DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Man who shot dead at Kallar Syedan shaadi hall is released on bail of two Lakh Rps

کلر سیداں میں قتل کے وقوعہ کے ایک ماہ بعد گرفتار ہونے والے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک اعجاز آصف نے کلر سیداں میں قتل کے وقوعہ کے ایک ماہ بعد گرفتار ہونے والے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔15 اکتوبر کو کلر سیداں تھانہ روڈ پر واقع شادی ہال کے تنازعہ پر شادی ہال کے مالک مرزا رضوان پرویز کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

Kallar Syedan; Additional District and Sessions Judge Rawalpindi Malik Ijaz Asif granted bail to the accused, who was arrested a month after the murder in Kallar Syedan. On October 15, Mirza Rizwan Pervez, the owner of Shadi Hall, was shot dead in a dispute over Shadi Hall on Kallar Syedan Police Station Road.

کلرسیداں میں انتظامی سرپرستی میں غیر قانونی سرگرمیاں اپنے عروج پر

Illegal activities under administrative patronage are on the rise in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں انتظامی سرپرستی میں غیر قانونی سرگرمیاں اپنے عروج پر،شہر کی اکلوتی شاہراہ ریڑھی بانوں اور تجاوزات کے مرتکب افراد کے سپرد کر دی گئی شاہراہ پر سارا دن گاڑیاں ہجوم میں پھنسی رہتی ہیں فٹ پاتھوں پر بھی دوکانداروں کے علاؤہ ورکشاپیں قائم ہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے مرید چوک دو کلومیٹر پنڈی چوآ شاہراہ مکمل طور پر قانون شکنوں کے حوالے کر دی گئی جہاں ان گنت ریڑھیاں کھڑی ہیں فٹ پاتھوں پر ورکشاپیں قائم ہیں سڑک پر ایک دو نہیں سینکڑوں کے حساب سے موٹرسائیکل بے ترتیبے انداز میں کھڑے انتظامیہ اور ذمہ داران کا منہ چڑھا رہے ہیں انتظامیہ قانون پر عملدرآمد کرانے کی بجائے ہر قانون شکن کی سرپرست کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہے دوردراز کے اضلاع اور دیگر صوبوں سے لوگ جوق درجوق کلر سیداں پہنچ کر ریڑھی لگا لیتے ہیں ایک ایک گھر کے پانچ پانچ چھ چھ افراد نے یہاں ریڑھیاں لگا رکھی ہیں جن کو بلدیہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے رہی سہی کسر رکشوں نے پوری کردی ہے جنہیں بلدیہ نے جا بجا کھڑے ہونے کا نہ صرف اجازت دے رکھی ہے بلکہ ان کا اڈہ بھی بلدیہ کے مین گیٹ کے عین باہر ہے جو انتظامی کارکردگی پر بدترین سوالیہ نشان ہے مین سڑک سے بلدیہ دفتر اور آراضی ریکارڈ سنٹر اور پولیس اسٹیشن کلرسیداں جانے والی سڑک تھانہ روڈ پر بھی جابجا گاڑیاں اور رکشے کھڑے ہیں مگر بلدیہ کلر سیداں مقامی مافیا کے سامنے بھیگی بلی بنی ہوئی ہے شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے اچانک کلرسیداں کا دورہ کرکے اس قانون شکنی کا نوٹس لینا چاہیئے۔

وزیراعظم عمران خان کا کلر سیداں میں آنا احساس پروگرام کی انچارج محترمہ ثانیہ نشتر کا ترتیب دیا گیا ایک پروگرام تھا۔

Prime Minister Imran Khan’s visit to Kallar Syedan was a program organized by Ms. Sania Nishtar, in-charge of Ehsas program.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کلر سیداں میں آنا احساس پروگرام کی انچارج محترمہ ثانیہ نشتر کا ترتیب دیا گیا ایک پروگرام تھا۔ثانیہ نشتر دیہی ماحول کو اجاگر کرنے، غریبوں کے حال احوال جاننے اور رقوم تقسیم کرنے کے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مروجہ طریقے کار کو دیکھتے ہوئے یہاں کی منتخب و تنظیمی قیادت کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ منتخب نمائندے تحصیل کلر سیداں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کسی پروجیکٹ کا مطالبہ سامنے رکھتے اور تنظیمی قیادت کی ذمہ داری تھی کہ عمران خان پر جان چھڑکنے والے کارکنان اور مقامی قیادت سے عمران خان کی ملاقات کراتے۔مگر منتخب و تنظیمی قیادتوں نے انتہائی نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے انحراف کیا جس وجہ سے کارکنان و مقامی قیادت انتہائی سبکی محسوس کرتے ہوئے انتہائی بددلی کا شکار ہیں۔کیا نا اہل منتخب قیادت کے منہ میں زبان نہیں تھی؟ تحصیل صدر جو سر جھکائے کھڑے تو رہے مگر دورے سے ایک روز پہلے ثانیہ نشتر صاحبہ کے دورے کے دوران اپنی تنظیمی قیادت کے بارے میں کوئی بات کر سکے اور ناں ہی ثانیہ نشترکے کہنے کے مطابق 25 سے 30 افراد کی لسٹ مہیا کر سکے۔انہوں نے کہا کہ کیا اس سب کا یہ مطلب لیا جائے کہ منتخب نمائندے اور تنظیمی قیادت لیڈرشپ کے اہل نہیں یا انہوں نے جان بوجھ کر ورکرز کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا کیونکہ یہ اپنی غلط کارستانیوں کے اسرار و رموز کے اخفاء سے خوفزدہ تھے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا راجہ طلال خلیل کو بطور ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ کونسل نامزد کرنے پر شکریہ

Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi thanked for nominating Raja Talal Khalil as District General Secretary Youth Council

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ (ن) یوسی کنوہا کے سابق کونسلر عاصم صدیق نے یونین کونسل بھلاکھر کے سابق وائس چیئرمین راجہ طلال خلیل کی مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ راجہ طلال خلیل ضلع راولپنڈی سمیت تحصیل کلر سیداں میں بھی مسلم لیگ کی یوتھ کونسل کو متحرک اور فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا راجہ طلال خلیل کو بطور ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ کونسل نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

راجہ محمد ظہیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے شادی کی پروقار تقریب کلرسیداں کے گاؤں نلہ مسلماناں میں منعقد کی گئی

Raja Mohammad Zaheer marriage ceremony was held in Nala Muslimana village

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—روزنامہ نوائے وقت سے سابق اہلکار راجہ محمد ظہیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے شادی کی پروقار تقریب کلرسیداں کے گاؤں نلہ مسلماناں میں منعقد کی گئی جس میں ان کے عزیزواقارب اور دوسروں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button