DailyNewsPothwar.com

London; Al Mustafa, to set up eye camps in Jhelum, Gujar Khan, Mirpur, Maniyanda Kallar Syedan, Pindi Bhattian, Dadyal and Chakswari.

المصطفیٰ کے جاری شیڈول کے مطابق آئی کیمپ جن شہروں میں لگیں گے ان میں جہلم‘ گوجرخان‘ میرپور’ منیاندہ کلرسیداں‘ ‘ پنڈی بھٹیاں‘‘ ڈڈیال‘ چکسواری‘ شامل ہیں۔

لندن؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیرراجہ ۔۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام کشمیر سمیت پاکستان بھر میں 2021ء فری آئی کیمپ مہم کی ابتدا جہلم سے ہوگی۔ اس مہم کا پہلا کیمپ 13-14 فروری کو منعقد کیا جائے گا۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ یہ مہم فروری سے شروع ہوکراپریل تک جائے گی جس میں کشمیر سمیت پاکستان بھرمیں 20 شہروں میں فری آئی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں ضرورت مند اور مستحق مریضوں کے لئے آنکھوں کا معائنہ، ادویات، لیبارٹری ٹیسٹ بلڈ ٹیسٹ، شوگر، ہیپا ٹائٹس، ایڈز سمیت دیگر معائنہ جات، آپریشن اور لینز کی سہولیات مفت مہیا ہوں گی۔ آئی کیمپوں کے دوران مریضوں اور لواحقین کو کھانا بھی فری دیا جاتا ہے۔ کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی ہو گی۔ المصطفیٰ کے جاری شیڈول کے مطابق آئی کیمپ جن شہروں میں لگیں گے ان میں جہلم‘ گوجرخان‘ سرگودھا‘ میرپور‘ لاشاریاں‘ منیاندہ کلرسیداں‘ ماموں کانجن‘ اٹک‘ صوابی‘ خوشاب‘ پنڈی بھٹیاں‘ کامونکی‘ جنڈیالی بنگلہ میاں چنوں‘ ڈڈیال‘ چکسواری‘ سرائے عالمگیر‘ لیہ‘ اوکاڑہ اور فورٹ عباس شامل ہیں۔ فری آئی کیمپوں کی اس مہم میں پاکستان کے مایہ ناز ڈاکٹرز‘ سرجنز اپنی خدمات مہیا کریں گے۔

London; Mustafa Welfare Trust, have announced the 2021 Free Eye Camp campaign across Pakistan, including Kashmir, will begin in Jhelum. The first camp of this campaign will be held on February 13-14. Mustafa Welfare Trust Chairman Abdul Razzaq Sajid said that the campaign will start from February to April in which free eye camps will be set up in 20 cities across Pakistan including Kashmir where eye examination, medicine, laboratory tests will be conducted for needy and deserving patients. Blood tests, diabetes, hepatitis, AIDS and other examinations, operations and lens facilities will be provided free of cost. Food is also provided free of cost to patients and relatives during eye camps. Corona SOPs will be strictly banned. According to the schedule issued by Mustafa, the cities where I-Camp will be set up include Jhelum, Gujar Khan, Sargodha, Mirpur, Lasharian, Manyanda Kallar Syedan, Mamoun Kanjan, Attock, Swabi, Khushab, Pindi Bhattian, Kamonki, Jandiali Bangla, Mian Channu, Dadyal and Chakswari. Sarai Alamgir, Layyah, Okara and Fort Abbas. Leading doctors and surgeons of Pakistan will provide their services in this campaign of free eye camps.

Show More

Related Articles

Back to top button