DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Mahnder road to Dhok Chohan turns in to 200ft pond

کلرسیداں کو باہم ملانے کے لیئے ماہندر روڈ سے ڈھوک چوھان تک سڑک معمولی بارش کی صورت میں بھی سڑک جوہڑ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور دوسو فٹ تک سڑک تالاب میں بدل جاتی ہے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سوا کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہو گئی نکاسی آب کا راستہ روک کر کئی بستیوں کو امدورفت کے سہولت سے محروم کر دیا گیا گزشتہ دور حکومت میں مندرہ اور کلرسیداں کو باہم ملانے کے لیئے ماہندر روڈ سے ڈھوک چوھان تک سڑک کی منظوری دی گئی سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،شوکت عزیز بھٹی نے ایک کروڑ کی گرانٹ دی جبکہ تیس لاکھ روپے مقامی صاحب ثروت لوگوں نے خرچ کیئے جس کے بعد بھاٹہ،جھیڑاں،کماندریال،ماہندر،ملکوال،ڈریال کو کلرسیداں کے دیہات پھلینہ،درکالی سے ملانے کے لیئے ڈھوک چوہان تک سڑک تعمیر کی گئی اب کچھ لوگوں نے بارش کی صورت میں نکاسی آب کا راستہ روک دیا ہے جس سے معمولی بارش کی صورت میں بھی سڑک جوہڑ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور دوسو فٹ تک سڑک تالاب میں بدل جاتی ہے جس سے امدورفت بری طرح سے متاثر ہوتی ہے مقامی سماجی رہنما راجہ محبوب حسین چوھان نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل گوجرخان کی انتظامیہ سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کے ناطے ہزاروں لوگوں کی اس تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے اس کا ازالہ کریں انتظامیہ جائے وقوعہ کا دورہ کرکے برسوں سے جاری نکاسی آب کو بحال کرے۔

Kallar Syedan; The Mahnder road to Dhok Chohan road constructed at a cost of Rs. 15 million has turned into a puddle of sewage, By blocking the drainage system, many settlements have been deprived of transportation facilities. The road was approved. Former MNAs Raja Javed Ikhlas, Shaukat Aziz Bhatti gave a grant of Rs. 10 million while Rs. 3 million was spent by the local wealthy people. A road has been constructed from Pahlina, Darkali to Dhok Chauhan to connect the villages of Kashmir. The local authorities are asked to take notice.

محکمہ تعلیم (سکولز) پنجاب نے لیبارٹری اٹینڈنٹس کو سائنس ٹیچر کا اسسٹنٹ (معاون) بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Punjab Education Department (Schools) has issued notification to make laboratory attendants science teacher’s assistant.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محکمہ تعلیم (سکولز) پنجاب نے لیبارٹری اٹینڈنٹس کو سائنس ٹیچر کا اسسٹنٹ (معاون) بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا پنجاب بھر کے سی سی او تعلیمات کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا ہے کہ لیبارٹری اٹینڈنٹ کی آسامی ایک پیشہ وارانہ آسامی ہے اور اس آسامی پہ بھرتی کئیے گئے ملازمین کو موسم سرما و گرما کی چھٹیاں ھوتی ہیں۔لیبارٹری اٹینڈنٹ کا کام لیبارٹری میں کام کرنا، لیبارٹری کو بحال رکھنا اور متعلقہ سائنس ٹیچر کی معاونت کرنا ھے۔مزیدبرآں لیبارٹری اٹینڈنٹ کی آسامی بلاشبہ باقی درجہ چہارم کی آسامیوں سے ممتاز ھے لہذہ ہدایت کی جاتی ہے کہ اس جاری کردہ لیٹر پہ فوراََ عملدرآمد کریں اور لیبارٹری اٹینڈنٹس سے انکی آسامی کے متعلقہ ہی کام لیا جائے۔

اندرون شہر چوآ روڈ پر واقع دو منی چینجرز میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث چھ میں سے دو ملزمان کی اڈیالہ جیل سے درست شناخت پریڈ کے بعدمزید تفتیش کیلئے تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا گیا

Two of the six accused involved in the robbery at two money changers on Choa Road in the inner city have been handed over to Kallar Syedan Police Station for further investigation

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اندرون شہر چوآ روڈ پر واقع دو منی چینجرز میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث چھ میں سے دو ملزمان کی اڈیالہ جیل سے درست شناخت پریڈ کے بعدمزید تفتیش کیلئے تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے ملزمان کا چار یوم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیاہے۔تفتیش آفیسر سردار عنصر محمود نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان محمد وقاص عرف کاشی سکنہ اٹک اور یحی علی سکنہ راولپنڈی نے دوران تفتیش کلر سیداں میں منی چینجر ز پر ہونے والی ڈکیتی کی دو وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔یاد رہے کہ تھانہ کلر سیداں پولیس نے دو ہفتے قبل شہابہ ڈکیت گینگ کے چھ ملزمان شہاب الدین غوری عرف شہابہ،وقاص عرف کاشی،زریاب،جنیداقبال عرف جیدی،منصور اور یحی کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے قبضے سے دو عدد گاڑیاں اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا تھا جس کے بعد ابھی تک صرف دو ملزمان کی درست شناخت پریڈ ہوئی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل جاری ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے کلر سیداں میں ڈکیتی کی دو،روات،مندرہ اور گوجرخان کے علاقوں میں بھی متعدد ڈکیتی کی وارداتوں کا عتراف کیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شدید سردی کے باعث سوئی گیس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے مگر اس دوران سوئی گیس بھی جواب دے گئی

Demand for Sui Gas has increased due to severe cold, but lack of gas supply

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں جہاں سخت سردی سے نقطہ انجماد تین ڈگری تک پہنچ چکا ہے مری کی یخ بستہ ہواہوں کی لپیٹ میں ہے وہاں سوئی گیس کی سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے شدید سردی کے باعث سوئی گیس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے مگر اس دوران سوئی گیس بھی جواب دے گئی دن رات کے بیشتر اوقات گیس کی سپلائی معطل رہنے سے گھروں کے چولھے بجھ چکے ہیں صبح ناشتے دن اور رات کے کھانے کے اوقات میں سوئی گیس کی سپلائی بند رہتی ہے لوگ ہوٹلوں سے ناشتہ اور کھانا لانے پر مجبور ہیں اور دیگر لوگ گھروں کے اندر سوئک گیس کے میٹر اور بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کے باوجود سوختہ لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں موجودہ حکومت نے اڑھائی برس قبل کلرسیداں میں گیس کے پریشر کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے لیئے ایس ایم ایس کی تنصیب کا اعلان کیا تھا جس پر آج تک عملدرآمد نہ ہوسکا ہے۔

کلرسیداں سٹی اعردوبیرن فیڈر سالانہ مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہیں گے

Kallar City and Doberan feeders will be closed for annual maintenance from 9 a.m. to 2 p.m.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آئیسکو کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق بروز جمعہ کلرسیداں سٹی اعردوبیرن فیڈر سالانہ مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہیں گے اور کلرسیداں شہر کے علاؤہ چک مرزا،ستھوانی،دھمالی،دوبیرن کلاں،پنڈ بینسو اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

دھمالی کی نواحی بستی ڈھوک ملکاں جبہ میں کورونا پھوٹ پڑا

Corona virus report from Dhok Malkan, Dhamali

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—دھمالی کی نواحی بستی ڈھوک ملکاں جبہ میں کورونا پھوٹ پڑا،وقاص نامی شخص کو کورونا کے باعث ان کی گلی کو آج سیل کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button