DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Syedan Imran Nawab, Traffic in-charge, launched a massive awareness campaign for drivers of public service vehicles on traffic and road safety rules.

انچارج ٹریفک کلر سیداں عمران نواب نے پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ٹریفک و روڈ سیفٹی قوانین کے متعلق بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کی فراہمی کا آغاز کر دیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے انچارج ٹریفک کلر سیداں عمران نواب نے پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ٹریفک و روڈ سیفٹی قوانین کے متعلق بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کی فراہمی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق انچارج ٹریفک کلر سیداں کا کہنا تھا کہ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی مظہر اقبال کی طرف سے خصوصی احکامات جاری کیے گئے کہ شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے ہر تحصیل کے انچارج کو ایجوکیشن آفیسر کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ روڈ یوزرز کو ٹریفک قوانین پر عملدر آمد اور اس کے فوائد کے متعلق بتایا جائے۔انچارج ٹریفک کلر سیداں کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلہ میں پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز میں ٹریفک شعور اجاگر کیا جا رہا ہے تاکہ شاہراہوں پر ٹریفک نظم و ضبط کو پہلے سے زیادہ بہتر بنایا جا سکے۔آگاہی مہم کے دوران کم عمری میں ڈرائیونگ کے نقصانات، پارکنگ قوانین،غلط پارکنگ سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل،تیز رفتاری و خطرناک ڈرائیونگ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال،سیٹ بیلٹ کے فوائد،آن گراؤنڈدوسرے روڈ یوزرز کے حقوق سے متعلق شعور، پیدل افراد کا خیال رکھنا اور دیگر قوانین سے متعلق بذریعہ پمفلٹس اور لیکچرز آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

Kallar Syedan; Acting on the orders of Chief Traffic Officer Rawalpindi Rai Mazhar Iqbal, ​​Imran Nawab, Traffic Kallar in-charge, launched a massive awareness campaign on traffic and road safety rules for drivers of public service vehicles. He ​​said that special orders were issued by Chief Traffic Officer Rawalpindi Mazhar Iqbal to provide information to the citizens about traffic rules. The in-charge of each tehsil has also been given the responsibility of education officer so that maximum road Users should be informed about the implementation of traffic rules and its benefits. In-charge Traffic Kallar Syedan ​​said that in the first phase, traffic awareness is being created among the drivers of public service vehicles so that traffic discipline on highways can be improved. Improvements can be made. During the awareness campaign, the disadvantages of driving at an early age, parking rules, traffic problems caused by improper parking, speeding and dangerous driving, use of mobile phone while driving, advantages of seat belt, on-road other road. Awareness of user rights, pedestrians Awareness is being provided through pamphlets and lectures on care and other laws.

میری بھانجی کو عاصم وحید اور حاجرہ نے مل کر اغواء کر لیا,عدیل احمد سکنہ سموٹ

My niece was abducted by Asim Waheed and Hajjira together, Adeel Ahmed, resident of Smot

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—عدیل احمد سکنہ سموٹ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری بارہ سالہ بھانجی جو کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں کلاس ہفتم کی طالبہ ہے غزالہ نرسنگ ہوم میں عاصم وحید سکنہ گرمالی اور حاجرہ کام کرتے ہیں۔عاصم وحید اپنے موبائل فون سے میری بھانجی کے موبائل نمبر پر جو گھر میں میری ہمشیرہ کے پاس ہے،ہمشیرہ کے باہر جانے پر بھانجی گھر سے غائب ہوگئی۔مجھے قوی یقین ہے کہ میری بھانجی کو عاصم وحید اور حاجرہ نے مل کر اغواء کر لیا ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

اچانک ایک شخص جس کا نام علی اور چار دیگر اشخاص نے آتشیں اسلحہ کے زور پر ہمیں روکا

