DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; President Kahuta Bar Association Raja Tanveer Advocate meets Dr. Babar Awan, Advisor to the Prime Minister of Pakistan

وزیر اعظم پاکستان کے ایڈوائزرڈاکٹر بابر اعوان سے صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن راجہ تنویر ایڈوکیٹ کی ملاقات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وزیر اعظم پاکستان کے ایڈوائزرڈاکٹر بابر اعوان سے صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن راجہ تنویر ایڈوکیٹ کی ملاقات۔پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیااور کہوٹہ بار کے دورے کی دعوت دی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف قانون دان صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن راجہ تنویر ایڈوکیٹ نے ہمراہ اپنے تمام عہدیدران کے گذشتہ روزوزیر اعظم پاکستان کے ایڈوائزرڈاکٹر بابر اعوان سے ان کے آفس میں جا کر ملاقات کی اور ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیااور ان کو کہوٹہ بار ایسوسی ایشن کے دورے کی بھی دعوت دی اس موقع پر ممتاز قانون دان فاروق اعوان ایڈوکیٹ بھی موجودتھے۔

Kahuta; President Kahuta Bar Association Raja Tanveer Advocate called on Dr. Babar Awan, Advisor to the Prime Minister of Pakistan. He also presented a bouquet of flowers and invited him to visit Kahuta Bar. According to details, Raja Tanveer Advocate, President of Kahuta Bar Association, along with all his officials, met Dr. Babar Awan, Advisor to the Prime Minister of Pakistan, at his office and presented him a bouquet of flowers. Prominent lawyer Farooq Awan Advocate was also present on the occasion.

راجہ نزاکت حسین کا تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے مختلف یونین کونسل کا ہنگامی دورے دورے کے دوران یونین کونسل دکھالی کے سابق چیئرمین راجہ محمد صدیق سے ملاقات

Raja Nazakat Hussain Meets Raja Muhammad Siddique, Former Chairman of Union Council Dakhali

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی 7 کی ممتاز نوجوان سیاسی سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین کا تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے مختلف یونین کونسل کا ہنگامی دورے دورے کے دوران یونین کونسل دکھالی کے سابق چیئرمین راجہ محمد صدیق سے ملاقات کی ملاقات کے دوران راجہ نزاکت حسین نے سابق چیرمین راجہ محمد صدیق کی صحت یابی کے حوالے سے دریافت کیا اور ان کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ محمد صدیق نے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی صاحب کی ممتاز نوجوان سیاسی سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین اور سابق چیئرمین زکو ۃکمیٹی عبدالعزیزپاشا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناں اور دعاں کے ساتھ رخصت کیا اس موقع پر انجینئرراجہ نزاکت حسین نے راجہ محمد صدیق سے کہا ہے کہ ان شا اللہ آپ کے ساتھ رابطہ رہے گا اور کہا ہے کہ علاقے کی خوشحالی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں ادھر مختلف علاقوں میں ہونے والی اموات لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ راولپنڈی کے جونیئر کلرک شیخ طاہریامین کی والدہ محترمہ کی وفات اور ماشکی محمد شیفع کے بیٹے غلام شبیر بھولا مرحوم اور عثمان وارئچ کے دادا اور زاہد وارئچ کے والد محمد بنارس کی وفات پران کے گھر وں جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرما کر ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

راجہ ذوالفقار علی نقوی کی اہلیہ وفات پا گیں

Wife of Raja Zulfiqar Ali Naqvi passed away

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت آغاسید مشتاق حسین نقوی کے بھتیجے، سید نجم الحسن نقوی کے چھوٹے بھائی راجہ ذوالفقار علی نقوی کی اہلیہ وفات پا گیں ہیں مر حومہ کی نمازے جنازہ آج مورخہ 3فروری2021بروز بدھ دن11بجے ان کے آبائی گاؤں کھرانگ سیداں ڈیر ہ مشتاق شاہ میں ادا کیا جائے گا۔

راجہ قعرش فرید کرونا کے باعث,سلاو، انگلینڈ میں وفات پاگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ سخی سبزواری قبرستان کہوٹہ میں ادا کی گئی

Raja Qurash Fariq who passed away in Slough, UK buried in Sabazwari

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر …
سابق سٹی نا ظم کہوٹہ حاجی راجہ جہان عالم، سابق سٹی ناظم کہوٹہ حاجی راجہ امان اللہ غازی کا جوانسال بھا نجا۔ صدر ٹرانسپورٹ یونین کہوٹہ راجہ سعید اورٹھکیدا ر راجہ شہزاد کا بھتیجا، صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم کا کزن، راجہ کامران فرید کا بھائی اور راجہ غلام فرید کے بیٹے راجہ قعرش فرید کرونا کے باعث انگلینڈ میں وفات پاگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ سخی سبزواری قبرستان کہوٹہ میں ادا کی گئی۔ جس میں سینکڑوں شہریوں، معززین علاقہ سابق بلدیاتی اراکین نے شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے اجتماعی دعا (4) فروری بروز جمعرات بوقت ساڑھے گیارہ بجے ان کی رہائش گاہ نزد غلہ گودام محلہ راجگان میں ہو گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button