DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Eleven shops sealed after violation of lockdown in Kallar bazaar

کلرسیداں میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری،گیارہ دوکانیں سر بمہر

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری،گیارہ دوکانیں سر بمہر،جمعہ کے روز کلرسیداں شہر کی لاک ڈاؤن کے باوجود ٹیلرنگ کی دوکانیں کھلی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر اور زاھد حیدری نے کلرسیداں کے بازاروں میں لاک ڈاؤن کے دوران کھلی ہوئی درزیوں کی گیارہ دوکانوں کوسیل کر دیا اور خبردار کیا کہ کسی کو بھی لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Kallar Syedan; Proceedings continue on lockdown violation in Kallar Syedan, 11 shops were sealed, tailoring shops were open despite lockdown on Friday on which Chief Officer Sahibzada Imran Akhtar and Zahid Haideri on the direction of Assistant Commissioner Ramisha Javed Awan Eleven tailor shops were closed during the lockdown in Kallar Syedan markets and warned that no one would be allowed to violate the lockdown.

حکمران ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں

The rulers should not test our patience, Tehreek e Labbaik

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے آئمہ کرام نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے تحریک لبیک سے کیئے گئے معائدے کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں میں نما جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور چشتی نے کہا کہ وعدوں کی اہمیت سے انکار اور لیت ولعل کی کوئی گنجائش نہیں ہے ہم نے اپنی نہیں حکومت کی خواہش پر انہیں کئی ماہ کی مہلت دی تھی ڈیڈ لائن قریب ہے حکومت اپنے وعدے اور معائدے کی پاسداری کرے ورنہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ہمارا آج اور کل ہمارے مال اسباب اور اولادیں نبی ﷺ کی نالین پر قربان ہیں ہم جانیں دینا جانتے ہیں ہم بزدل نہیں۔نبی ﷺکی حرمت پر مر مٹنے کا عزم کیئے ہوئے ہیں کوئی طاقت ہمیں خرید سکتی ہے نہ جھکا سکتی ہے ہم نے ہر حال ختم النبوت کے پہرے کی قسم کھا رکھی ہے۔ حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ورنہ حالات اس کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان سستا بازار کے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی

Arrangements for Ramadan sasta bazaar were finalized on the direction of Punjab government

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان سستا بازار کے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے جو آج سے باقاعدہ طور پر فنکشنل ہو جائے گا۔رمضان سستا بازار میں اشیائے ضروریہ کی موجودگی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ پرائس کنٹرول سسٹم کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع کے مرتکب افراد کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔آلو،پیاز،لیموں،ٹماٹر،چینی،آٹا،دال چنا اور کجھوروں جیسی ضروری چیزوں پر خصوصی فوکس کیا گیا ہے۔رمضان المبارک کے دوران سستے اور معیاری پھلوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔رمضان بازار کی مانیٹرنگ بھی ہو گی تا کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں سے بچایا جا سکے۔رمضان بازار میں پولٹری کے علاوہ گرین چینل کی سہولت بھی دستیاب ہو گی جہاں عوام کو منڈی کے نرخوں پر معیاری پھل اور سبزیاں فراہم کی جائیں گی۔حکومت پنجاب نے رمضان المبارک میں سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

رمضان جنجوعہ کی دختر کی تقریب رخصتی سلطان خیل دوبیرن کلاں میں ہوئی

wedding ceremony of daughter of Ramzan Janjua held in Sultan Khail

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—رمضان جنجوعہ کی دختر کی تقریب رخصتی سلطان خیل دوبیرن کلاں میں ہوئی جس میں ضلعی رکن عشر زکوٰۃ کمیٹی بابو ظفر اقبال، راجہ ندیم احمد،راجہ جاوید،راجہ طلعت،راجہ اطلس،راجہ عمران، حاجی محمد فیاض،راجہ ظفر اقباک،منیر چشتی،چوہدری ظہیر،حاجی محمد نذیر،راجہ انوارالحق اور دیگر نے شرکت کی۔

معروف ریٹائرڈ مدرس کرامت حسین کی اہلیہ انتقال کرگئیں نمازجنازہ کلرسیداں کے قریب چھنی میں ادا کی گئی

Wife of renowned retired master Karamat Hussain passed away. Funeral prayers were offered at Chani near Kallar Syedan.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف ریٹائرڈ مدرس کرامت حسین کی اہلیہ انتقال کرگئیں نمازجنازہ کلرسیداں کے قریب چھنی میں ادا کی گئی جس میں سابق ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز،ملازم حسین جعفری،چوہدری توقیراسلم،صوبیدار غلام ربانی،شیخ حسن فیاض،راجہ افتخار پکھڑال، سردار اصف،راجہ طارق وینس،عاصم مختار مغل،ماسٹر ظہیر،حکیم طاہر عباس،زین عابدین عباس، مسعود بھٹی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ، سردار صلاح الدین احمد،احسان الحق قریشی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

چوہدری پرویز اختر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں ستھوانی میں ہوئی

Chaudhry Pervez Akhtar died of a heart attack, Funeral prayers were held in Sathwani village

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوہدری شہزاد گجر کے بھائی چوہدری پرویز اختر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں ستھوانی میں ہوئی جس میں پنجاب بار کونسل کے سابق رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار،کامران عزیز ایڈووکیٹ،چوہدری شاہد اکبر،نمبردار اسد عزیز،مسعود احمد بھٹی،عاصم گجر،محمد آصف نورانی،عثمان وڑائچ،سعید بھٹی،دانش بھٹی،جاوید اقبال، چوہدری فیصل حفیظ،چوہدری شیراز، چوہدری عبدالقدوس اور دیگر نے شرکت کی۔

سماجی کارکن حاجی محمد ذوالفقار حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے نمازجنازہ مرید چوک میں ادا کی گئی

Social worker Haji Muhammad Zulfiqar died of heart failure. Funeral prayers were offered at Mureed Chowk

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سماجی کارکن حاجی محمد ذوالفقار حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے نمازجنازہ مرید چوک میں ادا کی گئی جس میں سابق ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،زین العابدین،عاطف اعجاز بٹ، شیخ حسن فیاض،چوہدری توقیر اسلم، ارباب وڑائچ،مسعود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button