DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Police raid drug dealer in Ward 9, One person shot dead

پولیس تھانہ گوجر خان کی منشیات فروش کے خلاف وارڈ نمبر 9 میں کارروائی، پولیس پارٹی پر فائرنگ،جوابی فائرنگ سے شیخ ہارون نامی منیشات فروش ہلاک،بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )— پولیس تھانہ گوجر خان کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی، پولیس پارٹی پر فائرنگ،جوابی فائرنگ سے شیخ ہارون نامی منیشات فروش ہلاک،بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد، شیخ ہارون کے خلاف پولیس پر مزاحمت کی ایف آئی آرز کے علاوہ منشیات فروشی کی درجنوں ایف آئی آرز پولیس تھانہ گوجر خان میں درج ہیں لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا زرائع کے مطابق آج الصبح پولیس تھانہ گوجر خان نے ایس ایچ او ملک خضر حیات کی قیادت میں وارڈ نمبر 9 میں شیخ ہارون نامی منشیات فروش کے گھر پر ریڈ کیا جو اپنے گھر میں ہی منیشات فروخت کرتا تھا وہاں موجود شیخ ہارون نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ میں شیخ ہارون مارا گیا چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کر لی گئ۔ انتہائی معتبر زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹہ سے زیادہ جاری رہا اور اس دوران ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا شیخ ہارون پر پولیس پر مزاحمت کی ایف آئی آر کے علاوہ درجنوں ایف آئی آرز درج ہیں 2013 میں اے ایس آئی راجہ اعزاز عظیم پر بھی ریڈ کے دوران شیخ ہارون نے فائرنگ کی تھی جس سے اے ایس آئی راجہ اعزاز عظیم زخمی ہوگیا تھا

Gujar Khan; Action was taken against drug dealer by Gujar Khan police station in Ward 9, During the raid by police, The drug dealers started firing on police party, drug dealer named Sheikh Haroon killed in retaliatory firing, huge quantity of heroin recovered, FIRs against Sheikh Haroon for resisting police besides dozens of drug trafficking FIRs. The body was shifted to Tehsil Headquarters Hospital. According to sources speaking to pothwar.com, this morning the police station under the leadership of SHO Malik Khizar Hayat raided the house of a drug dealer named Sheikh Haroon in Ward No. 9. Sheikh Haroon, who was selling drugs in his house, opened fire on the police party. Sheikh Haroon was killed in the retaliatory firing of the police. A large quantity of drugs was also recovered during the raid. It is also learned from highly credible sources that the exchange of fire lasted for more than an hour during which tear gas was also used to arrest the accused. In 2013, ASI Raja Aizaz Azeem was also shot by Sheikh Haroon during a raid, injuring ASI Raja Aizaz Azeem.

Show More

Related Articles

Back to top button