DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Former President Youth Wing Tehsil Kahuta Sikandar Satti’s efforts paid off. MPA announces Rs 50 Lakh for water supply to Panjar

سابق صدر یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ سکندر ستی کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ایم پی اے کی جانب سے پنجاڑ کو واٹر سپلائی کے لیے 50لاکھ روپے دینے کا اعلان

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔۔ سابق صدر یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ سکندر ستی کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ایم پی اے کی جانب سے پنجاڑ کو واٹر سپلائی کے لیے 50لاکھ روپے دینے کا اعلان۔ بی ایچ یو 24گھنٹے کھولنے کا سہولیات مہیا کی جائیں گی۔سیکرٹری جیل خانہ جات پنجاب ایم پی اے راجہ صغیراحمدکو یونین کونسل پنجاڑ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ یو سی پنجاڑ کے عوام صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ جلد یونین کونسل پنجاڑ کے مسائل ایم این اے حل کیئے جائیں گے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل پنجاڑ میں سابق تحصیل صدر یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف کہوٹہ سکندر ستی اور انکی فیملی کی جانب سے سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں استقبالیہ مہمانان گرامی سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیر احمد، پرسنل سیکرٹری ایم این اے قدیر عباسی، راجہ ثقلین آف ممیام، سیکرٹری انفارمیشن تحصیل کہوٹہ تضرف ستی تھے۔ جبکہ اہلیان پنجاڑ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سکندر ستی نے اس موقع پر پنجاڑ کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ بی ایچ یو میں سہولیات کا فقدان ہے جبکہ دو بجے کے بعد ڈاکٹر موجود نہ ہوتا ہے ہماری بچیاں میٹرک کے بعد تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں ہو سکتی ایم پی اے راجہ صغیراحمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے واٹر سپلائی کے لیے50لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ انھوں نے کہا کہ بی ایچ یو 24گھنٹے بحال رہے گا اور تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی جبکہ دیگر مسائل بھی جلد حل کریں گے میں عوامی ایم پی اے ہوں عوام کے دکھ درد سمجھتا ہوں جنکا مدوا کرونگا۔پرنسیل سیکرٹری ایم این اے صداقت علی عباسی قدیر عباسی نے کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے دونوں علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ بہت جلد آپ کو خوشخبریاں ملیں گی۔ سکندر ستی نے آخر میں ایم پی اے راجہ صغیر احمداور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta; Former President Youth Wing Kahuta Tehsil Sikandar Satti’s efforts came to fruition. MPA announces Rs 50 Lakh for water supply to Panjar.

Secretary Prisons Punjab MPA Raja Sagheer Ahmed was apprised of the problems of Union Council Panjar. The people of UC Panjar are deprived of basic facilities like health and education. Soon the problems of Union Council Panjar will be solved by MNA said Raja Sagheer Ahmed.

While the residents of Panjar esteemed area participated in large numbers. Sikandar Satti while informing about the problems of Panjar on this occasion said that the people here are longing for a drop of water. BHU lacks facilities while doctor is not available after 2 pm. Our daughters cannot be adorned with education after matriculation. MPA Raja Saghir Ahmad while addressing on the occasion said that Rs. 5o Lakh should be given for water supply. He said that BHU would be restored 24 hours a day and all facilities would be provided while other issues would be resolved soon. Qadeer Abbasi said that both MNA and MPA are working for the development of the region. You will soon receive good news. Sikandar Satti finally thanked MPA Raja Sagheer Ahmed and other guests.

Show More

Related Articles

Back to top button