DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Provincial Minister Muhammad Basharat Raja handed over a check of 10 Lakh Rps to the President of Kahuta Bar Association

صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ نے دس لاکھ روپے کا چیک بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے صدر کے حوالے کیا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر —
صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ تنویر ایڈووکیٹ کی ملاقات۔ صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ نے دس لاکھ روپے کا چیک بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے صدر کے حوالے کیا۔ پنجاب ہاؤ س راولپنڈی میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے راجہ تنویر صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ نے ملاقات کر کے کہوٹہ بار اور وکلاء کے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے فوری طور پر دس لاکھ روپے کا چیک صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کہوٹہ قمر زمان ایڈووکیٹ بھی موجو د تھے۔ محمد بشارت راجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت وکلاء کے مسائل حل کر نے کے لیئے دن رات کوشاں ہے۔ صدر بارایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ تنویر ایڈووکیٹ اور قمر زمان جنرل سیکرٹری کہوٹہ بار نے اس موقع پر صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta; Meeting of President Bar Association Kahuta Raja Tanveer Advocate with Provincial Law Minister Muhammad Basharat Raja was held. Provincial Minister Muhammad Basharat Raja handed over a check of 10 Lakh Rps to the President of Kahuta Bar Association. Raja Tanveer President Bar Association Kahuta called on Provincial Law Minister Muhammad Basharat Raja at Punjab House Rawalpindi and apprised him of the problems of Kahuta Bar and lawyers, On which Law Minister Muhammad Basharat Raja immediately handed over a check of 10 Lakh Rps to the President Bar Association Kahuta. General Secretary Bar Association Kahuta Qamar Zaman Advocate was also present on the occasion. Muhammad Basharat Raja said that the present government is working day and night to solve the problems of lawyers. President Bar Association Kahuta Raja Tanveer Advocate and Qamar Zaman General Secretary Kahuta Bar thanked Provincial Law Minister Muhammad Basharat Raja on the occasion.

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کے مختلف دیہاتوں یونین کونسلز اور کہوٹہ شہر کے دورہ کے موقع پر اخباری نمائندوں اور شہریوں سے گفتگو

Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi talks to journalists and citizens on the occasion of his visit to various villages of Kahuta Tehsil

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر —
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ تبدیلی حکومت پر محاذ پر ناکا پو ہو گئی ہے۔ ملک چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں۔ مفتاح اسماعیل کو کراچی سے رات کی تاریکی میں نتائج بدل کر ہرانا موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کراچی الیکشن میں تحریک انصاف کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک کا مستقبل مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہے۔ ظلم کی سیاہ رات، مشکل و کھٹن دور جلد ختم ہو گا۔ کہوٹہ میں واٹر سپلائی اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے کروڑو ں روپے کے فنڈز مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کے لگا کر تحریک انصاف کے نمائندے اپنی تختیاں اور افتتاح کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کے مختلف دیہاتوں یونین کونسلز اور کہوٹہ شہر کے دورہ کے موقع پر اخباری نمائندوں اور شہریوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیئر مین میو نسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر،چیئر مین سجاد ستی، مسلم لیگی رہنما عبدالقدوس عباسی، راشد مبارک عباسی اور دیگر مسلم لیگی کارکنان ورکر بڑی تعداد میں موجود تھے۔ سابق وزیر اعظم نے بزر گ مسلم لیگی رہنما راجہ محمد یعقوب سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ محلہ راجگان کہوٹہ مرحوم کے صاحبزادگان راجہ افضال یعقوب،راجہ اعتزاز یعقوب اور مرحو ح کے بھتیجے سابق امیدوا ر ممبر قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم سے تعزیت اور فاتحی کی۔ جبکہ کھڈیوٹ میں راجہ مسعود کے بھائی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔قبل ازین دوبیرن خورد میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت اختر عباسی کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔ درین اثنا سابق وزیر اعظم نے کہوٹہ شہر کے نواحی علاقہ دوبیرن میں محمد اسماعیل کے محمد شبیر عباسی کی وفات پر ان کے گھر جا کر مرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button