DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; 11 Sub-Inspectors of Rawalpindi Police promoted to the rank of Inspector

راولپنڈی پولیس کے 11سب انسپکٹرز کوانسپکٹرکے عہدے پر ترقی دے دی گئی،

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کے 11سب انسپکٹرز کوانسپکٹرکے عہدے پر ترقی دے دی گئی، سی پی او،ایس ایس آپریشنزاورایس ایس پی انوسٹی گیشن نے ترقی پانے والے افسران کوانسپکٹر کے رینک لگائے اور مبارک باد دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 11سب انسپکٹرز کو انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دے دی گئی،ترقی پانے والے سب انسپکٹر تصور حسین، سب انسپکٹر نذیر احمد، سب انسپکٹر محمد ایوب، سب انسپکٹر محمد رفیق، سب انسپکٹرپہلوان خان، سب انسپکٹرغلام اصغر، سب انسپکٹرمحمد خان، سب انسپکٹر شبیرحسین، سب انسپکٹرمحمد سعید، سب انسپکٹر ناصر حسین اور سب انسپکٹر اظہر حسین شامل ہیں، سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس،ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود اورایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل نے ترقی پانے والے افسران کوانسپکٹرز کے رینک لگائے اور مبارک باد دی،ا س موقعہ پر سی پی او محمدا حسن یونس کا کہنا تھا کہ ا نسپکٹر کے عہدے پر ترقی سے آپ کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اورلگن سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو شہریو ں کی خدمت کے لیے بروئے کارلائیں،میں آپ سے امید کرتاہوں کہ اب آپ پہلے سے زیادہ دل جمعی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

Rawat; 11 Sub-Inspectors of Rawalpindi Police have been promoted to the rank of Inspector. CPO, SS Operations and SP Investigation promoted the promoted officers to the rank of Inspector and congratulated them. According to details, 11 sub-inspectors of Rawalpindi police have been promoted to the post of inspector. Khan, Sub-Inspector Shabir Hussain, Sub-Inspector Mohammad Saeed, Sub-Inspector Nasir Hussain and Sub-Inspector Azhar Hussain, City Police Officer Muhammad Ahsan Younis, SSP Operations Shoaib Mahmood and SSP Investigation Muhammad Faisal On the occasion, CPO Mohammad Hassan Younis said that his promotion to the post of Inspector has further enhanced his responsibility, while performing his duties honestly and diligently. Use it to serve the citizens, I hope you will now perform your duties with more sincerity than ever before.

تھانہ صدربیرونی پولیس کی منشیات سپلائرز کے خلاف موثر کاروائی،منشیات سپلائر گرفتار

Effective operation against drug suppliers drug supplier arrested

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ صدربیرونی پولیس کی منشیات سپلائرز کے خلاف موثر کاروائی،منشیات سپلائر گرفتار،04کلوگرام چرس برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوصدربیرونی کی سربراہی میں انچارج پولیس چوکی رنیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر ثاقب رشید کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 04کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کاکہناتھاکہ معاشرے سے منشیات جیسے ناسور کے خاتمہ کے لیے کاروائیاں جاری رہیں گی،سی پی اومحمد احسن یونس نے منشیات فروش کی گرفتاری پر ایس پی صدر،ایس ایچ اوصدربیرونی،انچارج چوکی رنیال اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروش کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیاجائے،منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

تھانہ نصیر آباد کے علاقہ نیو چاکرہ میں فائرنگ کا معاملہ،موٹر سائیکل سوار چار ملزمان کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین سمیت تین افراد زخمی

A case of firing in New Chakra area of Naseerabad police station, firing of four accused riding a motorcycle, one killed, three injured including two women.

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ نصیر آباد کے علاقہ نیو چاکرہ میں فائرنگ کا معاملہ،موٹر سائیکل سوار چار ملزمان کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین سمیت تین افراد زخمی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او نصیرآباد پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقہ نیو چاکرہ میں موٹرسائیکل سوار چار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی یس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او نصیرآباد پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر ملزمان نے فائرنگ کی، جاں بحق شخص کی شناخت الیاس کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں اظہر، خالدہ اور اظہرہ شامل ہیں،نعش کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ایس ڈی پی اوکینٹ کا کہناتھاکہ واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،تفتیشی اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button