DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Teenage tractor driver killed in a accident in village Bhalakhar

ٹریکٹر ڈرائیور کلر سیداں کے نواحی علاقہ بھلاکھر میں ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب کر جاں بحق

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— 17 سالہ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا۔عبدالحمید نامی ٹریکٹر ڈرائیور کلر سیداں کے نواحی علاقہ بھلاکھر میں ٹرالی میں مٹی ڈال کر لے کر جا رہا تھا کہ اسی دوران جنگل میں اس کا ٹریکٹر پھنس گیا اور ٹریکٹر کو ریس دینے کے دوران ٹریکٹر کی ہک نکل جانے کے باعث ٹریکٹر الٹ کر اس کے اوپر آ گر اجس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

Kallar Syedan; A 17-year-old driver Abdul Hameed was crushed to death under a tractor-trolley. Due to the hook of the tractor coming out, the tractor overturned and fell on top of him, from which he died on the spot.

Above; Picture of the incident

سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر تھانہ کلر سیداں میں تفتیشی آفسران کو مختلف ونگز میں تقسیم کرنے کے فیصلے پر علمدرآمد شروع

On the direction of CPO Rawalpindi, the decision to divide the investigating officers into different wings has been implemented in Kallar Syedan police station.

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر تھانہ کلر سیداں میں تفتیشی آفسران کو مختلف ونگز میں تقسیم کرنے کے فیصلے پر علمدرآمد شروع ہو گیا ہے۔سب انسپکٹر حیدر یعقوب، اے ایس آئی حسنات محمود اور اے ایس آئی رخسار تعلیم کو تفتیشی افسران برخلاف اشخاص ونگ،سب انسپکٹر محمد فیاض کو تفتیشی آفیسر برخلاف مالیاتی فراڈ،سب انسپکٹرز محمد عماد، عنصر محمود،اے ایس آئیز شاہد محمود اور اے ایس آئی نبیل بیگ کو کرائم برخلاف پراپرٹی جبکہ اے ایس آئیز سخاوت حسین، عبدالمنصور، غلام رسول، بشیر حسین، نوشیروان عادل،غلام حسن اور محمد عثمان کو جنرل ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے۔

نوجوان کاروباری راجہ محمد ارسلان الیاس رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ گاؤں سکوٹ میں ہوئی

Young businessman Raja Muhammad Arsalan Ilyas got married in village Sakot

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—نوجوان کاروباری راجہ محمد ارسلان الیاس رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ گاؤں سکوٹ میں ہوئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی، محمد ظریف راجا،راجہ ندیم احمد،چوہدری شاہد اکبر گجر،شیخ حسن فیاض سرائیکی،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری محمد یونس منہاس،چوہدری توقیراسلم،چوہدری عادل آف تل خالصہ،چوہدری عمر اور دیگر نے شرکت کی۔

راجہ محمد تنویر سلطان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں کے قریب ڈھوک چھنی میں ادا کی گئی

Raja M Tanvir passed away in Dhok Channi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سماجی کارکن راجہ محمد تنویر سلطان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں کے قریب ڈھوک چھنی میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوھدری ظہیر محمود،حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری اخلاق حسین،صاحبزادہ بدر منیر،ملک جمیل عادل،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،شیخ خورشید احمد،تنویر شیرازی، چوہدری محمد حنیف،شیخ سلیمان شمسی،نمبردار بابو محمود،راجہ مسعود،راجہ ازرم حمید سیالوی، رضوان کلیال،چوھدری توقیراسلم،مسعود احمد بھٹی،جاوید اقبال،راحت محمود کیانی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،راجہ افتخار پکھڑال،شیخ حسن فیاض،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

روات پولیس نے 14سالہ محنت کش لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار کرلیا

Rawat police arrested the accused who raped a 14-year-old working boy within 24 hours

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—روات پولیس نے 14سالہ محنت کش لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار کرلیامتاثرہ بچے کے چچا محمد طاہر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرا بھتیجا مزدوری کرتا ہے جسے محمد محبوب نے ویران جگہ پر لے جا کر زیادتی کی،اے ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم محمد محبوب کو 24 گھنٹے کے اندرگرفتار کرلیا۔

تعزیت

From left; Ikram Ul Haq Qureshi, Ch Asad Ur Rehman advocate and Ch Naeem

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،اکرام الحق قریشی نے گاؤں باغ جمیری جاکر برطانیہ کے شہر کوونٹری میں لیبر پارٹی کے کونسلر چوہدری نعیم سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button