DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Raja Saghir Ahmed, MPA from Kallar Syedan & Kahuta admitted to a hospital in Lahore due to heart problem

کلرسیداں کہوٹہ سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد دل کی تکلیف کے باعث لاہور کے ایک ہسپتال میں داخل کر لیئے گئے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کہوٹہ سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد دل کی تکلیف کے باعث لاہور کے ایک ہسپتال میں داخل کر لیئے گئے جہاں آج بروز ہفتہ ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہونی ہے کلرسیداں سے ان کے بہی خواہوں نمبردار اسد عزیز،چوہدری شعیب الطاف،نمبردار بابو محمود حسین اور دیگر نے ان کے کامیاب آپریشن اور جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

Kallar Syedan; MPA Raja Saghir Ahmed was admitted to a Doctors hospital in Lahore heart where he is scheduled to undergo open heart surgery.

سی ٹی او راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن کلرسیداں پہنچ گئے انہوں نے یہاں موٹرسائیکل سیلرز اور ڈیکوریشن کرنے والوں سے تفصیلی ملاقات

On the direction of CTO Rawalpindi Rai Mazhar Iqbal, DSP Traffic Junaid Mohsin reached Kallar Syedan and had a detailed meeting with motorcycle sellers and decorators.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سی ٹی او راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن کلرسیداں پہنچ گئے انہوں نے یہاں موٹرسائیکل سیلرز اور ڈیکوریشن کرنے والوں سے تفصیلی ملاقات کی انہوں نے واضع کیا کہ اب اقساط میں دیئے جانے والے موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن اشد ضروری ہے بغیر نمبرز کے موٹرسائیکلوں کو سڑک پر لانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی وہ کسی کو بھی بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل فروخت نہ کریں انتظامیہ بغیر نمبر کے موٹرسائیکل کو سڑک پر لانے کی صورت میں کاروائی کرے گی انہوں نے ڈیکوریشن والوں سے کہا کہ وہ کسی بھی گاڑی کے شیشوں پر سیاہ یا دیگر رنگدار پیپرز لگا کر نہ دیں کسی بھی گاڑی اور موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ تیار کرتے وقت یہ بات ذہن میں رکھیں کہ غیر نمونہ نمبرز پلیٹ رکھنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو روڈ پر لانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی انتظامیہ نے خلاف ورزی کی صورت میں سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس موقع پر سٹی ٹریفک کے مقامی انچارج عمران نواب خان بھی موجود تھے۔

سینیٹ کی منڈی میں تحریک نے اپنے تین امیدواروں کے ساتھ شفافیت وانفرادیت کو برقرار رکھا۔

PTI claims of transparency and individuality with its three candidates in senate election.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک لبیک حلقہ پی پی سات کے رہنما حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کہا ہے کہ سینیٹ کی منڈی میں تحریک نے اپنے تین امیدواروں کے ساتھ شفافیت وانفرادیت کو برقرار رکھا۔اپوزیشن وحکومت کا حصہ نہ بننا بہترین فیصلہ تھا انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ بدترین شکست کے بعد آج حکومتی ترجمان بے شرمی کا رونا رو رہے ہیں انہیں شکست اپنے ارکان اسمبلی کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ حکومت کی شکست پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،انہون نے کہا کہ صادق سنجرانی کے لیے خرید وفروخت حلال اور یوسف رضا گیلانی کے لیے حرام کیوں؟پی ڈی ایم نے حکومت کو اوقات دکھا دی۔عمران حکومت کے خاتمے کے لیے سینٹ شکست بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگی۔عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی بجائے بلاتاخیر مستعفی ہو جائیں انہیں اپنی جماعت کا بھی اعتماد حاصل نہیں رھا عوام انہیں مزید اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

یّد یوسف رضا گیلانی کو شاندار کامیابی دلی مبارکباد,سلم لیگ ن کی سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی

Congratulations to Yousuf Raza Gilani on his great victory, Former Member National Assembly of PML-N Nisar Tanveer Shirazi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کی سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار برائے سینٹ کے انتخابات میں سید یوسف رضا گیلانی کی شاندار کامیابی نے میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ ”ووٹ کو عزت دو“پر مہر ثبت کر دی ھے۔ سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی حکومتٍ کے خلاف عدم اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے کلر سیداں میں جاری ایک بیان میں سیّد یوسف رضا گیلانی کو شاندار کامیابی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

مقامی دوکاندار اظہر رحمان آف پنڈ کی دختر کی شادی توصیف حسین سے انجام پائی

The daughter of local shopkeeper Azhar Rehman of Pind was married to Tauseef Hussain

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مقامی دوکاندار اظہر رحمان آف پنڈ کی دختر کی شادی توصیف حسین سے انجام پائی رخصتی کی تقریب میں ملک جمیل عادل،راجہ ظفر محمود،چوھدری محمد عباس،مسعود بھٹی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ، نذیر حسین،نعیم اعجاز بٹ،سردار محمد تاج، نبیل احمد،فیصل درکالی،شیخ شبیر ہیرا،جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

راجہ نذیر انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں چھپری میں ادا کی گئی

Raja Nazir Hussain passed away in village Chapri

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلز پارٹی یوسی غزن آباد کے رہنما نمبردار راجہ افضل کے بہنوئی راجہ سہیل نذیر (صدر سی بی اے اسٹیٹ بینک اسلام آباد) راجہ کامران نذیر(نائب صدر جے ایس بینک) اور پی پی رہنما راجہ آصف نذیر کے والد کیپٹن راجہ نذیر انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں چھپری میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،اصف سفیق ستی،محمد اعجاز بٹ،طارق یاسین کیانی،ظفر عباس مغل،محمد زبیر کیانی،سید مداح حسین شاہ،غلام قنبر،بدر بشیر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button