Man held on gun point in village Sambal registers a police report

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—بریسٹر راجہ جبران ایڈووکیٹ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں راولپنڈی کینٹ کا رہائشی ہوں۔گزشتہ روز شام ساڑھے چار بجے کے قریب، میں اپنے دوستوں کی دعوت پر سیر و تفریح و شکار کی غرض سے کلر سیداں کے نواحی علاقہ گاؤں سنبل سے پیدل گزر کر چلو میرگالہ کی طرف جا رہا تھا۔میرے ہمراہ میرے دوست امجد اور عتیق بھی تھے کہ اچانک ایک شخص جس کا نام علی اور چار دیگر اشخاص نے آتشیں اسلحہ کے زور پر ہمیں روکا۔علی نے ہماری طرف پسٹل کیا اور گالم گلوچ شروع کر دی اور ساتھ ہی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر جان پیاری ہے تو یہاں سے چلے جاؤ۔پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ نہ وہ اس جگہ کا رہائشی ہے اور نہ ہی یہ اس کا ملکیتی رقبہ ہے۔

رینٹ کی گاڑی چوری کرنے اور بعد ازاں اسے اونے پونے داموں فروخت کرنے کے الزام میں مجرم اشتہاری محمد نوید سکنہ راولپنڈی گرفتار

Muhammad Naveed, a resident of Rawalpindi, was arrested on charges of stealing a rental car and later selling it at exorbitant prices.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں پولیس نے رینٹ کی گاڑی چوری کرنے اور بعد ازاں اسے اونے پونے داموں فروخت کرنے کے الزام میں مجرم اشتہاری محمد نوید سکنہ راولپنڈی کو گرفتار کر کے مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی۔یاد رہے کہ توقیر محمود سکنہ دھمالی نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ گاڑی سوزوکی مہران،میں نے مسمی طاہر خالق سکنہ چک جلال دین شاہ جیون کالونی راولپنڈی سے چار لاکھ 75 ہزار میں خرید کی تھی۔مورخہ 6 اکتوبر 2019،مسمی محمد نوید محلہ موہن پورہ راولپنڈی حال مقیم محلہ غوثیہ کلر سیداں کو پچیس ہزار روپے ماہانہ رینٹ پر دے رکھی تھی۔رینٹ ٹائم پورا ہونے پر میں نے ملزم سے رابطہ کیا تو اس نے ٹال مٹول شروع کر دی۔پہلے گاڑی واپس کرنے کا وعدہ کرتا تھا پھر اس نے اپنی موبائل سم تبدیل کر دی۔

پی ٹی آئی کے رہنما سیکرٹری گڈ گورنس تحصیل کلرسیداں نمبردار انصر محمود نے کلرسیداں میں فلور ملز کے آٹے میں بھاری غبن پکڑ لیا،

