DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Wife of ex vice chairman Mohammad Shareef passed away in Dhok Khandot Hasnal

سابق وائس چیئرمین محمد شریف کی زوجہ ڈھوک کھندوٹ حسنال میں سپردِ خاک

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈا کوم، ارسلان بھٹی)
سابق وائس چیئرمین یو سی نلہ مسلماناں صوبیدار(ر) محمد شریف کی زوجہ محترمہ، محمد نوید، محمد آصف اور محمد مجید کی والدہ محترمہ، حاجی نور خان اور حاجی محمد صدیق کی بھابھی، حافظ غلام محی الدین نقشبندی کی خوش دامن تقدیر الٰہی سے وفات پا گئیں۔ نمازِ جنازہ پیر محمود حسین قادری کی امامت میں ہوئی۔ نمازِ جنازہ میں سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، سابق ناظم راجہ محمد نواز، مسلم لیگی رہنما محمد تنویر ناز بھٹی، علی اصغر کیانی، چوہدری محمد مشتاق، ارشد محمود بھٹی، نمبردار محمد مشتاق، ملک اشفاق، ہیڈماسٹرز غلام نبی بٹ اور راجہ شبیر، سابق کونسلر سلیمان بھٹی، ملک اظہر، ماسٹر ارشد چوہدری، ماسٹر نجابت علی، حافظ منور حسین نقشبندی، حافظ باسط،حافظ یاسر، راجہ محمد خطاب، راجہ محمد حفیظ، راجہ محمد سفیر، راجہ محمد اکرم، ماسٹر محمد رشید، حاجی محمد اختر، اساتذہ، علماء، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کو ڈھوک کھندوٹ حسنال نلہ مسلماناں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button