DailyNewsOverseas newsPothwar.com

Norway; Oslo dignitaries express condolences and prayers to Pir Syed Fida Hussain Shah on the death of his elder brother

ناروے۔ اوسلو کے معززین کی پیر سید فدا حسین شاہ سے انکے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر) —ناروے کے معروف مذہبی و سماجی رہنما صاحبزادہ خواجہ پیر سید فدا حسین شاہ کے بڑے بھائی پیر سید غلام دستگیر بخاری شاہ گذشتہ دنوں رضائے الہی سے وفات پا گئے۔ اوسلو کے مذہبی و سماجی حلقوں کی جانب سے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر پیر سید فدا حسین شاہ نے بتایا کہ مرحوم نے ساری زندگی قرآن اور صاحب قرآن سے جڑے رہنے کا درس دیا اور زندگی کی آخری سانس بھی سجدہ کی حالت لی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ اپنے مریدین اور اہل محبت کو یہی تلقین کی کہ محبت رسول ﷺ کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا اس لیے ضروری ہے کہ محبت رسول ﷺ کے ساتھ ساتھ شریعت اسلامیہ کے احکامات پر عمل پیرا ہوا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button