DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; Effective security arrangements by the Rawalpindi police to protect the Christian community

راولپنڈی پولیس کی جانب مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی جانب مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکی جانب سے ڈیوٹی پرمامور افسران کو ڈیوٹی اورکورونا ایس اوپیز کے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،مسیحی برادری اتوار کے روز گرجاگھروں میں عبادت کا اہتمام کرتی ہے،راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کوہدایات دیں اور کہاکہ دوران ڈیوٹی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور گرجا گھروں کے اندر بھی کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکو بھی یقینی بنایا جائے، کورونا وائرس جان لیوا مرض ہے،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ہم اس خطرناک وباء سے بچ سکتے ہیں،راولپنڈی پولیس شہریوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کورونا کے خلا ف جنگ میں بھی فرنٹ لائن پر کردار ادا کررہی ہے

Rawat; The Rawalpindi Police issued instructions to the on-duty officers on duty and Corona SOPs by the Divisional SPs, SDPOs and SHOs for effective security arrangements to protect the Christian community. According to details, the Rawalpindi police is continuing to provide protection to the Christian community. The Christian community arranges worship in the churches on Sundays. The Rawalpindi police has made effective security arrangements for the security of the churches. The SDPOs and SHOs reviewed the security arrangements of the churches in their respective areas and instructed the police officers on security duty to implement the Corona SOPs while on duty and also inside the churches. The implementation of OPEs should also be ensured. Corona virus is a deadly disease. By implementing Corona SOPs, we can avoid this dangerous epidemic.

اصلی سب انسپکٹر نے جعلی سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے ہتھکڑی لگا لی

The sub-inspector arrested the fake sub-inspector and handcuffed him

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اصلی سب انسپکٹر نے جعلی سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے ہتھکڑی لگا لی روات پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان قریشی کے اطلاع ملی تھی کہ قمر ممتاز نامی نہ صرف جعلی سب انسپکٹر بن کر لوگوں کو ہراساں کرتا ہے بلکہ اس نے پولیس وردی بھی پہن رکھی ہے جس پر سب انسپکٹر نصیر الرحمان نے جعلی پولیس انسپکٹر قمر ممتاز کو پنجاب پولیس کی وردی سمیت پکڑ کر حوالات میں بند کردیا ہے

تھانہ نصیر آباد پولیس کی کاروائی،دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے سادہ لوح شہریوں سے رقم ہتھیانے والا سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم ساتھی سمیت گرفتار،جعلی صحافتی کارڈز برآمد،مقدمہ درج

Naseerabad Police Station operation, former accused with money laundering and embezzlement of money from innocent citizens arrested along with his accomplice arrested, fake journalistic cards recovered, case registered

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ نصیر آباد پولیس کی کاروائی،دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے سادہ لوح شہریوں سے رقم ہتھیانے والا سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم ساتھی سمیت گرفتار،جعلی صحافتی کارڈز برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا نوسربازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے سادہ لوح شہریوں سے رقم ہتھیانے والا سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم مزمل اوراس کے ساتھی شہزاد کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضے سے جعلی صحافتی کارڈز برآمدہوئے،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان مزمل اور شہزاد خود کو صحافی ظاہر کر کے شہریوں سے رقم ہتھیاتے تھے،ملزم مزمل تھانہ لوہی بھیر اسلام آباد اور رتہ امرال راولپنڈی کاسابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،ایس پی پوٹھوہارسید علی نے ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جعل سازوں اور نوسربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

تھانہ صدر بیرونی پولیس کی کاروائی، خاتون سے زیادتی کرنیوالے 02 ملزمان گرفتار

Police in Saddar Baroni police station arrested 02 accused of raping a woman

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ صدر بیرونی پولیس کی کاروائی، خاتون سے زیادتی کرنیوالے 02 ملزمان گرفتار، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں اورخواتین پر تشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ وہ بیٹے کو ملنے لاہور سے راولپنڈی آئی رحمت خان اور عمر خان نے زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر صدربیرونی پولیس نے مقدمہ درج کیا،ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے 02ملزمان رحمت خان اورعمرخان کو گرفتارکرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا لیاگیا ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ایس پی صدر کامران حمید نے ایس ایچ اوصدربیرونی اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ خواتین اور بچوں کے ساتھ تشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

کینٹ پولیس کی کاروائی،منشیات فروش گرفتار،01کلوسے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج

Cantt police operation, drug dealer arrested, more than 01 kg of cannabis recovered, case registered

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کینٹ پولیس کی کاروائی،منشیات فروش گرفتار،01کلوسے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوکینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ذوالفقار علی عرف ذولفی کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو 460گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اوکینٹ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے04ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ 1100 گرام چرس اور 01پستول 30معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے شاہ زیب سے 210گرام چرس،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے غلام شبیر سے360گرام چرس،تھانہ صدربیرونی پولیس نے دانش زادہ سے 530گرام چرس اورتھانہ واہ کینٹ پولیس نے نثار سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے

Show More

Related Articles

Back to top button