DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PTI Provincial Parliamentary Secretary Raja Saghir Ahmed returned home to Mator, After a successful open heart surgery in Lahore.

پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کے کامیاب آپریشن کے بعد واپس اپنے گھر مٹور پہنچ گئے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کے کامیاب آپریشن کے بعد واپس اپنے گھر مٹور پہنچ گئے جہاں جمعہ کے روز کلرسیداں کے معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی، جاوید چشتی ایڈووکیٹ،اکرام الحق قریشی نے ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیئے خصوص دعا کی۔

Kallar Syedan; Raja Saghir Ahmed, Provincial Parliamentary Secretary, PTI, returned home after a successful open heart surgery operation at a private hospital in Lahore. Social and political personalities visited him and prayed for his speedy recovery.

کلر سیداں بائی پاس پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی

Three persons were seriously injured in a collision between two motorcycles on Kallar Syedan Bypass

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں بائی پاس پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے والوں میں ارسلان سکنہ چوآ خالصہ،وقار سکنہ مرید چوک اور یاسر سکنہ سرصوبہ شاہ شامل ہیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا جہاں سے وقار نامی زخمی کو ریسکیو گاڑی جبکہ دیگر دو زخمیوں کو نجی ایمبولینس گاڑی کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا جہاں تینوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت میں آزادی کے نام پر فتنے فساد اور فحاشی کو فروغ دیا جاتا ہے

In the name of freedom, riots and obscenity are promoted in the capital of Pakistan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے آئمہ کرام نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے پاکستان کے دارالحکومت میں خواتین آزادی مارچ کے نام پر ہماری اسلامی اقدار پر حملہ اور ہوئی ہیں مگر خود کو ریاست مدینہ کے دعویدار اس ناپاک جسارت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں جامعہ مسجد نور کلرسیداں اور دیگر میں علمائے اکرام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دارالحکومت میں آزادی کے نام پر فتنے فساد اور فحاشی کو فروغ دیا جاتا ہے مگر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ان کی یہ خاموشی اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ آزادی مارچ کی پشت پناہی کوئی اور نہیں حکومت کے اندر سے ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اگر چاہتے تو اب تک آزادی مارچ کے نام پر گستاخ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتے ہیں مگر ایسا نہ ہو سکا انہوں نے کہا کہ عوام اور علمائے اکرام اس ذیادتی پر احتجاج ہی کرسکتے ہیں مگر انہیں آہنی ہاتھوں سے نمٹنا حکومت اور اداروں کا کام ہے جو اپنی زمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہیں

سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے کلر سیداں میں تعنیات سب انسپکٹر راجہ محمد حماد کی شاندار محکمانہ کارکردگی کے بعد انہیں تھانہ چونترہ کی پولیس چوکی چک بیلی خان کا انچارج تعنیات

Sub-Inspector Raja Muhammad Hammad posted in Kallar Syedan, appointed at Chak Bailey Khan Police Station

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے کلر سیداں میں تعنیات سب انسپکٹر راجہ محمد حماد کی شاندار محکمانہ کارکردگی کے بعد انہیں تھانہ چونترہ کی پولیس چوکی چک بیلی خان کا انچارج تعنیات کیا ہے انہوں نے کلرسیداں میں چھ ماہ پر مشتمل تعنیاتی میں چوروں رسہ گیروں موٹرسائیکل چوروں منشیات فروشوں کے خلاف زبردست کاروائیاں کیں جن کا علاقہ بھر کے عوام نے خیرمقدم کیا شہریوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ یہ چک بیلی میں بھی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھیں گے۔

محمد سلیمان بھٹی انتقال کر گئے نمازجنازہ ان کے فرزند رضوان بھٹی کی امامت میں درکالی شیر شاہی میں ادا کی گئی

M Suliman Bhatti passed away in Darkali Sher Shahi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے سینئر اہلکار محمد رضوان بھٹی کے والد محترم محمد سلیمان بھٹی انتقال کر گئے نمازجنازہ ان کے فرزند رضوان بھٹی کی امامت میں درکالی شیر شاہی میں ادا کی گئی جس میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف،قمر ایاز،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،عابد زاھدی، جنید بھٹی،ٹیکیدار لطیف بھٹی،عاطف اعجاز، ربنواز بھٹی،عاصم ریاض،مسعود بھٹی،عبدالرحمان واصف اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے صحافیوں اکرام الحق قریشی،راجہ محمد سعید،جاوید اقبال اور دیگر نے روزنامہ نوائے وقت کے سب ایڈیٹر سہیل عبدالناصر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا مرحوم ایک دیانتدار بااصول اور شریف النفس انسان تھے جن کی وفات سے صحافی ایک ملنسار اور ہمدرد ساتھی سے محروم ہو گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button