دورتک چلی گئی جس کی وجہ سے آگ کے شعلوں نے قریب ہی واقع دو آبادیوں موہڑہ بھٹاں اوراسلام پورہ گاؤں کو بھی گھیرے میں لے لیا جس کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضاپیدا ہو گئی تا ہم فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے بروقت کارروائی سے علاقے کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا۔عوامی حلقوں نے گندم کی باقیات کو جلانے میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; Unidentified persons set fire to the fields at Mohra Bhattan near Sardar Market on Kallar Syedan Rawat Road to destroy the remnants of wheat which spread in a few moments far and wide, causing the flames to spread nearby. Residents of Mohra Bhattan and Islampura villages were also cordoned off, which created an atmosphere of panic in the entire area. However, two vehicles of the fire brigade took timely action to save the area from a major catastrophe.

فلسطین اور کشمیر اج لہو لہو ہے لیکن عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی ناقابل معافی جرم ہے,ڈاکٹر ساجد الرحمان

Palestine and Kashmir are bloody today but the criminal silence of the Islamic world is an unforgivable crime, Dr. Sajid-ur-Rehman

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن پیر ڈاکٹر ساجد الرحمان سجادہ نشین استانہ عالیہ مجددیہ بگھار شریف نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر اج لہو لہو ہے لیکن عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی ناقابل معافی جرم ہے ایک ایسی طاقت جس کی عظمت کا ڈھنکا ہر سو بجتا تھا آج ذلت و مسکنت کی اتھاہ گہرائیوں میں سسک رہی ہے یہ ہماری شامت اعمال ہے ہمیں آج اجتماعی توبہ کرکے رب کے حضور مانگنی چاہیئے انہوں نے مسجد الہاشم میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد اگر ہم متقی بن جائیں ہمارے معمولات میں خشیعت الہی آ جائے تو سمجھ لیں کہ ہمارے روزے قبول ہو گئے ہیں اور ہم مقصد رمضان پانے میں کامیاب رہے ہیں لیکن اس کے برعکس اگر کینہ،بغض،حسد،جھوٹ اور بددیانتی ہمارا معمول رہے تو ہمیں بھوک اور پیاس کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہ پوا۔انہوں نے کہا کہ توبہ کا دروازہ کھلا ہے چند روزہ زندگی پر بھروسہ مت کریں اللہ کے حضور توبہ کرکے اپنی زندگیوں میں اسوہ رسول ص کو جگہ دی جائے اسی میں ہماری کامیابی کا راز پوشیدہ ہے۔

روات پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو ہراساں کرنے اور قبضہ مافیا کے اشتہاری مجرم ملک نعمان نومی کو گرفتار کر کیاسلحہ اور ایمونیشن بھی برامد کر لیا

Rawat police arrested Malik Noman Nomi, a notorious criminal of harassment and occupation mafia at gunpoint, and recovered weapons and ammunition.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—روات پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو ہراساں کرنے اور قبضہ مافیا کے اشتہاری مجرم ملک نعمان نومی کو گرفتار کر کیاسلحہ اور ایمونیشن بھی برامد کر لیا۔گرفتار ملزم معروف ٹک ٹاکر ملک وجاہت کا بھائی ہے جسے سب انسپکٹر نصیر الرحمان قریشی نے گرفتار کیا ہے یہ اشتہاری پولیس سے مزاحمت،قبضہ مافیا اور ہوائی فائرنگ کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے گرفتار اشتہاری مجرم ملک نعمان جڑواں شہروں میں کے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

غلام عباس عرف گڈو کی ہمشیرہ کو کلرسیداں میں سپرد خاک کردیا گیا

Sister of Ghulam Abbass Guddo passed away in Kallar Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے غلام عباس عرف گڈو کی ہمشیرہ کو کلرسیداں میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں پی ٹی ائی کے ضلعی رہنما قمرایاز،محمد اعجاز بٹ،حاجی اخلاق حسین،چوہدری ابرار حسین،محسن نوید سیٹھی،عاطف اعجاز،عابد ذاہدی،حاجی محمد اسحاق،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،مسعود بھٹی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،توقیر اسلم،تنویر شیرازی،حاجی شوکت علی،راجہ اعجاز،طارق تاج،شیخ سلیمان شمسی اور دیگر نے شرکت کی۔

چیئرمین یوسی کنوھا راجہ پرویز اختر قادری کے داماد ابرار حسین انتقال کر گئے

Chairman UC Kanoha Raja Pervez Akhtar Qadri’s son-in-law Abrar Hussain passed away

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیئرمین یوسی کنوھا راجہ پرویز اختر قادری کے داماد ابرار حسین انتقال کر گئے نمازجنازہ سہوٹ وینس میں ادا جی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،اعجاز بٹ،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،سید راحت علی شاہ،شاھد گجر،نمبردار اسد عزیز،زین العابدین عباس، شہزاد مغل،صوبیدار غلام ربانی،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،مسعود بھٹی،عابد حسین زاھدی،چوھدری توقیر اسلم،تنویر شیرازی،راجہ رشید وینس، ڈاکٹر علی اصغر،سردار آصف اور دیگر نے شرکت کی۔

راجہ سعید کیانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 340گرام منشیات برامد

Raja Saeed Kayani was arrested and 340 grams of drugs were recovered from his possession

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—روات پولیس نے صدر پی ٹی ائی لیبر ونگ شمالی پنجاب کے ایڈوائزر راجہ اختر کیانی کے بھائی راجہ سعید کیانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 340گرام منشیات برامد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button