DailyNewsOverseas newsPothwar.com

London; Condolences on the demise of Pir Syed Jaber Ali Shah Hamdani’s wife

پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی کی زوجہ کے انتقال پر تعزیت

لندن، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیرراجہ۔دربار عالیہ بھنگالی شریف کے سجادہ نشین حضرت پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی کی زوجہ، صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی کی بھابھی اور صاحبزادہ سید اسد اللہ شاہ ہمدانی کی والدہ محترمہ کی وفات پربرطانیہ میں بسنے والے بھنگالی شریف کے عقیدت مندوں اور دوستوں نے پورے خاندان سے اظہارِ تعزیت کی ہے۔ انگلینڈ سے سیاسی و سماجی شخصیت راجہ احسان،محمد نصیر راجہ، حبیب رشید،عمر عیات راجہ،افتخار وارثی اور راجہ حنیف نے آستانہ بھنگالی شریف کے ہمدانی خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم محرومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور تمام لواحقین کو صبرِِ جمیل عطا فرمائے۔

London; Raja Ehsan of Hemel Hempstead and Gujar Khan and freinds have all paid condolences to Pir Syed Jaber Ali Shah Hamdani on death of his wife.

Show More

Related Articles

Back to top button