AJKDailyNewsPothwar.com

Mirpur, AJK; In order to implement SOPS in Chakswari, the administration of Chakswari police station started checking vehicles by setting up roadblocks.

چکسواری میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ ان ایکشن تھانہ پولیس چکسواری نے ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)— چکسواری میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ ان ایکشن تھانہ پولیس چکسواری نے ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی غیر ضروری گھومنے والوں کو وارننگ اسسٹنٹ کمشنر فیض عالم کا چکسواری میں دورہ پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او سردار عدنان صابر کا ہمراہ نفری علاقے کا گشت تفصیلات کے مطابق چکسواری میں حکومتی اور ضلع میرپور کے ڈپٹی کمشنر کے جار کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیلئے پولیس تھانہ چکسواری نے مختلف جگو ں پر ناکے لگا دیئے اسسٹنٹ کمشنر فیض عالم نے چکسواری میں دورہ کے دوران کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اوصاف سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر فیض عالم اور ایس ایچ او سردار عدنان صابر نے کہا کہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیلئے لوگوں کو غیر ضروری گھر وں سے باہر نہیں نکلنا چا یئے ایس او پیز پر عمل کرنے سے ہی ہم سب محفوظ رہ سکتے ہیں

Mirpur, AJK; In order to implement SOPs in Chakswari, the administration of Chakswari police station started checking vehicles by setting up roadblocks. Assistant Commissioner Faiz Alam visited Chakswari with SHO Sardar Adnan Sabir of Chakswari police station. According to the patrol details of the area, Chakswari police station has set up roadblocks at various places to implement the notification issued by the government and the deputy commissioner of Mirpur district. Assistant Commissioner Faiz Alam during his visit to Chakswari said that regarding implementation of SOPs, Assistant Commissioner Faiz Alam and SHO Sardar Adnan Sabir said that people should not go out of their houses unnecessarily for the protection of themselves and their families. Only by following rules will we all be safe.

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)— آزادکشمیر کی معروف علمی ادبی سماجی سیاسی شخصیت ممتاز قانون دان تحریک لبیک پاکستان آزادکشمیر کے نامزد امیدوار حلقہ نمبردو چکسوار ی اسلام گڑھ ڈپٹی کسٹوڈین (ر) سابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل میرپور چودھری محمدخلیق الزمان نے چودھری محمدشرافت کی اچانک وفات پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)—سیاسی وسماجی راہنماؤں حاجی علی اصغر چودھری حاجی اخلاق احمددانش چودھری مہربا ن علی دھمیال حاجی چودھری لیاقت علی کنیال سابق کونسلر حاجی چودھری محمدسلیم حاجی چودھری مقصوداحمدطاہر چودھری منیر اختر چودھری غضنفراقبا ل چودھری محمداکر م چیمہ خواجہ محمداحتشام اللہ دتہ بسمل نے چودھری محمدشرافت کی اچانک وفات پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)— پاکستان تحریک انصاف کشمیر نیویارک امریکہ کے صدر چودھری ظہور حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کشمیر کے صدر بیر سٹر سلطان محمود چودھری کو وزیراعظم پاکستان عمران خا ن کا بھر پور اعتماد حاصل ہے بیر سٹر سلطان محمود نے عمران خا ن کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں بہت محنت کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آ زاد کشمیر میں تبدیلی کا خواب صرف بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی کوششوں سے ہی پورا ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بیر سٹر سلطان محمود چودھری آ زاد کشمیر میں وزیراعظم رہ چکے ہیں حکومت چلانے کا ہنر اچھی طرح جانتے ہیں اور سیاسی داو پیچ کس طرح کھیلنے ہیں ان سے بھی پوری طرح واقف ہیں انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف کشمیر میں حیران کن رزلٹ حاصل کرکے واضع اکثریت سے حکومت بنا نے میں کامیاب ہوگی۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)—مسلم لیگ ن یونین کونسل پنڈ خورد کے صدر چودھری محمد بشیر انجم نا ئب صدر شاہنواز علی یوتھ کے رہنما چودھری اذان اصغر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم وزیراعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں مسلم لیگ ن حلقہ نمبر دو چکسواری کا جس امیدوار کو ٹکٹ جاری کرے گی ہم اسی کی حمایت کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی سرکار نے بے تحاشہ مہنگا ئی کا بوجھ ڈال کر عوام کی چیخیں نکال دی ہیں لوگ تحریک انصاف کی حکومت سے تنگ آ چکے ہیں آ زاد کشمیر کے لوگ با شعور ہیں وہ تبدیلی سرکار کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں آمدہ الیکشن مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک بار پھر جیت کر حکومت بنا ئے گی اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرے گی۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)— آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے سالار اعلیٰ حاجی ذوالفقار علی خا ن نے کہا کہ مسلم کانفرنس کو ریاستی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے اس میں شامل ہونے والی تمام شخصیات کا خیر مقدم کرتے ہیں مسلم کانفر نس کسی مخصوص برادری قبیلے یا علاقے کی جماعت نہیں بلکہ مسلم کانفر نس تمام برادریوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس کو اقتدار سے باہر رکھنے کے لئے ہر دور میں سازش کی جاتی رہی ہے مگر مسلم کانفر نس کشمیری عوام کی بھر پور حمایت اور تا ئید سے اتنی ہی قوت سے ابھر کر سامنے آ تی رہی ہے انہوں نے کہا کہ آ زاد کشمیر میں آ مدہ الیکشن کے موقع پر قائد مسلم کانفر نس سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خا ن کی قیادت میں بھر پور عوامی طاقت سے برسر اقتدار آ کر عوام کی خدمت کرے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button