Ansar Mehmood, PTI’s leading secretary for good governance in Tehsil Kaallr Syedan, caught heavy embezzlement in flour of flour mills in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے رہنما سیکرٹری گڈ گورنس تحصیل کلرسیداں نمبردار انصر محمود نے کلرسیداں میں فلور ملز کے آٹے میں بھاری غبن پکڑ لیا،ملز ماکان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے انہوں نے سیکرٹری گڈ گورنس نمبردار انصر کو ایک ایک لاکھ کے رشوت کے علاؤہ ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ کے جرمانے کی بھی پیشکش کردی جو نمبردار انصر محمود نے مسترد کردی اور ساری صورتحال سے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیدا،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،چیف آفیسر اور محمکہ فوڈ کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا نمبردار انصر محمود نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا کہ جمیل فلور اور وی آئی پی فلور ملز روات نے گزشتہ کئی ماہ سے کلرسیداں میں سستے آٹے کی فراہمی میں بھاری گھپلوں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا روزانہ لاکھوں روپے فلور ملز کما رہی تھیں انہوں نے گزشتہ جمعہ کے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں میں فلور ملز کے آٹے کی گاڑی لائی گئی میں اس میں موجود آٹے کے تھیلوں کے بارے استفسار کیا تو مجھے بتایا گیا کہ شاہ زور گاڑی میں چارسو بیگ آٹا موجود ہے میں نے اپنے خرچے پر مزدور بلا لیئے تاکہ آٹے کی اصل تعداد معلوم کرنے کے لیئے اسے ٹرک سے اتارا جائے تو ٹرک کے عملے نے معذرت کرتے ہوئے مجھے تین سو بیگ آٹے کی رسید دکھائی جبکہ اس سے چند منٹ قبل مجھے یہ چارسوبیگز آٹے کی رسید دکھا چکے تھے اسی دوران دوسری فلور ملز کی دو سزرکیوں کو روکا گیا تو ایک نے بتایا کہ اس کے پاس صرف دس بیگ آٹا موجود ہے باقی فروخت کا چکا جبکہ دوسری سوزوکی کے عملے نے بتایا اس کا سارا اسٹاک فروخت ہو چکا ہے جب میں نے اس کا ترپال اٹھایا تو اس کے اندر ساٹھ بیگ آٹا موجود تھا جو اس نے کسی دوکاندار کو فروخت کر رکھا تھا انہوں نے ساری صورتحال سے تحصیل اور ضلع کی انتظامیہ کو آگاہ کیا اسسٹنٹ کمشنر کلر کی ہدایت پر چیف آفیسر اور فوڈ انسپکٹر نے مقدمہ کے اندارج کے لیئے تھانہ کلرسیداں کو استغاثہ بھیج دیا جہاں پی ٹی آئی کی مداخلت کے باعث ایس ایچ او کلرسیداں نے رات ایک بجے اعلان کردیا کہ کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا اس طرح غبن۔کے بڑے واقعہ پر پی ٹی آئی کے لوگوں نے پولیس پر دباؤ ڈال کر فلور ملز کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے دیا انہوں نے کہا کہ وہ کلمہ حق بلند کرتے رہیں گے قانون کی حکمرانی میں ہی ہم سب کی بہتری ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اقدامات کا انتظار ہے فوری طور پر جمیل اور وہ آئی پی فلور ملز روات کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد انہیں گندم کی فراہمی بند کردی گئی ہے انہوں نے لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نےجواد کلب چوآخالصہ کے زیراہتمام منعقدہ چوہدری محمدضمیر میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب

Former Prime Minister Raja Pervez Ashraf addressed as a special guest in the final match of Chaudhry Muhammad Zameer Memorial Football Tournament organized by Jawad Club Choa Khalsa.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد کرکے ہی معاشرتی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جاسکتا کھیل معاشرے کا حسن اور بہترین سماجی اور ثقافتی رابطے کا عکاس ہوتے ہیں جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جواد کلب چوآخالصہ کے زیراہتمام منعقدہ چوہدری محمدضمیر میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے جواد فٹبال کلب چوآ خالصہ کو اتنا بڑا ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ بہت بڑا فٹبال میچ دیکھنے میں آیا اور ہمارے علاقہ میں اچھا ٹیلینٹ موجود ہے انہوں نے لکی سٹار کلر سیداں کو ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد دی اور دونوں ٹیموں کے کھیل کو سراہااس سے قبل میچ میں لکی سٹار کلر سیداں نے فائنل میچ 1/2سے جواد کلب سے جیت کر فتح اپنے نام کی اس موقع پر ضلعی صدر پیپلز پارٹی چوہدری ظہیر سلطان،چوہدری محمد ایوب، چوہدری محمد رضوان کلیال،راجہ عمیر طارق ایڈووکیٹ چوہدری شعیب الطاف،چوہدری رضوان مقدم اور دیگر بھی موجود تھے ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ڈویژن اور آزاد کشمیر سے 29 ٹیموں نے شرکت کی فائنل میچ میں ریفری کے فرائض انصر جاوید ڈار صدر ڈی ایف اے جہلم نے سر انجام دئیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button