DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Timber mafia set fire in Forrest in Bhanti, Sleeth and Sambala areas.

تحصیل کہوٹہ کے جنگلات میں ٹمبر مافیا کی ملی بھگت سے آگ لگا دی گئی۔ بھنتی، سلیٹھ،سنمبلاہ کے علاقوں میں آگ نے لمبے لمبے قد آور چیل کے درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کا م ,عمران ضمیر…تحصیل کہوٹہ کے جنگلات میں ٹمبر مافیا کی ملی بھگت سے آگ لگا دی گئی۔ بھنتی، سلیٹھ،سنمبلاہ کے علاقوں میں آگ نے لمبے لمبے قد آور چیل کے درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان،بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی، عنائت اللہ ستی، سول ڈیفنس اور دیگر مقامی لوگ موقع پر پہنچ کر آگ بجھاتے رہے۔ جبکہ ریسکیو 1122کی فائر بریگیڈ اور ٹیمیں بھی موقع پر آگئیں۔ اس موقع پر رات گئے تیز ہوا کی وجہ سے آگ نے ایک بڑے ایریا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس دوران مختلف پرندے اور جانور اآگ کی لپیٹ میں آگئے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چند ماہ قبل کہوٹہ کے علاقہ پنجاڑ میں جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران تین ہزار اہلکار بھرتی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جوکہ تاحال کئی ماہ گزرنے کے باوجود وزیراعظم کے اعلان پر عمل در آمد نہ ہوسکا۔ اعلی حکام نوٹس لیں۔

Kahuta; The forrests of Kahuta tehsil were set on fire with the connivance of timber mafia. The fire engulfed tall pine trees in Bhanti, Sleeth and Sambala areas. Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan, Brigadier (retd) Javed Satti, Inayatullah Satti, Civil Defense and other locals reached the spot and put out the fire out. Rescue 1122 fire brigade and teams also came to the fire effected area. The fire engulfed a large area due to strong winds last night. Meanwhile, various birds and animals were engulfed in flames. Public circles have demanded that Prime Minister Imran Khan to take action when he was addressing a function on forest protection in Panjar area of ​​Kahuta a few months ago, announced that the recruitment of 3,000 personnel. Despite the passage of several months, the Prime Minister’s announcement has not been implemented.

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلز اور دیہاتوں کا دورہ۔ ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی تیمارداری مٹور ان کی رہائش گاہ جاکر کی۔

Ex PM Shahid Khakan Abbassi meets with Raja Sagheer Ahmed at his residence and wishes him speedy recovery

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر…
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلز اور دیہاتوں کا دورہ۔ ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی تیمارداری مٹور ان کی رہائش گاہ جاکر کی۔ اس موقع پر چیئرمین لہڑی راجہ ممتاز، مسلم لیگی رہنما عبدالقدوس عباسی بھی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ راجہ صغیر احمد کی رہائش گاہ گئے۔ دل کے کامیاب بائی پاس آپریشن پر راجہ صغیر احمد کی خیریت دریافت کی اور ان کی عیادت بھی کی۔ جبکہ اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل لہڑی، نارہ، بیور، مٹور، کھڈیوٹ اور لٹوری سیداں جاکر حلقہ میں وفات پانے والے کارکنان کے گھروں میں جاکر تعزیت اور فاتحہ کی۔ اور مسلم لیگی ورکروں، عہدیداران سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ اور ملکی وعلاقائی سیاست پر گفتگو بھی کی۔

تھانہ کہوٹہ کے علاوہ جنڈی نوجوان کو زبردستی شراب پلاکر بدفعلی کر کے ویڈیو بنانے والے ملزمان گرفتار

Ubaid of village Baroota arrested for for making unmoral video and publishing it on social media

