DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Sugar shortage in and around Kahuta, while 600 bags weighing only 10 kg arrive for a population

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چینی غائب جبکہ لاکھوں کی آبادی کے لیے صرف دس کلو والے چھ سو بیگ آتے ہیں

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے لگی۔کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چینی غائب جبکہ لاکھوں کی آبادی کے لیے صرف دس کلو والے چھ سو بیگ آتے ہیں جبکہ سینکڑون کی تعداد میں خواتین اور بزرگ پورا پورا دن آٹے کے لیے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں حکومت نے اعلان کیا کہ چینی 86روپے کلو فروخت کی جائے جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ ہم105 روپے خرید کر 86روپے کلو فروخت نہیں کر سکتے جسکی وجہ سے چینی کا شدید بحرا پیدا ہو گیا ہے جبکہ رمضان کے مقدس مہینے کے آنے سے قبل ہی اشیاء خوردونوش سبزی فروٹ چکن مشروبات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے پیدل گزرنے کا راستہ بھی نہیں ملتا شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کرایا جائے اور تمام رہڑی بانوں کو سبزی منڈی سستے بازار میں جگہ دی جائے جبکہ یوٹیلیٹی سٹور پر اشیاء خوردونوش چینی آتا فراہم کیا جائے رمضان شریف کو چند دن رہ گے ہیں مگر تا حال وہاں پر کوئی سرگرمی دیکھائی نہیں دیتی اعلیٰ حکام فوری اقدامات کرے۔

In Kahuta city and its environs, sugar is missing, while for a population of millions, only six hundred bags weighing 10 kg arrive, while hundreds of women and the elderly are humiliated for flour supply also all day long. The government has announced that sugar should be sold at Rs 86 per kg while traders say that we cannot buy Rs 105 and sell at Rs 86 per kg, which has created a severe sea of ​​sugar shortage, even before the arrival of the holy month of Ramadan. Prices of food, vegetables, fruits, chicken and beverages have sky rocketed. The administration has remained a silent spectator.

پاکستان تحریک انصاف عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی ,راجہ شاہد علی جنجوعہ آف تھوہا خالصہ

Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) will fulfill all its promises to the people: Raja Shahid Ali of Thoa Khalsa

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ شاہد علی جنجوعہ آف تھوہا خالصہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی آنے والا دور ترقی کا ہے ملک کی معشیت درست سمت پر ہے بہت جلد عوام کے ساتھ کیے ہوئے وعدئے پورے ہونگے ایم این اے صداقت علی عباسی تمام وعدے وفا کریں گے ایک بیان میں اظہار خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شاہد علی جنجوعہ آف تھوہا خالصہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام علاقہ کی خدمت میرا مشن ہے عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے آنے والا دور تعمیر و ترقی کا ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان اسلامی فلاحی مدینہ کی ریاست بنے گی ایم این اے صداقت علی عباسی عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریں گے انہوں نے کہا کہ سابق تحصیل ناظم کہوٹہ و چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ،تحصیل صدر پی ٹی آئی خورشید احمد ستی کی پارٹی کے لیے خدمات نا قابل تحسین ہے ہم پی ٹی آئی کے تمام کارکنان ایم این اے صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ اورتحصیل صدر پی ٹی آئی خورشید احمد ستی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ماہ مقدس کی آمد ہے اپنے ارد گرد رہنے والے مستحق افرادکی مدد کریں,آغاسید مشتاق حسین نقوی

The holy month is coming, help the deserving people living around you, Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آغاسید مشتاق حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماہ مقدس کی آمد آمد ہے اپنے ارد گرد رہنے والے مستحق افرادکی مدد کریں معاشرے میں انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے عظیم انسان ہوتے ہیں دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے تمام صاحب حثیت افراد انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنا ئیں خدمت خلق سے اللہ تعالی کی ذات خوش ہوتی ہے اور اس سے دنیا و آخرت میں کامیابی ملتی ہے اور انسان کا ضمیر بی مطمن رہتا ہے دکھی انسانیت کی خدمت نہ صرف عبادت بلکہ انسانیت کی معراج ہے،مستحق افراد کی خدمت ہی حقیقی خوشی اور سکون کا باعث ہے،معاشرے میں انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے خوش نصیب انسان ہوتے ہیں جو مستحق افراد کی مدد کر کے ان میں خوشیاں بکھیر رہے ہوتے ہیں غریب، یتیم اور مستحق افراد کی خدمت انسانیت باعث فخر ہے ان خیالات کا اظہارمعروف سماجی شخصیت آغاسید مشتاق حسین نقوی آف ڈی ایم شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر مذہب نے انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کی تلقین کی ہے۔ ضروت مند کی حاجت روائی ہر مذہب کی بنیادی تعلیم ہے صدقہ، خیرات، زکو، فطرانہ اور وقف یہ تمام عمل مال اور وسائل کو معاشرے کے محروم طبقات تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ دین اسلام سراسر انسانیت کی فلاح کا مذہب ہے۔ دین اسلام میں محتاجوں، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں اسلام نے انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیا ہے بدکھی انسانیت کی مدد کرنا بہت عظیم کام ہے۔

پوٹھوہارویلفیئر ٹرسٹ عرصہ 12سال سے غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرتا آرہا ہے,حاجی ملک منیر اعوان

Pothwar Welfare Trust has been helping the poor and needy for 12 years, Haji Malik Munir Awan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حاجی ملک منیر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دُکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے پوٹھوہارویلفیئر ٹرسٹ عرصہ 12سال سے غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرتا آرہا ہے صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف کی زیر سرپرستی پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں ماہانہ لاکھوں روپے کا سامان دیا کئی بے گھروں کو گھر بنا کر دیے ان خیالات کا اظہار صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ حاجی ملک منیر اعوان نے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا انھوں نے کہا کہ چار ایمبولینسز اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں جبکہ رمضان پیکج کے ذریعے بھی لاکھوں کا سامان غریب نادار لوگوں کو دیے انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اپنی زکوۃ فطرات صدقات خیرات پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ میں دیں۔

سی پی او راولپنڈی انسپکٹر قیصر رشید کیانی کو لائن حاضر کرنے کے آرڈر منسوخ کر کے ان کو دوبارہ بحال کر یں,راجہ محمد شکیل کیانی

CPO Rawalpindi should restore Inspector Qaiser Rashid Kayani, Raja Muhammad Shakeel Kayani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سی پی او راولپنڈی انسپکٹر قیصر رشید کیانی کو لائن حاضر کرنے کے آرڈر منسوخ کر کے ان کو دوبارہ بحال کر یں سب انسپکٹرقیصر رشید کیانی کی بطور ایچ ایچ او تھا نہ کلر سیداں اچھی کارکردگی تھی انہوں جہاں عوام کے ساتھ ایک دوستانہ روایہ رکھا تھا وہاں پر ہی انہوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاسخت ایکشن بھی لیا اور جرائم پر قابو بھی پایا تھا انہوں نے کہا عوام کی طرف سے محکمہ پولیس کے حوالے سے خیال پایا جاتا تھا سب انسپکٹر قیصر رشید کیانی نے اپنی خوش اخلاقی اور دوستانہ رویہ سے اس ابہام کو ختم کر نے کی کوشش کی ہے اس لیے سی پی او راولپنڈی انسپکٹر قیصر رشید کیانی کو لائن حاضر کرنے کے آرڈر منسوخ کر کے ان کو دوبارہ بحال کر یں۔

Show More

Related Articles

Back to top button