DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Restoration of local bodies by the Supreme Court, an informal meeting of MC Kahuta was held, The local body representatives were overflowing with happiness, Sweets distributed

سپریم کورٹ کی طرف سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد گزشتہ روز ایم سی کہوٹہ کا غیر رسمی اجلاس,بلدیاتی نمائندوں کے چہرے خوشی سے نڈھال خوبصورت سوٹ بوٹ جبکہ اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سپریم کورٹ کی طرف سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد گزشتہ روز ایم سی کہوٹہ کا غیر رسمی اجلاس۔اجلاس زیر صدارت چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر منعقد ہوا اجلاس میں چیئر مین راجہ ظہور اکبر، وائس چئیر مین ملک غلام مرتضیٰ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، مظہر بھٹی ایڈووکیٹ سفینہ شاہین ایڈووکیٹ،راجہ فیصل، ملک عثمان، ملک عبدالراؤف، حاجی محمد ارشد، زرین شاہ، ماسٹر نواز کی شرکت آصف ربانی قریشی بوجہ صحت خرابی اور تین دیگر کونسلر ز اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں ان شرکت نہ ہو سکی اجلاس کی کاروائی تلاوت کلام الہی سے کی گئی اسکے بعد چیئر مین راجہ ظہور اکبر، وائس چیئر مین ملک غلام مرتضیٰ اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے عدلیہ کے فیصلے کو زبردست خواج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ22ماہ قبل جو کیس دائر کیا اس کا میرٹ پر فیصلہ ہوا موجودہ حکومت نے ہمارے دو سال ضائع کیے انھوں نے کہا کہ انشا اللہ ہماری بھرپور جدوجہد ہو گی کہ باہمی مشاورت سے اس شہر کے مسائل حل کیے جائیں ہم امید رکھتے ہیں کہ حکومت عدلیہ کے فیصلے کی پاسداری کرے گی اور بلدیاتی نمائندوں کے کام میں وڑے نہیں اٹکائے گی منتحب نمائندوں کے ساتھ ملکر اس شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے اجلاس مین آئے بلدیاتی نمائندوں کے چہرے خوشی سے نڈھال خوبصورت سوٹ بوٹ جبکہ اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

Kahuta; After the restoration of local bodies by the Supreme Court, an informal meeting of MC Kahuta was held yesterday. The meeting was chaired by Chairman MC Kahuta Raja Zahoor Akbar. Chairman Raja Zahoor Akbar, Vice Chairman Malik Ghulam Murtaza, Raja Saeed Ahmed Advocate, Qazi Abdul Qayyum, Qazi Akhlaq Ahmed Khattar Abdul Hameed Qureshi Advocate, Mazhar Bhatti Advocate Safina Shaheen Advocate, Raja Faisal, Malik Usman, Malik Abdul Rauf, Haji Muhammad Arshad, Zarin Shah, Master Nawaz. Other councilors could not attend the meeting due to their personal engagements. The proceedings of the meeting were conducted with recitation of the Holy Qur’an. After that, Chairman Raja Zahoor Akbar, Vice Chairman Malik Ghulam Murtaza and others spoke in support of the decision of the judiciary. Khawaja praised and said that we are happy that the case filed 22 months ago was decided on merit. The present government wasted our two years. He said that inshallah we will do our best to solve the problems of this city through mutual consultation. We hope that the government will abide by the decision of the judiciary We will not interfere in the work of the local body representatives. We will play our role in the construction and development of this city together with the elected representatives. The faces of the local body representatives who came to the meeting were overjoyed, Beautiful suit boots worn and sweets were also distributed on this occasion.

نوجوان شخصیت بلال عباسی العروف ٹھاکر رشتہ آزاج میں منسلک انکی شادی کی تقریب کنگ میرج ہال میں کی گئی

Wedding of Bilal Abbassi “Thakar” wedding celebrated at king marriage hall

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نوجوان شخصیت بلال عباسی العروف ٹھاکر رشتہ آزاج میں منسلک انکی شادی کی تقریب کنگ میرج ہال میں کی گئی تقریب میں کہوٹہ بھر کی مختلف سیای، سماجی، مذہبی شخصیات بلدیاتی نمائندوں اور معزز علاقہ نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر بلا ل عباسی کے دوست احباب جن میں مبین مرتضیٰ عباسی، کامی شاہ، حماد کیانی ایڈووکیٹ، ارسلان کیانی، عمر چیمہ، سرمد سیٹھی، رومان کھٹڑ سمیت دیگر نے بھرپور شرکت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تمام مسائل کے حل اللہ سے رجوع میں ہے ,قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی

The solution to all the problems is in the hands of Allah, Qari Usman Osmani Khatib of Jamia Masjid Makki

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام مسائل کے حل اللہ سے رجوع میں ہے نمازاور قرآن سے دوری نے مسائل کو جنم دیا ہے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی دنیا اور آخرت میں فلاع پائی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ایک اللہ کی عبادت کرنا اور اس کو واحد مانناتوحید ہے اور توحید سے مراد ہے کہ بندہ دل و زبان سے یہ اقرار کرے کہ اس کائنات کا خالق و مالک صرف اللہ تعالٰیٰ ہے، وہ سب پر فائق ہے، وہ کسی کی اولاد ہے نہ اس کی کوئی اولاد ہے۔ صرف وہی عبادت کے لائق ہے۔ کسی اور کے لیے اس سے بڑھ کر عظمت و رفعت اور شان کبریائی کا تصور بھی محال ہے۔ وہی قادر مطلق ہے اور کسی کو اس پر کوئی طاقت نہیں۔ اس کا ارادہ اتنا قوی اور غالب ہے کہ اسے کائنات میں سب مل کر بھی مغلوب نہیں کر سکتے۔ اس کی قوتیں اور تصرفات حد شمار سے باہر ہے انہو ں نے تمام عالم اسلام میں مسلمان جن جن مسائل میں پھنسے ہوئے ان سے نجائت حاصل کرنا کا طریقہ ایک ہی ہے اور وہ صرف اور صرف دین اسلام پر چلتے ہوئے نمازپڑھنا،پابندی کے ساتھ قرآن کی تلاوت اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی دنیا اور آخرت میں فلاع پائی جا سکتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button