DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Prices of petroleum products rise for the third time this year

ئے سال کے آغاز پر تیسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو گئی۔حکومت عوام الناس کی مشکلات کا ادراک کرنے میں بالکل عاری ہے۔نئے سال کے آغاز پر تیسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب کو معاشی مسائل میں جکڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے ذرائع نقل و حمل کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گا جس کا براہ راست اثر ایک بار پھر ضرورت کی اشیاء پر پڑنے سے عوامی مسائل میں اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ نے تبدیلی سرکار کا کچاچھٹا کھول دیا۔اقتدار پر قابض ٹولہ ریلیف دینے کی بجائے کرپشن کو فروغ دے رہا ہے۔مہنگائی،بے روز گاری کے خاتمے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دینے کی بجائے بجلی گیس،پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تین فیصد اضافہ کر کے غریب کی کمر توڑ کر دی گئی ہے۔

PML-N leader and former city deputy nazim Chaudhry Zainul Abidin Abbas

Kallar Syedan; PML-N leader and former city deputy nazim Chaudhry Zainul Abidin Abbas has said that everything has become expensive due to increase in petroleum products. The government is completely unaware of the plight of the people. By increasing the prices of petroleum products, the poor have been trapped in economic problems.

شراب سپلائر محمد داؤد سکنہ ڈھوک جبہ اسلام پورہ جبر تحصیل گوجرخان سے 100 کپی جبکہ بوٹا مسیح سے 150 کپی دیسی شراب برآمد

alcohol dealer M daud of Dhok Jabba, Islam purra jabber arrested

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی، 02 شراب سپلائر گرفتار، 250 کپی شراب برآمد، مقدمات درج،ایس ایچ او کلر سیداں قیصر رشید کیانی اور ان کی ٹیم نے شراب سپلائر محمد داؤد سکنہ ڈھوک جبہ اسلام پورہ جبر تحصیل گوجرخان سے 100 کپی جبکہ بوٹا مسیح سے 150 کپی دیسی شراب برآمد کرلی۔ایس پی صدر ضیا الدین احمد نے شراب سپلائرزکے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

قتل کے مقدمے میں نامزد دیگر چار ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں

Raids being carried out in Samot to arrest four other accused named in the murder case

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی نے نواحی علاقے سموٹ میں چوہرے قتل کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان محمد آصف کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30 بمعہ تین روند جبکہ محمد حامد کے قبضہ سے 30 بور بمعہ دو روند برآمد کرلئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ قتل کے مقدمے میں نامزد دیگر چار ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

محفوظ بھٹی کی نما ز جنا ز ہ جناز ہ گا ؤ ں جسو ا لہ میں ا دا کی گئی

Mahfooz Bhatti passed away in Jaswala

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—حاجی محمد زمان بھٹی،حاجی محمد خان بھٹی کے بھائی محفوظ بھٹی کی نما ز جنا ز ہ جناز ہ گا ؤ ں جسو ا لہ میں ا دا کی گئی جس میں پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے ضلعی صد ر چو ہد ر ی ظہیر سلطا ن،شیخ حسن ر یا ض،محمد ا عجا ز بٹ،ر اجہ ظفر محمو د،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س،عا طف ا عجا ز بٹ،مسعو د ا حمدبھٹی،ملک عنصر خا ن،تنو یر ا ختر شیر ا ز ی،ملک ند یم ا حمد،ر ا جہ ا فتخا ربھکڑ ا ل،صغیر ا حمد بھو لا،ملک جمیل عا دل،صا حبز ا دہ بد ر منیر،محمد نا صر،شا ہد محمو د سمیت تا جر و ن،شہر یو ں نے شر کت کی۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب بارکونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،مسعود احمد بھٹی،جاویداقبال،راجہ داؤد اکبر،چوہدری جمشید حسین اور اکرام الحق قریشی نے میرگالہ سیداں جا کر سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے سرپرست پیر سید منصورحسین شاہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button