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کا م ,عمران ضمیر…
تھانہ کہوٹہ کے علاوہ جنڈی نوجوان کو زبردستی شراب پلاکر بدفعلی کر کے ویڈیو بنانے والے ملزمان گرفتار۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی کچھ ماہ قبل جنڈی کے رہائشی نوجوان کو زبردستی شراب پلا کر بدفعلی کر کے برہنہ ویڈیو بنانے والا ملزم عبید سکنہ بروٹہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ملزمان عبید 2020 سے پولیس تھانہ کہوٹہ کو مطلوب تھا۔

بلدیاتیاداروں کی بحالی سپریم کورٹ آف پاکستا ن کاخوش آئند فیصلہ ہے

The restoration of local bodies is a welcome decision of the Supreme Court of Pakistan

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کا م ,عمران ضمیر…
چیئرمین یونین کونسل نارہ ما سٹر (ر) چوہدری یونس، رہنما مسلم لیگ (ن) آفتاب کیانی، صدر مسلم لیگ (ن) نارہ حکیم برکت، جنرل سیکرٹری قاری عبدالرحیم نے کہا ہے کہ بلدیاتیاداروں کی بحالی سپریم کورٹ آف پاکستا ن کاخوش آئند فیصلہ ہے۔جس سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہونگے۔ پنجاب بھر میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی فیصلہ سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ ادارے تباہ کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین یونین کونسل نارہ ماسٹر (ر) چوہدری محمد یونس، رہنما مسلم لیگ (ن) آفتاب کیانی، صدر مسلم لیگ (ن) نارہ حکیم برکت، جنرل سیکرٹری قاری عبدالرحیم نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ کی یو نین کونسل نارہ تعلیم اور دیگر سہولیات سے محروم ہے۔ گرلز کالج نہ ہونے سے میٹر ک کے بعد طالبات کی اکثریت تعلیم سے محروم رہ جاتی ہے۔ جبکہ والدین اتنے وسائل نہیں رکھتے۔کہ اپنی بچیوں کو کہوٹہ اور راولپنڈی و اسلام آباد کے مہنگے کالجز میں داخلہ دلوا سکیں۔ الیکشن میں سبز باغ دکھانے والے اور تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانے والے آج مہنگائی اور بے روز گاری کے ذمہ دار ہیں۔ موجودہ حکومت نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہوگا۔ حلقہ میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ مسلم لیگ (ن) نے کرائے۔

عوام الیکشن کی تیاریاں کریں انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگئی ,راجہ ناصر علی کیانی

Public should prepare for the elections, the next government will be PPP, Raja Nasir Ali Kayani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام الیکشن کی تیاریاں کریں انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگئی شہید بھٹو کے ویژن پر چل کر ہی عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں شہید بھٹو نے ملک کی عوام کو جو سوچ دی یہ اسی سوچ کا یہ نتیجہ ہے کہ آج ایک ریڑھی والا مزدور بھی اپنے حق کے لیے آواز بلند کرتا ہے بھٹو ایک شخص نہیں بلکہ ایک سوچ کا نام ہے ملک کو اس وقت ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم لیڈر کی ضرورت ہے پاکستان پیپلز پارٹی مسلسل جدوجہد کا نام ہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس ملک کے غریبوں کو مکمل حقوق نہیں مل جاتے، ملک کی خواتین با اختیار نہیں ہوتیں، اقلیتوں کو مکمل حقوق نہیں مل جاتے، دہشتگردی اور انتہا پسندی کو مکمل شکست نہیں ہو جاتی اور سب سے بڑھ کر جب تک پاکستان سے جمہوریت کے فروغ اور تسلسل کو یقینی نہیں بنایا جاتا۔ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شروع ہی سے بانی پاکستان کے نظریہ کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی وژن اور خیالات کے مطابق شرمندہ تعبیر کرنے میں کوشاں ہے۔ حقیقت میں پیپلز پارٹی کے نظریہ اور نظریہ پاکستان میں حیران کن مماثلت ہے۔پاکستان جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا اور پاکستان کا قیام جمہوری جدوجہد کی ایک شاندار مثال ہے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی بھی سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جمہوری جدوجہد پر ایمان کی حد تک یقین رکھتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button